واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


امریکی انتخابات کے بعد................اہم خبریں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-11-08, 08:38 PM   #1
امریکی انتخابات کے بعد................اہم خبریں
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 06-11-08, 08:38 PM

بارک اوباما کو یورپی یونین کی طرف سے اختلافات کا سامنا ہوگا
برسلز ………… نومنتخب امریکی صدر بارک اوباما کو ملک کو مالیاتی بحران سے نکالنے کے ساتھ ساتھ صدر جارج ڈبلیو بش کے دور میں اہم امریکی اتحادی یورپی یونین کے رکن ممالک کے ساتھ تنازعات کو بھی حل کرنا ہوگا۔ مغربی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد بارک اوباما کو فرانس کی سربراہی میں یورپی یونین کے ساتھ عالمی مالیاتی اداروں ، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ساتھ ساتھ امریکی اقتصادی نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کے مطالبہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس موضوع پر صدر جارج ڈبلیو بش کی انتظامیہ کے ارکان اور ان کے یورپی اتحادیوں کے درمیان اختلافات رہے ہیں۔ یورپی کمیشن کے سربراہ جوزے مینوئل باروسو نے بارک اوباما کی کامیابی کے بعد جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ یورپی یونین امریکہ کے ساتھ مل کر ایسے اقدامات کرنا چاہتی ہے جس کی بدولت موجودہ مالیاتی بحران ایک موقع میں بدل جائے۔ صدر جارج ڈبلیو بش کے دور اقتدار میں ماحولیاتی آلودگی کے معاملہ پر بھی امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان اختلافات سامنے آئے اور یورپی یونین تمام تر کوششوں کے باوجود امریکہ کو ماحول کے تحفظ کے عالمی معاہدے کیوٹو پروٹوکول کی توثیق پر آمادہ نہ کرسکے جس کے تحت ماحول کو نقصان پہنچانے والی گیسوں کے اخراج میں کمی کے اہداف متعین کئے جانا تھے۔ یورپی یونین کا موقف ہے کہ صدر بش کی انتظامیہ نے اکثر مواقع پر مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی یورپی ممالک کی کوششوں کو نقصان پہنچایا اور مشرق وسطیٰ کے مسئلہ پر بلائی جانے والی اینا پولس کانفرنس کے سلسلہ میں یورپی ممالک سے مشاورت نہیں کی۔ یورپی یونین ایران کے ساتھ جوہری پروگرام کے تنازعہ پر بھی امریکہ کی دلچسپی کا مطالبہ کر رہی ہے تاہم گزشتہ 2 سال کے دوران امریکہ نے اس سلسلہ میں سرد مہری کا رویہ اختیار کر رکھا ہے۔ اس کے علاوہ فریقین کے درمیان افغانستان میں فوجیوں کی تعیناتی کے معاملہ پر بھی اختلافات پائے جاتے ہیں کیونکہ امریکہ نیٹو کے رکن یورپی ممالک سے افغانستان تعیناتی کےلئے مزید فوجیوں کی فراہمی کا مطالبہ کر رہا ہے جو یہ ملک پورا کرنے پر تیار نہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ روس کے ساتھ تعلقات کے حوالہ سے بھی امریکہ اور نیٹو کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ اختلافات سامنے آچکے ہیں۔
******** 11 ********
برطانوی سٹے بازوں نے بارک اوباما کو آئندہ صدارتی انتخاب کیلئے بھی فیورٹ امیدوار قرار دےدیا
ریپبلکن پارٹی سارہ پیلن کو صدارتی امیدوار بنائے گی
iلندن ………… برطانیہ میں سٹے بازوں کی بڑی تعداد نے بارک اوباما کو آئندہ امریکی صدارتی انتخاب کیلئے بھی فیورٹ امیدوار قرار دےدیا۔ جوئے بازوں نے چار سال بعد منعقد ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب میں بارک اوباما کی کامیابی پر ابھی سے شرطیں لگانا شروع کر دی ہیں۔ جوئے بازوں کا اندازہ ہے کہ نائب صدر کے عہدہ کیلئے ریپبلکن پارٹی کی امیدوار سارہ پیلن جان میک کین کی شکست کے بعد ریاست الاسکا کی گورنر کی حیثیت سے کام کرتی رہیں گی تاہم آئندہ صدارتی انتخاب میں ریپبلکن پارٹی انہیں صدارتی امیدوار نامزد کر سکتی ہے تاہم ان کی کامیابی کے امکانات بارک اوباما سے مقابلہ میں کم ہیں۔
******** 12 ********
امریکی صدارتی انتخاب کے نتائج کے حوالہ سے ذرائع ابلاغ اور تجزیہ نگاروں کے اندازے غلط ثابت ہوئے
واشنگٹن ………… امریکہ کے صدارتی انتخاب کے نتائج بارے میں ذرائع ابلاغ اور تجزیہ نگاروں کے اندازے غلط ثابت ہوئے۔ امریکی ذرائع ابلاغ اپنی رپورٹوں اور تجزیوں میں یہ بات تسلسل سے کہہ رہے تھے کہ سفید فام امریکی شہریوں کیلئے بارک اوباما کو ووٹ دینا ایک مشکل مرحلہ ہو گا۔ ان تجزیوں اور رپورٹس کے مطابق سفید فام امریکی شہری دوسروں کے سامنے نسلی مساوات کا پرچار کرتے ہیں اور اس کے باعث وہ سیاہ فام امیدوار کی حمایت کر رہے ہیں لیکن ووٹ کاسٹ کرتے وقت جب وہ پولنگ بوتھ میں تنہا ہوتے ہیں تو ان کے ووٹ کا حقدار سفید فام امیدوار ہی قرار پاتا ہے اور ماضی میں اس سوچ کے عملی مظاہرے بھی دیکھنے میں آ چکے ہیں جب امریکہ میں ریاستی گورنر کے عہدہ کیلئے انتخاب کے موقع پر انتہائی مقبول سیاہ فام امیدوار اپنے حریف کولائیڈر نامی سفید فام امیدوار سے ہار گئے تھے۔ امریکی ذرائع ابلاغ اور تجزیہ نگاروں کا اندازہ تھا کہ بارک اوباما بھی کولائیڈر ایفکیٹ کا شکار ہو جائیں گے تاہم جب بارک اوباما کی ان ریاستوں سے بھی کامیابی کی خبریں آنا شروع ہوئیں جہاں ماضی میں صرف ریپبلکن امیدوار ہی کامیاب ہوتے تھے تو ہر کسی کو بارک اوباما کی کامیابی کا یقین ہو گیا اور جان میک کین سمیت تمام مخالفین اور حامیوں کی طرف سے ان کو مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
******** 15 ********
بولیویا نے امریکی ڈرگ انفورسمنٹ انتظامیہ کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا
لاپاز ………… لاطینی امریکی ملک بولیویا نے امریکی ڈرگ انفورسمنٹ انتظامیہ کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا۔ بولیویا کے صدر اور سوشلسٹ رہنما ایوو مورالز نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی ڈرگ انفورسمنٹ انتظامیہ بولیویا میں سیاسی بے چینی پیدا کرنے کی سازشوں میں ملوث ہے۔ بولیوین صدر نے یو ایس ڈی ای اے انتظامیہ کو ملک چھوڑنے کیلئے تین مہینے کا وقت دیا ہے۔ گذشتہ روز کیموری صوبہ میں کوئین کی فصل کو تلف کرنے کے موقع پر بولیویا کے صدر نے کہا کہ آج سے بولیویا میں امریکی ڈرگ انفورسمنٹ انتظامیہ کی سرگرمیوں کو نامعلوم مدت تک کیلئے معطل کر دیا جاتا ہے۔ انتظامیہ کو ملک چھوڑنے کیلئے تین مہینے کا عرصہ دیا گیا ہے۔ ایوا مورالز نے کہا کہ انسداد منشیات کی آڑ میں امریکی انتظامیہ پولیوین حکومت کو کمزور اور ختم کرنے کی سازشوں میں ملوث پائی گئی ہے۔
******** 16 ********
امریکی صدر بش کو صدارتی انتخاب جیسے اہم موقع پر امریکی ذرائع ابلاغ سے کوئی خاص کوریج نہیں دی گئی
واشنگٹن ………… اپنی پالیسیوں کے باعث بڑے پیمانے پر غیر مقبول امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کو صدارتی انتخاب جیسے اہم موقع پر امریکی ذرائع ابلاغ سے کوئی خاص کوریج نہیں دی۔ صدر بش نے اپنے صدارتی امیدوار جان میک کین کی شکست کی خبریں وائٹ ہائوس میں اپنی اہلیہ لارا بش کے ہمراہ ٹی وی پر دیکھیں۔ انہوں نے اس موقع پر کسی تقریب یا عوامی اجتماع سے خطاب سے بھی گریز کیا اور ان کی ترجمان ڈانا پرینو نے صدارتی انتخاب کے نتائج پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔ صدر جارج ڈبلیو بش نے رواں سال مارچ میں ریپبلکن صدارتی امیدوار جان میک کین کی زبردست حمایت کی تاہم جان میک کین نے اپنی انتخابی مہم کے دوران موجودہ صدر سے دوری اور لاتعلقی کو ترجیح دی۔ انہوں نے اعلانیہ طور پر موجودہ صدر کی پالیسیوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا تاہم یہ حکمت عملی بھی انہیں سیاہ فارم امیدوار کے ہاتھوں شکست سے نہ بچا سکی۔ ڈانا پرینو نے تقریبات اور عوامی اجتماعات میں شرکت سے گریز کو صدر کی بے حد مصروفیات کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی صدر چونکہ ایک حقیقت پسند انسان ہیں، اس لئے انہیں جان میک کین کی شکست کا نتائج کے اعلان سے پہلے ہی اندازہ ہو چکا تھا۔
******** 17 ********
بارک اوباما نے سابق صدر بل کلنٹن کو نمائندہ خصوصی بنا کر کشمیر بھیجنے پر غور شروع کر دیا
واشنگٹن ………… امریکہ کے نومنتخب صدر بارک اوباما سابق صدر بل کلنٹن کو نمائندہ خصوصی بنا کر کشمیر بھیجنے پر غور کر رہے ہیں۔ ذرائع ابلاغ نے بارک اوباما کے قریبی معاونین کے حوالے سے رپورٹ میںکہا ہے کہ بل کلنٹن پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد دیں گے۔ نومنتخب صدر بارک اوباما سابق امریکی صدر کے ذریعے پاکستان اور بھارت کے درمیان نصف صدی سے زائد عرصے سے چلنے والے اس مسئلے کو حل کرانا چاہتے ہیں۔ واضح رہے گذشتہ روزبارک اوباما نے ایک ریلی کے دوران کہا تھا کہ امریکہ کوکشمیرکے دیرینہ تنازعہ کے حل میں پاکستان اوربھارت کی مددکرنی چاہئے۔ ادھر امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی سے مسلمانوں نے بہت سی امیدیں وابستہ کررکھی ہیں اور ان کاخیال ہے بارک اوباما صدربش کی جنگی پالیسیوں پرنظرثانی کریںگے۔
******** 23 ********
امریکی انتخابات کے نتائج بڑی تبدیلی ہے۔ سابق بھارتی سیکرٹری خارجہ
Aنئی دہلی ………… بھارت کے سابق سیکرٹری خارجہ شیام سرن نے امریکی انتخابات کے نتائج کو ایک بڑی تبدیلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدر بارک اوباما کیلئے بھارت امریکہ تعلقات انتہائی اہم ہیں۔ گذشتہ روز ایک ٹی وی انٹرویو میں شیام سرن نے انکشاف کیا کہ ستمبر میں بارک اوباما نے ایک خط میں وزیراعظم منموہن سنگھ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ منتخب ہونے پر بھارت امریکہ سول جوہری معاہدے کی بھرپور حمایت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بارک اوباما نے بھارت کے ساتھ مختلف مشترکہ مفادات کے حوالے سے بھی بھارت سے ملکر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
******** 26 ********
بارک اوباما کی کامیابی کے باوجود امریکہ کی پالیسی میں فوری تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔ عراق
بغداد ………… عراق کے وزیر خارجہ ہوشیار زبیری نے کہا ہے کہ بارک اوباما کی کامیابی کے باوجود عراق کے متعلق امریکہ کی پالیسی میں فوری تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔ گذشتہ روز ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار بارک اوباما کی کامیابی کا خیر مقدم کرتے ہیں تاہم امریکی پالیسی میں اچانک تبدیلی نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ عراق امریکی ووٹرز کے فیصلے کا احترام کرتا ہے اور نئے صدر بارک اوباما کے ساتھ کامیاب شراکت داری کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں انہیں کئی چیلنجز درپیش ہوں گے۔ دریں اثناء عراقی حکومت کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراقی حکومت عراق اور امریکہ کے مشترکہ مفاد میں بارک اوباما کے ساتھ مخلصانہ تعاون کرے گی اور اس ضمن میں عراق کی سلامتی، استحکام، سالمیت اور عراقی عوام کے مفادات کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
******** 31 ********
روسی صدر کاجی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر امریکہ کے نومنتخب صدر بارک اوباما سے ملاقات کا امکان
Yماسکو ………… روس کے صدر دمتری میدویدوف کی جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر امریکہ کے نومنتخب صدر بارک اوباما سے ملاقات کا امکان ہے۔ روس کے ذرائع ابلاغ کے مطابق 14 نومبر سے واشنگٹن میں جی 20 میں شامل ممالک کے سربراہان کا اجلاس منعقد ہورہا ہے جس میں روسی صدر دمتری میدویدوف بھی شرکت کریں گے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بتایا کہ اجلاس کے موقع پر روس کے صدر اور امریکہ کے نومنتخب صدر بارک اوباما کے درمیان ملاقات کا امکان ہے۔ اس سے قبل روسی صدر نے منتخب امریکی صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے روس اور امریکہ کے درمیان مثبت اور تعمیری مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
******** 49 *******




آپ کے تبصروں کا انتطار رہے گا۔

 
ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 268
Reply With Quote
پرانا 06-11-08, 08:59 PM   #2
Senior Member
 
nsa47's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 1,847
کمائي: 16,137
شکریہ: 1,281
866 مراسلہ میں 1,528 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: امریکی انتخابات کے بعد................اہم خبریں

ماشاء اللہ ہمیں تو ان باتوں میں دلچسبی نہیں ہے لیکن خوب محنت کی ہے آ پ نے۔

Last edited by nsa47; 06-11-08 at 09:03 PM.
nsa47 آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 06-11-08, 09:43 PM   #3
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,080
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: امریکی انتخابات کے بعد................اہم خبریں




آپ کا شکریہ
ِِِِِِِِ
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
ابن جلال کا شکریہ ادا کیا گیا
ام طلحہ (07-11-08)
پرانا 07-11-08, 09:27 AM   #4
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,660
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: امریکی انتخابات کے بعد................اہم خبریں

شاباش زین خوب محنت کی ہے۔
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن جلال (07-11-08)
پرانا 07-11-08, 01:35 PM   #5
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,080
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: امریکی انتخابات کے بعد................اہم خبریں

اقتباس:
شاباش زین خوب محنت کی ہے۔
اتنی محنت نہیں کی جتنا کہ آپ سوچ رہے ہیں۔
یہ بھی ایک راز کی بات ہے
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 07-11-08, 03:52 PM   #6
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,346
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: امریکی انتخابات کے بعد................اہم خبریں

زین کچھ خبریں واقعی زبردست قسم کی ہیں جس میں سے ایک ہیلین کی ہے اور دوسری کلنٹن کی
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن جلال (07-11-08)
پرانا 07-11-08, 08:12 PM   #7
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,080
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: امریکی انتخابات کے بعد................اہم خبریں

اقتباس:
زین کچھ خبریں واقعی زبردست قسم کی ہیں جس میں سے ایک ہیلین کی ہے اور دوسری کلنٹن کی
پھر نہ کہنا

کہ ہم کو خبر نہ ہوئی
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فارم, پاکستان, پسند, وزیراعظم, موقع, موجودہ, مقابلہ, مالیاتی بحران, ماحولیاتی آلودگی, آلودگی, آج, ایران, الزام, انتظامیہ, انسان, امریکہ, حکم, حل, خصوصی, سال, صدی, صدارتی, صدر, صدربش, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:33 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger