واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


امریکی حملے برداشت نہیں، ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، صدر ، وزیراعظم اور آرمی چیف می

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-09-08, 10:31 PM   #1
امریکی حملے برداشت نہیں، ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، صدر ، وزیراعظم اور آرمی چیف می
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 19-09-08, 10:31 PM

امریکی حملے برداشت نہیں، ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، صدر ، وزیراعظم اور آرمی چیف میں اتفاق
اسلام آباد (پاک ڈاٹ نیٹ) حکومت اور عسکری قیادت نے دہشت گردی کیخلاف جنگ اور قبائلی علاقوں پر امریکی حملوں کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کرتے ہوئے ایک بار پھر کہا ہے کہامریکی حملے کسی صورت برداشت نہیں کئے جائینگے اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ملکی سالمیت اور خود مختاری کا دفاع کیا جائیگا، اور اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ یہ فیصلہ جمعہ کے روز یہاں ایوان صدر اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری ، وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال ، پاک افغان سرحدی صورتحال، قبائلی علاقوں پر امریکی حملوں سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں امریکی حملوں کی صورت میں حکومت اور فوج کا مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں صدر و وزیراعظم اورا ٓرمی چیف کے اس بات پر اتفاق کیا کہ امریکی حملے کسی صورت برداشت نہیں کیئے جائینگے اور ملکی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں آصف علی زرداری کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر میں صدر و وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان غیر رسمی مشاورت ہوئی جس کا ایجنڈہ صدر آصف علی زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب اور امریکی حملوں پر غور کرنا تھا۔ ملاقات میں صدر کے دورہ برطانیہ آرمی چیف کے دورہ چین اور آئندہ صدر کا دورہ امریکہ پر تفصیلی مشاورت کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر سویلین حکومت اور فوجی قیادت کے درمیان مکمل طور پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان کی سالمیت ، دفاع اور خود مختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور اس حوالے سے نہ صرف امریکہ بلکہ دیگر اتحادی ملکوں کو بھی اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کی جائیگی کہ پاکستان کی خودمختاری کا مکمل احترام کیا جائے اور آئندہ دورہ امریکہ کے دوران صدر آصف علی زرداری امریکی قیادت کو اس حوالے سے قائل کرنے کی کوشش کرینگے۔ اس موقع پر یہ بھی طے پایا ہے کہ صدر آصف زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران عوام کو مہنگائی کے درپیش مسائل ، صدارتی اختیارات اور دیگر مسائل کے حوالے سے صدر اپنے پالیسی بیان میں اہم اعلانات کرینگے۔

 
ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 172
Reply With Quote
جواب

Tags
پاک, پاکستان, ڈاٹ, وزیراعظم, چینل, مہنگائی, مکمل, موقع, مسائل, آصف زرداری, امریکہ, زرداری, علی, عسکری, صورتحال, صدارتی, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وزیرِ حج شریف آدمی ہیں، کرپشن نہیں کرسکتے کلک رضا خبریں 28 17-04-11 09:50 AM
وزیراعظم اسمبلی اجلاسوں سے وزیرقانون کی مسلسل غیرحاضری کا نوٹس لیں، ڈپٹی سپیکر گلاب خان خبریں 0 04-02-11 04:06 AM
امریکہ پر واضح کردیا ملکی سالمیت اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، وزیراعظم ابن جلال خبریں 0 18-09-08 11:37 PM
دہشت گردی کیخلاف جنگ قومی مفاد میں لڑ رہے ہیں، وزیر اعظم Real_Light خبریں 0 26-07-08 02:00 PM
ہماری حکومت میں نحوست نہیں، عوام ہمیں کامیاب کریں، وزیر اعلیٰ عبدالقدوس خبریں 0 08-11-07 03:32 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:34 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger