|
امریکی آشیر باد سے روس پھر افغانستان میں داخل

25-08-10, 02:28 PM
25 اگست 2010
ماسکو (نیٹ نیوز)افغانستان سے زلت آمیز شکست کے نتیجے میں نکلنے کے بعد روس ایک بار پھرافغانستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا ہے مگر اس بار اسے امریکی آشیر باد حاصل ہے ۔روس کو اس پر تشویش ہے کہ دہشت گردی کے ساتھ ساتھ افغانستان سے اس کی سر زمین میں سستی منشیات بھی داخل ہورہی ہے ۔طالبان حکومت کی معزولی کے بعد روس میں منشیات کے باعث جرائم میں اضافہ ہوگیا ہے اور صرف ہیروئن کی وجہ سے ہر سال ایک لاکھ تیس ہزار روسی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہےں پچھلے ایک برس کے دوران روس اور امریکہ میں کئی وفود نے اس بات کا جائزہ لیا کہ روس میں منشیات کی آمد روکنے کے لئے انٹیلی جنس معلومات سے کس طرح مدد لی جاسکتی ہے افغانستان میں دنیا کی نوے فیصد ہیرو ئن تیار ہوتی ہے ۔ نیٹو کے کہنے پار اب روس افغان ملٹری کو بیس ایم آئی 17ہیلی کو پٹر دینے پر تیار ہو گیا ہے 1980۔کی دہائی میں درمیا نے سائز کے یہ ہیلی کاپٹر مجاہدین کے خلاف استعمال ہوتے تھے روسی وزیر دفاع سر جئی لیضروف نے تصدیق کی ہے۔ کہ انکا ملک افغان ایئر فورس اور پولیس کوتربیت دے گا ۔روسی دور کی کئی تنصیبات کو اپ گریڈ کیا جائے گا 500ملین ڈالر کی لاگت سے ہاہیئڈرو الیکڑک پلانٹ لگائے جائینگے۔
__________________
جاویداسد
|
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|