واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


امریکہ صرف ناکامی میں پاکستان کو شریک بناتا ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-07-11, 12:28 PM   #1
امریکہ صرف ناکامی میں پاکستان کو شریک بناتا ہے
ارشد کمبوہ ارشد کمبوہ آف لائن ہے 22-07-11, 12:28 PM

Name:  110722060257_yousaf-raza-gillani.jpg
Views: 57
Size:  42.9 KB
وزیرِ اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کامیابی کی صورت میں امریکہ پاکستان کی شراکت نہیں چاہتا لیکن ناکامی میں شراکت دار بنا لیتا ہے۔


یہ بات انہوں نے بی بی سی کو دیے گیے ایک خصوصی انٹرویو میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں القاعدہ کے سربراہ کو ہلاک کرنے کے لیے کی گئی یکطرفہ کارروائی پر تحفظات ہیں۔

واضح رہے کہ دو مئی کو ایبٹ آباد کے ایک مکان میں امریکی فوج کی یکطرفہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن ہلاک ہوگئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کو اتنے عرصے سے نہ ڈھونڈ سکنا صرف پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی ہی کی ناکامی نہیں ہے بلکہ پوری دنیا کی ایجنسیوں کی ناکامی ہے۔

برطانوی اخبار گارڈیئن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ انہیں امریکہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ ایبٹ آباد واقعہ جیسی یکطرفہ کارروائی نہیں ہوگی۔

وزیراعظم نے امریکی صدر براک اوباما اور دیگر اعلٰی امریکی عہدیداروں کے بیانات کو رد کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر القاعدہ کے رہنماؤں کے خلاف دوبارہ یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔

ایک اور یکطرفہ کارروائی نہ صرف دونوں ممالک کے تعلقات کو زک پہنچائے گی بلکہ یہ شدت پسندوں کے خلاف جنگ میں ہمارے مشترکہ مقصد کو بھی نقصان پہنچائےگی۔ ہم جنگ لڑ رہے ہیں اور اگر ہم ناکام ہوتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ یہ دنیا کے لیے اچھا نہیں۔ ہم شکست برداشت نہیں کر سکتے

وزیراعظم گیلانی

’جب ہم امریکہ کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کررہے تھے اور سی آئی اے اور آئی ایس آئی کے درمیان بہترین تعلقات موجود تھے تو ایبٹ آباد کی کارروائی بھی مشترکہ ہو سکتی تھی تاہم ایسا نہیں ہوا، لہٰذا ہمیں اس بابت کئی تحفظات ہیں۔‘

انہوں نے کہا ’انہوں (امریکہ) نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ مستقبل میں پاکستانی سرزمین پر ایسی کوئی یکطرفہ کارروائی نہیں ہوگی اور دونوں ملکوں کی خفیہ ایجنسیاں ایک دوسرے سے تعاون کریں گی۔‘

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ یقین دہانی انہیں امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن سے ذاتی طور پر موصول ہوئی ہے۔ تاہم اپنے عام بیانات میں ہلری کلنٹن نے اعلان کیا ہے کہ اگر کسی اور نے اہم شدت پسندوں کے خلاف کارروائی نہیں کی تو امریکہ یکطرفہ کارروائی کرے گا۔

گارڈیئن اخبار کے مطابق، جمعرات کو یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایبٹ آباد جیسے واقعہ کا اعادہ قطعی طور پر ناقابلِ قبول ہوگا۔

امریکہ یکطرفہ کارروائی کرے گا: ہیلری کلنٹن

انہوں نے کہا ’اس سے امریکہ کے خلاف عوامی رائے مزید خراب ہوگی اور آپ عوامی حمایت کے بغیر جنگ نہیں لڑ سکتے۔ شدت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے عوامی حمایت کی ضرورت ہوتی ہے۔‘

ان کے بقول ’ایک اور یکطرفہ کارروائی نہ صرف دونوں ممالک کے تعلقات کو زک پہنچائے گی بلکہ یہ شدت پسندوں کے خلاف جنگ میں ہمارے مشترکہ مقصد کو بھی نقصان پہنچائےگی۔ ہم جنگ لڑ رہے ہیں اور اگر ہم ناکام ہوتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ یہ دنیا کے لیے اچھا نہیں۔ ہم شکست برداشت نہیں کر سکتے۔‘

ایبٹ آباد کے واقعہ کے بعد پاکستانی حکومت نے کہا تھا کہ اس نے شدت پسندوں پر حملے کرنے کے لیے استعمال ہونے والے امریکی ڈرون طیاروں کو اپنی سرزمین دینا بند کردی ہے۔ تاہم افغانستان کے سرحدی علاقے سے پاکستان میں شدت پسندوں کے خلاف امریکی ڈرون حملے جاری ہیں۔

پاکستانی وزیراعظم نے کہا ’ہم اپنے اڈوں کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان کے پاس اور بھی اڈے ہیں، انہیں استعمال کریں۔‘ جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہ اڈے کہاں ہیں، ان کا جواب تھا ’میرے علم میں نہیں ہیں۔ یہ آپ امریکیوں سے پوچھیں۔ یہ سوال ان سے متعلق ہے۔‘

انہوں نے کہا ’ڈرون طیاروں سے کیے جانے والے حملے ہماری حکمتِ عملی کے بھی خلاف ہیں کیونکہ ہم شدت پسندوں کو آبادی سے جدا کررہے ہیں لیکن جب ڈرون سے حملے کیے جاتے ہیں تو وہ پھر (پناہ حاصل کرنے) آبادیوں میں آجاتے ہیں۔‘


خ

__________________
بیاض کمبوہ پڑھنے کے لیے ایڈریس بار میں ٹائپ کریں،
biazekamboh.co.cc
شکریہ والسلام

 
ارشد کمبوہ's Avatar
ارشد کمبوہ
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مقام: Bhawal Pur
مراسلات: 1,478
شکریہ: 4,532
893 مراسلہ میں 2,297 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 203
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ارشد کمبوہ کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (22-07-11), محمدعدنان (22-07-11), مرزا عامر (23-07-11), احمد نذیر (22-07-11), حیدر (23-07-11)
پرانا 22-07-11, 03:46 PM   #2
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,510
کمائي: 52,504
شکریہ: 5,869
3,228 مراسلہ میں 6,947 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اپنی جان کا دشن کیوں ہو رہا ہے بھائی؟
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (23-07-11)
پرانا 22-07-11, 09:07 PM   #3
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,687
شکریہ: 9,130
3,926 مراسلہ میں 13,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اليكشن جو آ رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سياسي بيانات ہيں ۔۔۔۔۔۔۔۔ ان تلوںميں تيل نہيں ہے۔۔۔۔۔۔۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (25-07-11), حیدر (23-07-11), رضی (25-07-11), سیفی خان (23-07-11), عبدالقدوس (23-07-11)
پرانا 23-07-11, 09:14 AM   #4
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,494
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہے تو سید زادہ کیا پتہ غیرت جاگ جائے
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
سیفی خان کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (23-07-11)
پرانا 23-07-11, 09:00 PM   #5
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,687
شکریہ: 9,130
3,926 مراسلہ میں 13,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

غيرت جاگ گئي تو مارا جائے‌گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان (24-07-11)
پرانا 24-07-11, 08:50 AM   #6
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,494
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شمشاد احمد مراسلہ دیکھیں
غيرت جاگ گئي تو مارا جائے‌گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایسی حالت میں مارا جانا ہی تو زندگی ہے
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
سیفی خان کا شکریہ ادا کیا گیا
ارشد کمبوہ (25-07-11)
پرانا 24-07-11, 11:33 PM   #7
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,687
شکریہ: 9,130
3,926 مراسلہ میں 13,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ليكن اس زندگي كا قوم كو كوئي فائدہ نہيں ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔ اس لئے بے شرموں كے ٹولے كے‌ليڈر كي اگر غيرت جاگ جائے۔۔۔‌اور وہ اس غيرت كے‌چكر ميں‌مارا جائے تو اس كي خالي نشست پر انہيں بے شرموں ميں سے نسبتا بڑا بے شرم آ بيتھتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ كمال يہ ہے‌كہ غيرت بھي جاگ جائے اور قوم كو بھي سنبھال جائے۔۔۔۔۔۔ ورنہ جنگل ميں‌مور ناچا تو كس نے‌ديكھا ۔۔۔۔۔ كے‌مصداق ہم نے 21ويں صدي كے سيد زادے كي غيرت كا كيا كرنا ہے۔۔۔ سوائے جلسوں‌ميں‌اسے‌كيش كروانے كے ہمارے كس كام آئے‌گي۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
ارشد کمبوہ (25-07-11), رضی (25-07-11)
پرانا 25-07-11, 02:27 AM   #8
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,187
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سب ڈرامہ ہے یہ نا سید زادے ہیں نا خان زادے یہ صرف مفاد پرستوں کے ٹؤلے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
ارشد کمبوہ (25-07-11)
جواب

Tags
color, pakistan, ہے۔, کلنٹن, گئی, پاکستان, پاکستانی, مقصد, آبادی, انٹرویو, امریکہ, بہترین, جیسی, جواب, خلاف, خصوصی, دیں, دنیا, شہر, طور, عوامی, علم, علاقے, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
القاعدہ افغانستان میں نہیں ، امریکی فوج پھنسی ہوئی ہے، پاکستان سب سے اہم ہے:امریکی تجزیہ کار جاویداسد خبریں 1 24-10-10 06:52 AM
وزیرستان پر میزائل حملے سے قبل امریکہ نے ہمیں آگاہ نہیں کیا‘حملوں سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں‘ پاکستان ابن جلال خبریں 2 18-09-08 11:51 PM
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا شیخ ہمدان سیاست 1 19-01-08 08:45 PM
نواز ، بے نظیر کے دھاندلی کے بیانات شکست کی تیاریاں ہیں،پاکستان میں عدم استحکام پیدا کیا گیا تو امر یکا کو بعد میں پشیمانی ہو گی،صد ر پر وی خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 08:36 AM
بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے والوں کا نیٹ ورک افغانستان میں ہے: صوبائی پولیس پاکستانی خبریں 0 15-09-07 03:57 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:23 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger