|
امریکہ ::پچپن فیصد افراد نوکریوں سے غیر مطمئن

06-01-10, 11:34 PM
ایک سالانہ سروے کے مطابق جن امریکنوں کے پاس نوکریاں ہیں وہ اپنی نوکریوں سے غیر مطمئین ہیں اور ایسے لوگوں کی شرح پچھلی دو دہائیوں میں سب سے زیادہ ہے۔
کانفرنس بورڈ ریسرچ گروپ کے مطابق دو ہزار نو میں صرف پینتالیس فیصد افراد اپنی نوکریوں سے خوش تھے۔ سنہ دو ہزار آٹھ میں یہ شرح انچاس فیصد تھی۔
اس سروے میں کہا گیا ہے کہ ان افراد کا غیر مطمئین ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ تنخواہوں میں مہنگائی کی مناسبت سے اضافہ نہیں ہو رہا ہے۔ اور دوسری وجہ یہ ہے کہ کم لوگ اپنی نوکریوں کو دلچسپ پاتے ہیں۔
کانفرنس بورڈ کے مطابق پچھلے بائیس سالوں میں نوکری سے مطمئین ہونے کی شرح کم ترین ہے۔ ریسرچ کے مطابق ہیلتھ انشورنس کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے تنخواہیں متاثر ہو رہی ہیں۔
بی بی سی
__________________
محتاج اصلاح و دعا
|
راجہ اکرام
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
شکریہ: 25,210
16,393 مراسلہ میں 41,640 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|