|
امریکی اور برطانوی تحقیقاتی ماہرین کو بلایا جائے،سیکریٹری داخلہ کو بینظیر کا خط

27-10-07, 09:45 AM
امریکی اور برطانوی تحقیقاتی ماہرین کو بلایا جائے،سیکریٹری داخلہ کو بینظیر کا خط
پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو نے سیکرٹری داخلہ کے نام خط لکھ کر حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ان کی کراچی میں ریلی پر بم دھماکے کی تحقیقات کیلئے امریکہ اوربرطانیہ سے تحقیقاتی ماہرین بلائے جائیں۔ جبکہ خط کی ایک نقل سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو بھی بھیج دی گئی ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پولیس کے پاس وہ وسائل نہیں ہیں جو سکاٹ لینڈ یارڈ اور ایف بی آئی کے پاس ہیں اس لئے اس واقعہ کے ذمہ داروں کوکیفرکردار تک پہنچانے کیلئے ان سے مدد لی جائے ۔ یہ ضروری ہے کہ پاکستان کے اتحاد اور سلامتی کے لئے دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑاکیا جائے۔ بینظیر بھٹونے خط میں لکھا ہے کہ سندھ کی وزارت داخلہ کی جانب سے خطوط بھیجے گئے ہیں جن کی وجہ سے وہ محسوس کرتی ہیں کہ دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کا خطرہ دوچند ہوگیا ہے۔ بجائے اس کے کہ گاڑی میں ٹنٹڈ گلاس(کالاشیشہ) اور اسلحہ ساتھ رکھنے کی بندش میں چھوٹ دی جاتی اور ان لوگوں نے کہا ہے کہ وہ ٹرانسپیرنٹ کھڑکیوں والی گاڑی میں سفر کریں اور عوام کے درمیان اسلحہ بردار پرائیویٹ گارڈز نہ رکھیں۔ انہوں نے حکومت سے ان فیصلوں پر نظرثانی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے حکومت کویاد دلایا کہ لیاقت علی خان ، جنرل ضیاء جنرل آصف نواز اور میرمرتضیٰ بھٹو کے قتل کا معمہ اب تک حل نہیں ہوسکا کیونکہ تحقیقات ناقص تھیں ۔ محترمہ بینظیر بھٹو نے کہا کہ پاکستانی تحقیقات ناقص ہونے اوروسائل نہ ہونے کی وجہ سے دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ ایمر جنسی کی بنیاد پر ماہرین کو مدعو کیا جائے گا۔ اس خطہ کی کاپیاں جنرل پرویز مشرف، اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل، چیف جسٹس آف پاکستان اورچیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بھی ارسال کئی گئی ہیں۔آن لائن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن بے نظیر بھٹو نے اپنے عزم کو پھر دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو بچانا ہے تو جمہوریت لانا ہوگی سانحہ کراچی میں بہنوں نے بھائی اور بیویوں نے شوہر کھوئے، وہ چاہتی ہیں کہ غیر ملکی ماہرین تفتیش کریں ملک شدید بحران سے دوچار ہے پیپلز پارٹی خاموش رہی تو عوام کا اشتعال جاری رہے گا۔ کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بے نظیر بھٹو نے کہا کہ ملک کو بچانے کیلئے جمہوریت لانا ہوگی اور جمہوریت عوام کی طاقت سے آسکتی ہے جب عوام خوش حال اور طاقتور ہوں گے تو ملک میں امن و استحکام آئے گا شہداء کار ساز کا خون ابھی تازہ ہے بے نظیر بھٹو نے کہا کہ ان کی جنگ صرف جمہوریت اور آمریت کے درمیان ہی نہیں ہے بلکہ جدیدیت اور دہشت گردی کے درمیان بھی ہے
بشکریہ
جنگ
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|