واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


امریکی الزامات بے بنیاد ہیں: جنرل کیانی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-09-11, 10:27 PM   #1
امریکی الزامات بے بنیاد ہیں: جنرل کیانی
ھارون اعظم ھارون اعظم آف لائن ہے 23-09-11, 10:27 PM

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نےحقانی نیٹ ورک کے حوالے سے امریکی اہلکاروں کے بیانات کو بے بیناد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈمرل مائیک ملن کو اچھی طرح علم ہے کہ اور کن کن ممالک کے حقانی نیٹ ورک سےتعلقات ہیں۔

جنرل اشفاق پرویز کیانی نے امریکی فوج کے کمانڈر کے بیان کے جواب میں کہا کہ مائیک ملن اچھی طرح جانتے ہیں کہ کن کن ممالک کے حقانی گروپ کے ساتھ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف پاکستان کو موردِ الزام ٹہرانا غیر منصفانہ اور غیر سود مند ہے۔

اس سے قبل پاکستان کی وزیرِ خارجہ حنا ربانی کھر نےمتنبہ کیا ہے کہ اگر امریکہ کی جانب سے پاکستان پر شدت پسندوں کی حمایت کے الزامات لگانے کا سلسلہ جاری رہا تو وہ اپنے اس اتحادی سے ہاتھ دھو سکتا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود پاکستانی وزیرِ خارجہ نے ایک پاکستانی نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور اس کے عوام کو تنہا کرنے کی کوشش امریکہ کے مفاد میں نہیں ہے۔

ان کا یہ بیان حالیہ چند دنوں میں اعلٰی امریکی حکام کی جانب سے پاکستان پر حقانی نیٹ ورک کی حمایت کے الزامات کے بعد سامنے آنے آیا ہے۔

آپ پاکستان اور پاکستانی عوام کو تنہا کرنا برداشت نہیں کر سکتے اور اگر آپ ایسا کر رہے ہیں یا وہ ایسا کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو اس کی قیمت بھی وہی ادا کریں گے۔

حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ ’آپ ایک اتحادی کو کھو دیں گے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’آپ پاکستان اور پاکستانی عوام کو تنہا کرنا برداشت نہیں کر سکتے اور اگر آپ ایسا کر رہے ہیں یا وہ ایسا کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو اس کی قیمت بھی وہی ادا کریں گے‘۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’ یہ کہنا مناسب ہوگا کہ آپریشنل سطح پر(امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں) شدید مشکلات موجود ہیں‘۔

امریکی فوج کے اعلیٰ ترین کمانڈر ایڈمرل مائیک مولن نے جمعرات کو سینیٹ کے ارکان کو ایک بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کابل پر حالیہ حملوں میں ملوث شدت پسند گروہ حقانی نیٹ ورک پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا آلہ کار ہے۔

امریکی کمانڈر نے یہ بھی کہا تھا کہ کابل میں نیٹو اور امریکی فوج کے اڈوں پر حملے کا منصوبہ حقانی گروپ نے آئی ایس آئی کی معاونت سے تیار کیا تھا۔

ایڈمرل مولن نے پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان تشدد برآمد کر رہا ہے جس سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون خطرے میں پڑ گیا ہے بلکہ اس سے دہشت گردی کے خلاف دس سالہ جنگ کا نتیجہ بھی ناکامی میں نکل سکتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مولن نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے تشدد کو ایک پالیسی کے تحت اختیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تشدد برآمد کر کے اپنی داخلی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے اور خطے میں اپنی ساکھ کو بھی مجروح کر رہا ہے۔


پاکستانی اور امریکی وزرائے خارجہ کی ملاقات میں بھی یہ معاملہ زیرِ بحث آیا تھا

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے اور اپنی معاشی بحالی کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔

پاکستان کی وزیرِ خارجہ کے اس بیان سے قبل پاکستانی وزیرِ داخلہ رحمان ملک نے جمعرات کو ہی بی بی سی اردو کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں حقانی نیٹ ورک سے پاکستانی حکام کے تعلقات کے الزامات رد کر دیے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان افغان سرحد سے جڑے علاقے میں موجود تمام شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

خیال رہے کہ امریکی سینیٹ کی ایک کمیٹی نے حال ہی میں پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی امداد کی منظوری دیتے ہوئے اسے شدت پسند گروہوں خصوصاً حقانی گروپ کے خلاف کاروائی سے مشروط کر دیا ہے۔

یہ کہنا مناسب ہوگا کہ آپریشنل سطح پر(امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں) شدید مشکلات موجود ہیں۔
امریکی حکام یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ ان کا ملک اپنے مفادات کے خلاف پاکستان سے ہونے والے حملوں کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے حال ہی میں کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کا افغانستان میں اتحادی فوجوں پر حملے کر کے واپس پاکستان چلے جانا ناقابلِ قبول ہے۔

امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق لیون پنیٹا نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں اپنی فوجوں پر پاکستان میں موجود طالبان کی جانب سے حملوں کی اجازت نہیں دے گا اور ’پیغام بہت واضح ہے کہ ہم اپنی افواج کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے‘۔

بی بی سی اردو۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔

 
ھارون اعظم's Avatar
ھارون اعظم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
شکریہ: 15,094
4,235 مراسلہ میں 12,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 186
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (24-09-11), محمد یاسرعلی (23-09-11), مرزا عامر (23-09-11), احمد نذیر (24-09-11), حیدر (25-09-11), رضی (25-09-11)
پرانا 23-09-11, 11:01 PM   #2
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,729
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,068 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ھارون اعظم مراسلہ دیکھیں
انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’ یہ کہنا مناسب ہوگا کہ آپریشنل سطح پر(امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں) شدید مشکلات موجود ہیں‘۔

اy_ra.shtml"]بی بی سی اردو۔
[/URL]
پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات تو ستمبر 2001 سے ہی خراب ہیں تاہم نمایاں اب ہونے لگے ہیں ۔
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (25-09-11), محمد یاسرعلی (23-09-11), احمد نذیر (26-09-11), حیدر (25-09-11)
پرانا 24-09-11, 12:38 AM   #3
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,687
شکریہ: 9,130
3,926 مراسلہ میں 13,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جنرل صاحب۔۔۔ تو آج تك امريكہ نے حقيقي الزامات كےتحت كہاں كاروائي كي ہے۔۔۔ جہاں بھي كرتا ہے بے بنياد الزامات كے تحت ہي بدماشي كرتا ہے۔۔۔۔۔قوم كو تو كب سے سمجھ ہے آپ لوگ كب سمجھيں گے
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (24-09-11), ھارون اعظم (25-09-11), مرزا عامر (24-09-11), احمد نذیر (26-09-11), حیدر (25-09-11), رضی (25-09-11)
پرانا 24-09-11, 07:23 AM   #4
Senior Member
 
حسن قادری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
کمائي: 32,131
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکر ھے جنرل کو بھی امریکہ کی بے بنیادی نظر آئی،۔، لگتا ھے کوئی قومی عینک پہنی ھوئی ھے
حسن قادری آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حسن قادری کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (26-09-11), حیدر (25-09-11)
پرانا 24-09-11, 07:24 AM   #5
Senior Member
 
حسن قادری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
کمائي: 32,131
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات تو ستمبر 2001 سے ہی خراب ہیں تاہم نمایاں اب ہونے لگے ہیں
یہ تعلقات خراب ھونگے تو شاید حالات سد ھر جائیں
حسن قادری آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حسن قادری کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (24-09-11), احمد نذیر (26-09-11), حیدر (25-09-11)
پرانا 25-09-11, 12:38 AM   #6
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,687
شکریہ: 9,130
3,926 مراسلہ میں 13,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حسن قادری مراسلہ دیکھیں
شکر ھے جنرل کو بھی امریکہ کی بے بنیادی نظر آئی،۔، لگتا ھے کوئی قومی عینک پہنی ھوئی ھے
عينك تو وہي ہے ان كے بس ميں ہو تو دو چار مزيد چڑھا ليں۔۔۔ اب اصل ميں سب كو اپنا انجام نظر آ رہا ہے۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (25-09-11), احمد نذیر (26-09-11), حیدر (25-09-11)
پرانا 25-09-11, 01:06 AM   #7
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,188
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بجھتے چراغ کی بھڑکتی لو
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی (25-09-11), ھارون اعظم (25-09-11), احمد نذیر (26-09-11), حیدر (25-09-11)
جواب

Tags
9/11, images, pakistan, کوشش, پاکستانی, منصوبہ, ممکن, مطابق, الزام, انٹرویو, امریکہ, اردو, اعلیٰ, بے, جواب, حنا, خلاف, خبر, خصوصی, دیں, طالبان, عوام, علم, علاقے, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:33 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger