واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


امریکی عہدیدارکابیان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-02-11, 11:27 AM   #1
امریکی عہدیدارکابیان
زارا زارا آف لائن ہے 24-02-11, 11:27 AM

السلام علیکم

امریکی سفارتخانے کی ایک اعلٰی عہدیدار نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کیس کی سماعت پاکستانی عدالتوں کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے اور امریکہ عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرسکتا ہے۔ دوسری طرف امریکی قونصل جنرل نے کوٹ لکھپت جیل میں ریمنڈ سے پھر ملاقات کی ہے
اسلام آباد میں اعلٰی امریکی عہدیدار نے صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت میں کہا کہ ویانا کنونشن کے تحت ریمنڈ ڈیوس کو ہر قسم کی فوجداری تحقیقات کے خلاف استثنٰی حاصل ہے۔ معاملے کو دو طرفہ طور پر حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ بات نہ بنی تو بین الاقوامی عدالت انصاف میں جانے کا آپشن استعمال کیا جا سکتا ہے۔ امریکی سفارتی ذرائع نے امید ظاہرکی کہ پاکستان ویانا کنونشن کی پاسداری کرتے ہوئے ریمنڈ ڈیوس کا سفارتی استثناء تسلیم کرے گا۔امریکی سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان ریمنڈ ڈیوس کو زیادہ سے زیادہ نا پسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم دے سکتا ہے۔۔سفارتی ذرائع نے مزید کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کو عارضی ذمہ داری پر لاہور بھیجا گیا اور اس کے استثناء کے لئے وزارت خارجہ کا کارڈ ضروری نہیں ۔ سفارتی ذرائع نے مزید کہا کہ ریمنڈ کی شناخت کے لئے اسکے بیان اور وقوعے کے روز امریکی سفارتخانے کے بیان کی حیثیت نہیں ۔ ریمنڈ ڈیوس کی شناخت کے لئے سفارتخانے کا بیس جنوری 2011 کا خط ہی اصل دستاویز ہے جو اسے ہر قسم کا استثنٰی فراہم کرتا ہے۔ دوسری طرف امریکی قونصل جنرل نے کوٹ لکھپت جیل میں ریمنڈ سے پھر ملاقات کی ہے ۔ دو گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں ریمنڈ کو کھانا بھی دیا گیا۔کھانے میں برگر منرل واٹر اور چاکلیٹ شامل تھے کارمیلا کانرائے کے ہمراہ قونصلیٹ کے افسر بھی تھے ۔

دُنیانیوز

والسلام
زارا

 
زارا's Avatar
زارا
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,854
شکریہ: 1,155
6,268 مراسلہ میں 14,151 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 172
Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, کوشش, کنونشن, کارڈ, کرے, کرتے, پاکستانی, پسندیدہ, والی, ملک, مطابق, امریکہ, استعمال, جیل, جانے, حکم, حل, خلاف, دے, شناخت, طور, عالمی, عارضی, عدالتوں, صحافیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:38 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger