واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


امریکہ کے طالبان سے براہِ راست مذاکرات

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-02-11, 10:22 AM   #1
امریکہ کے طالبان سے براہِ راست مذاکرات
راجہ اکرام راجہ اکرام آن لائن ہے 22-02-11, 10:22 AM

رچرڈ ہالبروک کی سفارتی کوششیں بھر اس کوشش میں تھے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا جائے

امریکی صدر براک اوباما کی انتظامیہ افغانستان میں سینیئر طالبان رہنماؤں کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کر رہی ہے۔

یہ بات سٹیو کول نے امریکی اخبار نیو یارکر میں لکھی ہے۔

نیویارکر کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ اور طالبان قیادت کے درمیان جاری مذاکرات ابھی ابتدائی نوعیت کے ہیں اور انہیں ابھی تک امن مذاکرات کا نام نہیں دیا جا سکتا۔

انہوں نے یاد دلایا کہ امریکہ اور شمالی ویتنام کے درمیان خفیہ مذاکرات کا آغاز 1968 میں ہوا تھا اور امریکہ کی براہِ راست مداخلت کے اختتام کے لیے پیرس معاہدہ 1973 میں طے پایا تھا۔

صحافی سٹیو کول کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے خصوصی ایلچی رچرڈ ہالبروک نے اوباما انتظامیہ کو مشورہ دیا تھا کہ وہ طالبان سے براہِ راست مذاکرات کریں اور یہ انہیں کی سفارتی کامیابی ہے کہ ان کی تجویز منظور لی گئی اور امریکہ نہ طالبان سے براہِ راست مذاکرات کا آغاز کیا۔

انہوں نے لکھا ہے کہ بائیس اگست 1998 کو طالبان کے امیر ملا عمر نے امریکی وزارتِ خارجہ فون کیا۔ اس وقت امریکہ نے افغانستان میں موجود القاعدہ کے کیمپوں پر میزائل داغے تھے۔

ملا عمر کی درمیانی درجے کے سفارکار سے بات ہوئی۔ ملا عمر نے تجویز کیا کہ امریکی کانگریس کو چاہیے کہ وہ امریکی صدر بل کلنٹن کو مستعفی ہونے کا کہے۔ ملا عمر نے مزید کہا کہ امریکی حملے نقصان دہ ہیں اور ان حملوں کے باعث شدت پسندی میں اضافہ ہو گا نہ کہ کمی واقع ہو گی۔

امریکہ اور طالبان کے درمیان بات چیت میں ملا عمر حصہ نہیں لے رہے۔ وہ طالبان رہنماؤں کے خفیہ اجلاس میں بھی حصہ نہیں لیتے۔ اور جب وہ تقریر کرتے بھی ہیں تو وہ کیسٹ پر ریکارڈ شدہ پیغام کے ذریعے کرتے ہیں۔

اوباما انتظامیہ کی جاب سے شروع کیے گئے مذاکرات کا ایک مقصد یہ جاننا ہے کہ طالبان رہنماؤں میں سے کس درجے کے رہنما مذاکرات کرنے کے حق میں ہیں اور ان کی شرائط کیا ہیں۔

امریکہ کی کوشش ہے کہ وہ ان مذاکرات کے ذریعے کچھ طالبان رہنماؤں کو القاعدہ سے تعلقات ختم کرنے کے لیے قائل کرسکیں۔ اس کے علاوہ اس بات پر بھی قائل کرسکیں کہ ہتھیار پھینک کر سیاست میں حصہ لیں۔



‭BBC Urdu‬ - ‮آس پاس‬ - ‮امریکہ کے طالبان سے براہِ راست مذاکرات‬
__________________
محتاج اصلاح و دعا


 
راجہ اکرام's Avatar
راجہ اکرام
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
شکریہ: 25,210
16,393 مراسلہ میں 41,640 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 207
Reply With Quote
پرانا 22-02-11, 10:23 AM   #2
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,220
شکریہ: 25,210
16,393 مراسلہ میں 41,640 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اب اونٹ پہاڑ کے نیچے آ رہا ہے
آیا تو پہلے بھی تھا لیکن مان کے نہیں دیتا تھا
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 22-02-11, 10:29 AM   #3
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,854
کمائي: 278,104
شکریہ: 1,155
6,268 مراسلہ میں 14,151 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

لیٹس سی اب کیا ہوتا ہے۔
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 23-02-11, 08:25 AM   #4
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,032
کمائي: 100,019
شکریہ: 24,010
4,989 مراسلہ میں 14,709 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

نہیں..............

بلکہ اب کمبل کو ان سے پیار ہو گیا ہے
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
talks, فون, کوششیں, کلنٹن, کرتے, گئی, پاکستان, وقت, نام, مقصد, منظور, world, آغاز, انتظامیہ, امیر, امریکہ, تجویز, حصہ, خفیہ, خصوصی, ریکارڈ, سیاست, شروع, طالبان, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تیرے مست مست دو نین محمدعدنان گانے 7 04-09-11 02:37 AM
ہائیکورٹ کا شریف خاندان کی درخواست پر نیب سے ضبط شدہ جائیداد کا ریکارڈ طلب جاویداسد خبریں 1 28-08-10 09:35 PM
فیصلہ درست ہو گیا ... قبلہ درست جاویداسد خبریں 0 17-08-10 11:57 PM
ایٹمی اسلحے خانے کی براہ راست رسائی ،امریکی درخواست آج مسترد کردیجائیگی عبدالقدوس خبریں 3 16-04-08 06:23 PM
پاک فوج اقتدار اور بنیاد پرست اسلامی ریاست کے خواہاں ہیں، امریکی جریدہ عبدالقدوس خبریں 0 28-10-07 09:25 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:31 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger