|
امریکہ سے اسٹرٹیجک تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں‘ یوسف رضاگیلانی کراچی

02-07-08, 07:35 AM
امریکہ سے اسٹرٹیجک تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں‘ یوسف رضاگیلانی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ سے اپنے اسٹرٹیجک تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتاہے اور اقتصادیات‘ دفاع‘ سیکورٹی‘ تعلیم‘ صحت‘ توانائی‘ سائنس و ٹیکنالوجی سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کا خواہش مند ہے۔ منگل کو گورنر ہاؤس میں امریکی کانگریس کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کا عزم کیا ہوا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے اسباب کو حل کرنے کی بھی ضرورت ہے جو غربت اور سماجی معاشی عدم مساوات کے باعث پیدا ہوتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے باالخصوص تیل اور کھانے پینے کی اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر پاکستان کو بین الاقوامی برادری کی زیادہ مدد درکار ہے۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں جس میں بینظیربھٹو شہید کا قتل بھی شامل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ری کنسٹرکشن اپرچیونٹی زونز ROZ کے قیام سے سرحد اور بلوچستان میں معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی اور قبائلی علاقوں میں تیار ہونے والی اشیاء کو امریکی منڈیوں میں رسائی حاصل ہوسکے گی۔ قبائلی علاقوں کی اقتصادی ترقی‘ دہشت گردی اور انتہاپسندی کو ختم کرنے میں موثر کردار ادا کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات میں روشن خیال قوتوں کو فتح حاصل ہوئی اور مرکز سرحد اور بلوچستان میں ترقی پسند حکومتیں قائم ہوئی ہیں‘ ان کی حکومت کو غربت‘ افلاس‘ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستانی عوام کی بھاری اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے 3 رخی حکمت عملی اختیار کی ہے۔ امریکی کانگریس کے وفد کی قیادت مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیاء امور کی سب کمیٹی کے چیئرمین گیری ایکرمین کررہے تھے۔ اس موقع پر امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن بھی موجود تھیں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|