واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


امریکی صدر اوبامہ ہالبروک کے نزعی بیان سے عبرت پکڑیں، لیاقت بلوچ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-12-10, 09:53 PM   #1
امریکی صدر اوبامہ ہالبروک کے نزعی بیان سے عبرت پکڑیں، لیاقت بلوچ
ALI-OAD ALI-OAD آن لائن ہے 17-12-10, 09:53 PM

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ امریکی صدر اوبامہ ہالبروک کے نزعی بیان سے عبرت پکڑیں۔ ہالبروک چند ماہ اور زندہ رہتے تو امریکی فوجوں کی افغانستان میں شکست کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیتے۔ پاکستانی فوج امریکہ کو مدد اور سٹریٹجک سپورٹ مہیا نہ کرتی تو دنیا اب تک امریکی و نیٹو افواج کو افغانستان سے بھاگتے ہوئے دیکھ لیتی۔ امریکہ افغانستان میں شکست کھا چکاہے جس کا واضح ثبوت ہالبروک کا بیان ہے جس نے اوبامہ کو بے حال کر دیا ہے۔ جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل منصورہ سے جاری کر دہ اپنے اخباری بیان میں لیاقت بلوچ نے جنرل کیانی سے مطالبہ کیا کہ پاک فوج کو قربانی کا بکرا بنانے اور اپنے لوگوں کے قتل عام اور خون سے ہاتھ رنگنے کے اقدام پر نظر ثانی کرتے ہوئے آپریشن کو فوری طور پر ختم کریں اور فوجوں کو واپس بیرکوں میں جانے کا حکم دیں ۔ انہوں نے کہاکہ ڈرون حملوں سے روزانہ درجنوں بے گناہ شہری شہید ہو رہے ہیں ۔ اپنے شہریوں کی حفاظت ، ملکی خود مختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے فوج کو ڈرون طیاروں کونشانہ بناناہو گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کے لیے اپنی افواج کو افغانستان سے زندہ نکالنا سب سے بڑا چیلنج ہے اور افغانستان میں شکست سے روس کی طرح امریکہ کابھی شیرازہ بکھرنے کو ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر زرداری حکومت نے امریکی حمایت جاری رکھی تو پاکستان میں پیپلز پارٹی کو اپنا کوئی حامی نہیں ملے گا۔ قوم امریکہ کے حامیوں کا ناطقہ بند کردے گی اور پیپلز پارٹی کے لیے اپنی حکومت بچانا ممکن نہیں رہے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکی سینیٹ اور پالیسی ساز ادارے اپنے جنوبی ایشیا کے لیے سینئر سفارتکار ہالبروک کے نزعی بیان پر غور کرتے ہوئے ان کی آخری خواہش کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔
امریکی صدر اوبامہ ہالبروک کے نزعی بیان سے عبرت پکڑیں، لیاقت بلوچ
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 185
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا
shafresha (17-12-10), ھارون اعظم (17-12-10), یاسر عمران مرزا (18-12-10)
پرانا 17-12-10, 10:11 PM   #2
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,528
شکریہ: 15,094
4,235 مراسلہ میں 12,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ڈرون طیاروں کو نشانہ کیوں بنائیں؟ حملے باہمی رضامندی سے ہورہے ہیں۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
ALI-OAD (17-12-10), یاسر عمران مرزا (18-12-10)
جواب

Tags
com, php, فوری, ہے۔, کوشش, پاکستان, پاکستانی, نظر, میڈیا, ممکن, آپریشن, امریکہ, اسلامی, بے, ثبوت, حکم, حال, خون, دیں, دنیا, زرداری, طور, علی اوڈ, عبرت, غور, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
معاشی حالات بد سے بدتر ہیں، ارکان پارلیمان ملک بچانے کے لئے قیادت کے خلاف بغاوت کریں، جاوید ہاشمی گلاب خان خبریں 0 04-02-11 03:56 AM
ریلوے انجنوں کی خریداری میں 40ارب کا گھپلا معمولی بات نہیں، خدارا ملک پر رحم کریں، چیف جسٹس گلاب خان خبریں 0 02-02-11 03:47 AM
وزارتوں اور عہدوں کے لالچی نہیں، نظریاتی ترجیحات کیلئے حکومت کا حصہ ہیں، فضل الرحمن گلاب خان خبریں 9 02-07-10 11:01 AM
ڈیمز بن رہے ہیں، آبی وسائل بہتر انداز میں استعمال کیے جائیں، صدر پرویز عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 08:04 AM
ہماری حکومت میں نحوست نہیں، عوام ہمیں کامیاب کریں، وزیر اعلیٰ عبدالقدوس خبریں 0 08-11-07 03:32 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:37 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger