واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


امریکہ نے پاکستان آرمی کے ایوی ایشن ونگ کو 25لڑاکا کوبراہیلی کاپٹروں کی ملکیت دے دی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-10-07, 09:44 PM   #1
امریکہ نے پاکستان آرمی کے ایوی ایشن ونگ کو 25لڑاکا کوبراہیلی کاپٹروں کی ملکیت دے دی
پاکستانی پاکستانی آف لائن ہے 22-10-07, 09:44 PM

امریکہ نے پاکستان آرمی کے ایوی ایشن ونگ کو 25لڑاکا کوبراہیلی کاپٹروں کی ملکیت دے دی، امریکہ پاکستان سے فوجی شعبے میں بھرپور اور طویل مدت تعاون جاری رکھے گا ، امریکی سفیر ۔تفصیلی خبر:
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ۔22اکتوبر۔2007ء)امریکہ نے پاکستان آرمی کے ایوی ایشن ونگ کو 25لڑاکا ہیلی کاپٹروں کی ملکیت دے دی ہے اور پاکستان میں امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹر سن نے کہا ہے کہ یہ قدم امریکہ کے پاکستان سے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا واضح اظہار ہے ہمارے فوجی امدادی پروگرام طو یل مدت ہیں  یہ پروگرام تعاون کی ٹھوس بنیادیں ہیں جن سے د و پارٹنرز اور اتحادیوں کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے ۔ وہ پیر کو قاسم ایئر بیس پر 25بیل 412 ہیلی کاپٹروں کی منتقلی کی تقریب سے خطاب کررہی تھیں ۔اس موقع پر سیکرٹری دفاع کامران رسول اور ڈائریکٹر جنرل آرمی ایوی ایشن میجر جنرل سید تقی نصیررضوی بھی موجود تھے ۔ امریکی سفیر نے کہاکہ پاکستان آرمی ایو ی ایشن کے جوانوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے یہ ہمارے لئے بڑا اثاثہ ہیں جو انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے میں امن واستحکام کے قیام میں اہم کر دار ادا کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آج کا دن پاکستان آرمی ایوی ایشن کی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ ہے اور اس سے امریکہ کے اس عزم کا اظہار ہوتا ہے کہ وہ پاکستان کو طویل مدت امداد جاری رکھے گا۔2004ء میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان آرمی ایوی ایشن کی صلاحیت بڑھانے کے لئے ساڑھے 23کرڑور ڈالر کا سمجھوتہ ہوا تھا ۔جس کے پہلے مرحلے میں پاکستان نے ہیلی کاپٹر حاصل کئے ۔ اور امریکہ نے ایک مضبو ط اور مستحکم ہیلی کاپٹر فلیٹ کے قیام کے لئے وسائل تربیت اور دیگر امداد فراہم کی۔اس موقع پر امریکی سفیر نے کہاکہ آج دوسرے مرحلے کا آغاز ہے پاک آرمی کو ان ہیلی کاپٹروں کی ملکیت دی جارہی ہے ہم لڑاکا آپریشنز کے لئے پاکستان آرمی کی صلاحیت بڑھانے میں تعاون جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور امریکہ کی مسلح افواج کے درمیان طویل تعاون کی ایک تاریخ ہے ۔ جس کا گزشتہ چھ سالوں کے دور ان فوجی پروگراموں کے لئے پانچ ارب ڈالر ز سے زائد کی فراہمی سے واضح اظہار ہوتا ہے۔سیکرٹری دفاع کامران رسول نے ہیلی کاپٹروں کی فراہمی پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان ہیلی کاپٹروں کی آمد سے آرمی کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا انہوں نے مختلف منصوبوں کی تکمیل کیلئے او ڈی آر پی کی کوششوں کو سراہا ۔ڈائریکٹر جنرل آرمی ایوی ایشن میجر جنرل سید تقی نصیر رضوی نے امریکی حکام کاشکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی یہ تعاون جاری رہے گا انہوں نے کوبرا گن شپ ہیلی کاپٹروں کے کردار پر روشنی ڈالی اور امید ظاہر کی کہ ان ہیلی کاپٹروں کی آمد سے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جنگ کو مزید موثر بنایاجاسکے گا۔
__________________
کدی حال تان پوچھیا کر
دل دے تھورے ہین کج ویکھ کےروسیا کر

 
پاکستانی's Avatar
پاکستانی
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,291
شکریہ: 10,317
3,105 مراسلہ میں 7,462 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 508
Reply With Quote
پرانا 22-10-07, 10:17 PM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,346
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: امریکہ نے پاکستان آرمی کے ایوی ایشن ونگ کو 25لڑاکا کوبراہیلی کاپٹروں کی ملکیت دے دی

ضرور ہیلی کاپٹرز خراب ہو ں‌گے
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, قدم, موقع, منتقلی, آج, امریکہ, خلاف, خبر, شاندار, صلاحیت, صلاحیتوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہری پورمیں ایک عیسائی وکیل بیوی اور پانچ بچوں سمیت قتل جاویداسد خبریں 1 04-10-10 02:42 PM
برطانیہ میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور بیوی سمیت گرفتار جاویداسد خبریں 0 02-09-10 10:50 PM
کاربن ٹیکس اور پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی راشد احمد سیاست 1 11-07-09 09:44 PM
ایلویٹ ہیلی کاپٹرز اور فوکر ایئر کرافٹ کی پاکستان نیوی میں شمولیت عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 08:55 AM
جنوبی وزیرستان،ہیلی کاپٹر تباہ ،میجر جنرل سمیت 8 فوجی افسر شہید عبدالقدوس خبریں 0 07-02-08 02:37 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:27 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger