|
امریکہ مدد نہیں ،اپنے خلاف منفی تشخص زائل کررہا ہے :بھارتی ٹی وی

16-08-10, 06:04 PM
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے ساتھ امریکی حکام پاکستانی عوام میں اپنے متعلق منفی خیالات اور پاکستان میں ڈرون حملوں سے پیدا ہونے والے منفی اثرات کو بدلنے اور ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ بھارتی ٹی وی چینل ”این ڈی ٹی وی“ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ القائدہ کے خلاف جنگ میں اپنے اہم ساتھی پاکستان میں آفت زدہ لوگوں کی مدد کرنا امریکہ کے لیے اولین ترجیح ہے تاہم امریکی حکام اس بات پر بھی غوروفکر کر رہے ہیں کہ پاکستان عوام میں امریکہ کے خلاف فکروسوچ کو کس طرح بدلا جاسکتا ہے تاکہ پاکستان کے ساتھ مستقبل میں مستحکم اور مضبوط تعلقات قائم کئے جا سکیں۔ امریکی حکام اس بات کی امید کئے بیٹھے ہیں کہ آفت زدہ علاقوں میں امریکی نیوی اور اور میرین دستوں کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کی جانے والی امدادی کاروائیاں پاکستانی عوام میں امریکہ کے خلاف منفی خیالات کو ختم کرنے میں اپنا کردار ضرور ادا کریں گی جو شمالی علاقہ جات میں امریکی ڈرون حملوں کے نتیجے میں پیدا ہوئی ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکی خصوصی نمائدے رچرڈ ہالبروک نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام یہ ضرور دیکھے گی کہ مصیبت کی گھڑی میں چین، ایران، یورپ اور دیگر ممالک کے بجائے امریکہ ان کی مدد کے لیے ہمیشہ آگے رہا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ پاک فوج کے ساتھ اعتماد کی فضا کو مزید بہتر بنانے کے متمنی ہیں تاکہ پاک فوج کے امریکہ کا افغانستان سے اپنی فوجیں نکالنے سے متعلق تحفظات دور کئے جاسکیں۔ جمعہ کے روز پینٹاگون نے اعلان کیا تھا کہ امریکہ نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے مزید امدادی سامان اور ہیلی کاپٹر بحری جہازوں کے ذریعے پاکستان روانہ کر دیئے ہیں جو ستمبر کے مہینے تک پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہوجائیں گے۔ تاہم ابھی تک اس بات کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے کہ پاکستان کی مشکل وقت میں مدد کرکے امریکہ پاکستانی عوام میں اپنے متعلق اچھی رائے بنانے میں کس حد تک کامیاب ہو گا۔ بعض تجزیہ نگاروں کے مطابق آفت کی اس گھڑی میں پاکستان حکومت کا پاکستانی عوا م پر منفی اثرات کے مرتب ہونے سے پاک فوج کے لیے پاکستانی عوام کی حمایت اثر انداز ہوسکتی ہے جس کے منفی اثرات پاک فوج کی شدت پسندوں کے خلاف جنگ پر مرتب ہوسکتے ہیں۔ امریکی فارن ریلیشن کمیٹی کے سربراہ سینیٹر جان کیری نے کہا ہے کہ وہ رواں ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرکے سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے دورہ پاکستان کے دوران امریکی امداد کا پاکستان میں استعمال کرنے کا بھی جائزہ لیں گے اور امریکی حکام کو آگاہی فراہم کریں گے کہ وہ پاکستان میں سیلاب ذدگان کی مدد کے لیے بھیجی گئی رقم کو کس طرح بروئے کار لائیں۔ امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر حسین حقانی کا کہنا ہے کہ امریکہ مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستان کو اس کی ضروریات فراہم کرنے میں پیش رفت رہا ہے۔ تاہم بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی حکام کو پاکستان میں سیلاب زدگان کو امداد فراہم کرنے کے ردِ عمل میں امریکہ کا پاکستانی عوام پر منفی اثرات مرتب ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق شمالی علاقہ جات کو پہچنے والے نقصان سے پاک فوج کا شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کو بھاری نقصان لاحق ہے تاہم امریکی ڈیفنس سیکریٹری رابٹ گیٹس کا کہنا ہے کہ سیلاب سے پاک حکومت کی شدت پسندوں کے خلاف کاروائیوں کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگاناابھی باقی ہے۔
__________________
جاویداسد
|
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|