واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


امریکی میڈیا عمران خان سے متاثر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 31-10-11, 12:23 PM   #1
امریکی میڈیا عمران خان سے متاثر
محمدخلیل محمدخلیل آن لائن ہے 31-10-11, 12:23 PM


لاہور : پاکستان میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے جلسے نے جہاں سیاسی حلقوں کو ششدر کیا وہیں امریکہ میں بھی اس کے چرچے سننے میں آرہے ہیں۔
امریکی میڈیا نے عمران خان کے جلسے کو پاکستان میں سیاسی تبدیلی کی جانب پہلا قدم قرار دیا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق کرکٹ سے سیاست کے میدان میں آنے والے عمران خان کا لاہور میں جلسہ ایک حیرت انگیز شو تھا جس سے حکومت مخالف احتجاج میں شدت آسکتی ہے۔
اخبار کے مطابق لوگوں کی تعداد ایک لاکھ ہو یا اس سے زیادہ مگر اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عمران خان شہری نوجوانوں میں مقبولیت حاصل کرچکے ہیں اور اس جلسے نے پاکستان کے ان تجزیہ کاروں کو سکتے میں ڈال دیا ہے جن کے خیال میں تحریک انصاف ایک شخص کے گرد ہی گھومتی ہے۔
اخبار کے مطابق جمعے کو مسلم لیگ ن کی ریلی ہو یا اتوار کی دوپہر کراچی میں حکومتی اتحادی متحدہ قومی موومنٹ کی ریلی، دونوں ریلیاں عمران خان کے جلسے جیسی پرجوش نہیں تھی۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق عمران خان کے نوجوان پارٹی ورکر اپنے قائد کا پیغام سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ساتھ بھی پھیلا رہے ہیں، اور ریلی کی لمحہ بہ لمحہ کوریج ٹوئیٹر پر کی گئی۔
نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ لاہور میں عمران خان کا حکومت مخالف جلسہ بہت بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب رہا۔
اخبار کے مطابق اس جلسے سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان حکومتی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی اور اس کی روایتی حریف مسلم لیگ ن کے خلاف سنجیدہ چیلینج بن کر ابھر رہے ہیں۔
اخبار کا کہنا ہے کہ لاہور کے جلسے میں لوگوں کی تعداد نے وہاں کی مضبوط جماعت مسلم لیگ ن کو حیران جبکہ سیاسی تجزیہ کاروں کو متاثر کیا ہے۔
نیویارک ٹائمز نے لاہور کے جلسے کی فضاءکو بجلی کا جھٹکا قرار دیا ہے جہاں متعدد معروف گلوکار ہجوم کو محظوظ کرتے رہے۔
__________________
تم لوگوں کی اس دنیا میں ہر قدم پہ انساں غلط
میں صحیح سمجھ کہ جوبھی کروں تم کہتے ہو غلط
میں غلط ہوں تو پھر کون صحیح؟

 
محمدخلیل's Avatar
محمدخلیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,978
شکریہ: 7,290
5,961 مراسلہ میں 15,131 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 87
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
amjad007 (01-11-11), یاسر عمران مرزا (31-10-11), آبی ٹوکول (31-10-11), سحر (31-10-11)
جواب

Tags
com, imran, ہوتا, کوریج, کراچی, گرد, پوسٹ, پاکستان, ویب, قدم, نوجوانوں, میڈیا, متاثر, مطابق, معلوم, امریکہ, احتجاج, جیسی, خلاف, خان, سیاست, شو, شخص, عمران, عمران خان


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اف یہ بیویاں( طنز و مزاح ) ایس اے نقوی گپ شپ 0 07-11-10 12:00 PM
مغربی میڈیا نے شارجہ کی عدالت کو ظالم قرار دے دیا کنعان خبریں 12 28-10-10 04:52 PM
ہمارا میڈیا زندہ باد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ shobi.jan گپ شپ 2 28-10-10 12:37 PM
جیو کی بندش اورمیڈیا پر پابندیوں کیخلاف لندن ، ٹیکساس ، نیویارک ، ٹورنٹو، بارسلونا،برمنگھم اور پاکستان کے مختلف شہروں میں مظاہرے عبدالقدوس خبریں 0 19-11-07 05:34 PM
پرنٹ میڈیا پر کوئی پابندی نہیں ،کچھ مشکلات الیکٹرانک میڈیا کی جانب سے ہیں،طارق عظیم خرم شہزاد خرم خبریں 0 14-11-07 02:03 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:39 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger