واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


امریکی حکومتی سائٹس پرہیکرکے حملے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-01-12, 10:03 PM   #1
امریکی حکومتی سائٹس پرہیکرکے حملے
محمدعمر محمدعمر آف لائن ہے 23-01-12, 10:03 PM

ہیکرز نے انٹرنیٹ پر فائلز شیئرنگ یا تبادلے کی سہولت فراہم کرنے والی ویب سائٹ ’میگا اپ لوڈ‘ بند کرنے پر امریکی حکومت اور کاپی رائٹس سے متعلق تنظیموں کی ویب سائٹس پر حملہ کیا ہے۔

امریکی حکام نے انٹرنیٹ صارفین کو فائل کے تبادلے کی سہولت فراہم کرنے والی ویب سائٹ ’میگا اپ لوڈ‘ کو جعل سازی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی بناء پر بند کر دیا ہے۔

ہیکرز نے امریکہ محکمۂ انصاف، وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی اور ایم پی اے اے یعنی موشن پیکچر ایسوسی ایشن آف امریکہ کی ویب سائٹ پر حملے کیے ہیں اور ان ویب سائٹ پر انٹرنیٹ ٹریفک میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

ان اداروں کی ویب سائٹ پر جانے والے یا پتے پر کلک کرنے والے صارفین کے بھی کمپیوٹر سسٹم حملے سے متاثر ہو جاتے ہیں۔

نامعلوم ہیکرز گروپ’ ہیکرز اینونیمس‘ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیکرز کی جانب سے شائع کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ ہم گمنام، امریکی حکومت اور میوزک انڈسٹری کی ویب سائٹ پر اب تک کے سب سے بڑے حملے کا آغاز کر رہے ہیں، ایف بی آئی نہیں سمجھتی کہ وہ اس سے نکل پائیں گے، کیا وہ سمجھتے ہیں؟‘

ہیکرز کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ میگا اپ لوڈ بند کرنے کے ردعمل میں ایف بی آئی، یونیورسل میوزک سمیت دس ویب سائٹس کو بند کر دیا گیا ہے۔

جمعہ کو یونیورسل ویب سائٹ پر بیان درج تھا کہ ویب سائٹ پر کام جاری ہے اور اسے جلد ہی صارفین کے لیے دوبارہ دستیاب ہو گی۔

انٹرنیٹ سکیورٹی کے ادارے سوفوز بلاگ کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر کے ذریعے اور اس کے علاوہ انٹرنیٹ پر معلومات کے تبادلے کے حوالے سے دستیاب دیگر ذرائع سے لنکس کو پھیلایا جا رہا ہے۔

اس سے پہلے امریکی استغاثوں نے ویب سائٹ میگا اپ لوڈ پر جملہ حقوق رکھنے والوں کو پانچ سو ملین ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام لگایا۔

تاہم امریکی محکمۂ انصاف کے مطابق میگا اپ لوڈ کے دو شریکِ بانی کم ڈاٹ کام اور متھیاس آرٹمین کو امریکی حکام کے کہنے پر نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ادارے کی ویب سائٹ پر درج کیے گئے ایک بیان کے مطابق میگا اپ لوڈ کے خلاف کارروائی امریکہ میں جملہ حقوق کی خلاف ورزی کی سب سے بڑی کارروائیوں میں سے ہے اور اس کارروائی کے تحت ان ویب سائٹوں کو نشانہ بنایا جائے گا جو جعل سازی میں ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے بروز بدھ آن لائن انسائیکلوپیڈیا ’وکی پیڈیا‘ سمیت ہزاروں دیگر ویب سائٹز نے امریکہ میں جملہ حقوق کے تحفظ کے مجوزہ قوانین کے خلاف احتجاجاً اپنی ویب سائٹز بند کر دی تھیں۔

یہ احتجاج ’سوپا‘ یعنی سٹاپ آن لائن پائریسی ایکٹ اور ’پیپا‘ یعنی پروٹیکٹ انٹیلیکچوئل پراپرٹی ایکٹ کے خلاف کیا گیا جو اس وقت کانگریس میں زیرِ بحث ہیں۔

بی بی سی اردو ۔ کام
__________________
ناراضگی ظاہر کرنا دل میں برائی رکھنے سے بہتر ہے۔

محمدعمر
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مقام: Earth
مراسلات: 1,784
شکریہ: 121
1,159 مراسلہ میں 2,586 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 45
Reply With Quote
محمدعمر کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 23-01-12, 11:46 PM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,346
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

قریبا 4 سال قبل ایک پیغام پڑھا تھا کہ سائبر دہشت گردی کیا ہوتی ہے ہم دیکھائیں گے۔۔۔ لگتا ہے وہ وقت بہت قریب ہے اب
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بھارتی اداکار اب ڈاک ٹکٹس پر بھی نظر آئیں گی زارا خبریں 1 12-02-11 08:17 AM
ٹیسٹ رینکنگ پاکستان کو 2 قیمتی پوائنٹس مل گئے محمدعدنان کرکٹ 1 21-01-11 07:36 PM
فونٹس کا خزانہ عدنان دانی ویب سائٹس کا جائزہ 0 07-11-09 01:38 PM
حکومتی کرپشن کے بارے میں رپورٹس راشد احمد سیاست 0 20-08-09 08:24 PM
لینکس کے فونٹس عرفان حیدر لائینکس کارنر 4 31-01-08 05:38 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:34 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger