|
امریکی سفیر نے اپنی سفارتی سرگرمیاں محدود کردیں

14-02-11, 05:23 AM
اسلام آباد (فاروق اقدس، نامہ نگار خصوصی) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر نے اپنی سفارتی سرگرمیاں محدود کردی ہیں اور وہ گزشتہ دس دن سے انہوں نے منظرعام پر آنے والی کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیا۔ امریکی سفیر جو ایک انتہائی متحرک شخصیت ہیں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی ان تک رسائی میں کوئی خاص دقت پیش نہیں آتی تھی تاہم اب گزشتہ ہفتے سے وہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے مسلسل رابطے کی کوشش کے باوجود دستیاب نہیں ہیں۔ تاہم اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی ترجمان نے رابطے پر بتایا کہ ایمبسیڈر کیمرون منٹر اسلام آباد میں ہی موجود ہیں یہ تاثر درست نہیں کہ وہ پاکستان میں موجود نہیں۔ ایمبیسیڈر اپنے معمول کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,223 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|