|
امریکہ میں مسلمانوں پرحملے، ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اظہارتشویش

14-09-10, 09:24 PM
14 ستمبر 2010
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف ہورہے مظالم اورحملوں کی بابت خبردار کرتے ہوئے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ میڈل ایسٹ آن لائن کے مطابق امریکہ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے دفتر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسے امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف جانیوالی مہم اور اِن کے ساتھ ہونےوالی زیادتیوں اور حملوں پر سخت تشویش لاحق ہے۔پچھلے دنوں مسلمانوں پرامریکی انتہا پسندوں کے حملے، تنسی شہر میں ایک مسجد پرحملہ قرآن کریم کونذرآتش کیا جانا اورکیلفورنیا میں ایک اسلامی سینٹر کومسمار کیا جانا ایسے واقعات ہیں جن سے اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ امریکہ میں مسلمانوں کوکس قدر خطرات لاحق ہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ امریکی مسلمانوں میں شدید عدم تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے اسی بناپر امریکی حکام کوچاہئے کہ وہ تمام اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کریں۔
__________________
جاویداسد
|
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|