واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


امریکہ کی تباہی قریب آ گئی: برطانوی اخبار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-03-11, 04:20 AM   #1
امریکہ کی تباہی قریب آ گئی: برطانوی اخبار
کنعان کنعان آن لائن ہے 08-03-11, 04:20 AM

امریکہ کی تباہی قریب آ گئی: برطانوی اخبار


07 مارچ 2011 10 : 12

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ تاریخ کی سپر پاور جیسے انجام سے دوچار ہونے کے قریب ہے۔ امریکہ کو مالیاتی بحران اور عالمی مفادات کا خطرے میں پڑ جانے جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ امریکی بے حسی کو ریمنڈ ڈیوس کے واقعے میں دیکھا جا سکتاہے جس نے دو پاکستانیوں کو گولی مار دی ،ہیلری کلنٹن ڈیوس کوسفارتی استثنیٰ دینے کے لیے پاکستان پر دباﺅ ڈال رہی ہیں۔

امریکہ کا یہ ناقابل اعتماد رویہ ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ امریکہ نے خود کو قانون سے بالا رکھا ہے۔ صدر آصف علی زرداری پہلے ہی امریکا کے حامی ہونے کی وجہ سے اپنے ملک میں ایک کٹھ پتلی صدر مانے جاتے ہیں۔ اس کی حکومت تقریباً گرنے والی ہے۔

برطانوی اخبار ’ٹیلی گراف ‘ میں شائع ایک تجزیے کے مطابق سلطنتیں ایک نسل کے دور میں زوال پزیر ہو سکتی ہے۔

16 ویں صدی کے آخر میں ہسپانوی غالب تھے۔ پچیس سال بعد وہ اپنے پاﺅں پر کھڑے نہ رہے سکے۔ معاشی دیوالیہ اور برطانیہ اور ہالینڈ کی ہنگامی سمندری طاقت کے ساتھ نمٹنے کی قدرت نہیں رکھتے تھے۔

1930ء میں سلطنت برطانیہ اپنے عروج پر تھی ، بیس سال بعد اس کی طاقت کا خمار اتر گیا۔ بظاہر ایک دہائی پہلے امریکا بھی اسی عروج کے ساتھ آیا اور کیا یہ مناسب ہے کہ امریکہ کا بھی یہی انجام ہو۔ امریکہ کو گزشتہ تین سال سے دو تصفیہ کن مسائل کا سامنا ہے۔

سب سے پہلے 2008 کا مالیاتی بحران جس سے معیشت میں شدید عدم توازن پیدا ہو گیا۔کئی سال تک امریکہ اپنے عالمی حریف چین کی طرف سے بڑے پیمانے پر مدد کا سہارے کے بغیراپنے ملکی اور غیر ملکی پروگراموں کو چلانے میں ناکام رہا۔ امریکہ اپنی ناکام پالیسیوں کے ساتھ اس بحران میں اپنے شہریوں کے معیار زندگی اور بیرونی دنیا میں وعدوں کو بڑے پیمانے پر ایڈجسٹمنٹ کرنے پر مجبور ہوگا۔ امریکہ کو دوسرا بڑا دھچکا اس کے عالمی مفادات کا خطرے میں پڑ جانا ہے۔

1956 کے بعد سے نہر سویز کے مسئلے پر برطانیہ اور فرانس کے نکلنے کے بعد امریکہ عرب دنیا پر چھا گیا۔امریکہ کا سب پہلا وعدہ اس ملک کی آزادی اور خود ارادیت کے احترام کا ہوتا ہے، لیکن یہ وعدہ طویل عرصے تک قائم نہیں رہتا۔

امریکہ سفاکانہ اور کرپٹ آمروں ، ہتھیاروں کی فراہمی ، فوجی تربیت اور واشنگٹن کی طرف سے مشورے دینے کا انتخاب کرتا ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں میں عرب دنیا میں تبدیلی بڑی اہمیت کی حامل ہے۔

کئی مبصرین نے دعوی کیا ہے کہ عرب انقلابات 1989 میں مشرقی یورپ کے سوویت یونین کے ظلم کے خلاف بغاوت جیسے ہیں۔

جیسا کہ 1989 مشرقی یورپ میں روسی سلطنت کے خاتمے کا منظر دیکھا گیا ، تو 2011 ءمیں ایسا لگ رہا ہے کہ عرب دنیا میں امریکہ کے ایجنٹس یا کلائنٹ کا خاتمے کا سال ہو گا۔

یہ انتہائی ناممکن ہے تاہم ان واقعات کو وائٹ ہاﺅس پسند کرنے پر مجبور ہوگا۔ سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ امریکہ اپنے عروج کو شان سے کم ہوتا ہوا برداشت کر لیگا یا اس کا رد عمل کرے گا۔ گزشتہ ہفتے صدر اوباما نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اسرائیلی بستیاں کی مذمت کی قرار داد کو ویٹو کر دیا۔ یہاں تک کہ امریکا نے خود قبول کیا ہے کہ یہ بستیاں غیر قانونی ہیں۔

جب مشرق وسطی پہلے باغی ہے ایسی امریکی کارروائیاں پاگل پن ہیں۔ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ امریکہ صرف اپنی شرائط پر جمہوریت چاہتا ہے۔ امریکہ اور برطانیہ کے دفاع ، سلامتی اور خارجہ پالیسی کے اداروں کے درمیان روابط اتنا زیادہ ہے یہ ممکن نہیں کہ برطانوی حکومت آزادانہ طور پر کام کر سکے ہیں۔


بحوالہ خبر
__________________



 
کنعان's Avatar
کنعان
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,508
شکریہ: 13,524
4,912 مراسلہ میں 16,705 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 173
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (08-03-11), shafresha (08-03-11), مرزا عامر (08-03-11), ابوسعد (08-03-11)
جواب

Tags
color, com, php, کلنٹن, پاگل, پسند, واقعات, واشنگٹن, لندن, چین, مالیاتی بحران, مسائل, اقوام متحدہ, امریکہ, خلاف, خبر, زندگی, زرداری, سال, علی, عرب, غالب, صدی, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
میں اپنی ویب سائٹ پر ڈی وی ڈی ویڈیو کیسے چلاؤں سونیا ثانی Ask Experts ماہرین کی رائے 1 17-04-09 10:47 PM
اشاعت دین کیلئے ابن حسن رضوی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، مولانا عون نقوی عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:41 AM
بر طانوی ٹیم کا راولپنڈی مر دہ خانے کا دورہ،انسانی اعضاء کا تجزیہ ،ڈاکٹر وں سے سوالات ابو کاشان خبریں 0 14-01-08 12:11 PM
لاہور:ڈی سی ایچ ڈی کے کارکنوں نے پریس کلب کے باہر اور جیو کے کیمپ میں دیئے جلائے خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 09:58 AM
انتخابات کے بائیکاٹ کیلئے اے آر ڈی اوراے پی ڈی ایم کے مذاکرات تعطل کا شکار عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 07:25 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:29 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger