واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


امریکہ کا پٹھو واصل جہنم.

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-04-11, 12:08 AM   #1
امریکہ کا پٹھو واصل جہنم.
عبداللہ آدم عبداللہ آدم آن لائن ہے 17-04-11, 12:08 AM

افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار کے گورنر اپنے ہیڈکوارٹرز پر ہونے والے ایک خود کش حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

سرکاری اہلکاروں کے مطابق خود کش حملے میں قندھار پولیس کے سربراہ خان محمد مجاہد ہلاک اور دو اور پولیس افسران زخمی ہوئے۔

افغانِ وزارتِ داخلہ کے مطابق خودکش حملہ آور پولیس کی وردی میں ملبوس ہونے کی وجہ سے پولیس ہیڈکوارٹر کے گرد موجود سکیورٹی حصار کو توڑنے میں کامیاب رہا۔

مسٹر خان محمد مجاہد پر اس سے پہلے بھی کئی قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک وہ ان حملوں میں بال بال بچتے رہے ہیں۔ پولیس ہیڈکوارٹر کو اس سے پہلے بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

قندھار کے ڈپٹی پولیس چیف شیر شاہ نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ خود کش حملہ آور نے بارود اپنے جسم کے گرد لپیٹ رکھا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور نے قندھار پولیس ہیڈکوارٹر کے مرکزی دروازے پر آ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے پولیس چیف خان محمد مجاہد ’شہید‘ جبکہ دو مزید پولیس افسران زخمی ہو گئے۔

طالبان کے ترجمان یوسف احمدی نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم کے ایک رکن نے یہ حملہ کیا ہے۔ تاہم انہوں نے اے ایف پی کو ایک مختلف کہانی سنائی۔

’اس نے ایک پولیس اہلکار کا روپ دھار رکھا تھا اور وہ پولیس کے سربراہ کو اپنے پستول کی گولی کا نشانہ بنانے کے بعد ان سے بغلگیر ہو رہا تھا جب اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔‘

کابل میں بی بی سی کے ایک نامہ نگار بلال سروری کے مطابق قندھار میں پولیس ہیڈکوارٹر کو پہلے بھی کئی بار حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے ہیڈکوارٹر کی سکیورٹی سخت کر دی گئی تھی۔

نامہ نگار کے مطابق خان محمد مجاہد پر بھی اس سے پہلے دو حملے ہو چکے تھے۔ ان پر پہلا حملہ اس وقت ہوا جب وہ گھر جار رہے تھے جبکہ دوسرا حملہ ان کو لے جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر ہوا۔

خان محمد بلوچ ایک سابق مجاہدین کمانڈر تھے جو اسی کی دہائی میں روسیوں کے خلاف بر سرِ پیکار رہے اور بعد میں طالبان کے خلاف لڑتے رہے۔ وہ ایک بااثر فوجی کمانڈر تھے جنہوں نے احمد شاہ مسعود کے شمالی اتحاد کے پرچم تلے جنگ میں حصہ لیا۔

بی بی سی
__________________
قال الشيخ محمد نجيب المطيعي - رحمه الله- في تصوير طبيعة طريق المجاهد :
"وإنما يجاهد المؤمن في الله جهاده، إن أخفق فإفادة أو أوذي فإرادة، أو نفي فريادة،
أو سجن فعبادة، أو عاش فقيادة، أو مات فشهادة، فله الحسنى وزيادة"

 
عبداللہ آدم's Avatar
عبداللہ آدم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,032
شکریہ: 24,010
4,989 مراسلہ میں 14,709 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 198
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
sahj (17-04-11), محمد عاصم (17-04-11), سیفی خان (17-04-11), عبداللہ حیدر (17-04-11)
پرانا 17-04-11, 10:15 AM   #2
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,517
کمائي: 55,993
شکریہ: 5,981
1,910 مراسلہ میں 5,631 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار کے گورنر اپنے ہیڈکوارٹرز پر ہونے والے ایک خود کش حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
ایسے حملے کو فدائی حملہ کہا جاتا ھے
sahj آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, کہانی, گھر, گئی, گرد, پہلے, پولیس, وقت, والی, وردی, لیا, چیف, مطابق, ایف, امریکہ, جانے, حملہ, حصہ, خود, خودکش, خودکش حملہ, خلاف, خان, خبر, صوبے


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عمران کے سوا تمام پاکستانی سیاستدان امریکی پٹھو ہیں یاسر عمران مرزا سیاست 7 03-03-11 07:05 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:28 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger