|
امریکہ کے الزامات بے بنیاد ہیں ۔ غلام حسین الہام

19-08-07, 02:36 PM
امریکہ کے الزامات بے بنیاد ہیں ۔ غلام حسین الہام
ایرانی حکومت کے ترجمان نے امریکہ کے الزامات کو بے بنیاد قراردیا ہے ۔ایرانی حکومت کے ترجمان اور وزير قانون غلام حسین الہام نے سپاہ پاسداران کے خلاف امریکہ کے نئے الزامات کوبے بنیاد قراردیا اور کہا امریکہ کے بے بنیاد الزامات پر اب کوئی توجہ نہیں کرتا ہے ۔انہوں نے امریکہ کے الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے بارہا دہشت گردی کے بہانے دنیا کو نئے نئے خطروں سے دوچار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان اور عراق پر قبضہ کرکے روزانہ سینکڑوں بے گناہ افراد کا خون بہارہا ہے اور صیہونی حکومت کی حمایت کرکے فلسطینیوں کا قتل عام بھی کروارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی دہشت گردانہ ماہیت روز بروز آشکار ہوتی جارہی ہے اور اب دنیا امریکہ کے الزامات سے تنگ آچکی ہے ۔(18 اگست 2007)
__________________
کدی حال تان پوچھیا کر
دل دے تھورے ہین کج ویکھ کےروسیا کر
|
پاکستانی
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,291
شکریہ: 10,317
3,105 مراسلہ میں 7,462 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|