واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


امریکی نمائندۂ خصوصی رچرڈ ہالبروک انتقال کرگئے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-12-10, 11:09 AM   #1
امریکی نمائندۂ خصوصی رچرڈ ہالبروک انتقال کرگئے
یاسر عمران مرزا یاسر عمران مرزا آف لائن ہے 14-12-10, 11:09 AM

افغانستان اور پاکستان کے لیے امریکی صدر کے خصوصی ایلچی رچرڈ ہالبروک مختصر علالت کے بعد واشنگٹن میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر انہتر برس تھی اور وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے ۔ سینئر سفارتکار رچرڈ ہالبروک کو چار دن قبل اس وقت ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جب دفتر میں کام کرتے ہوئے ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔ ہسپتال میں فوری طور پر ان کا دل کی شریان کا آپریشن کیا گیا تھا تاہم ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو تشویش ناک قرار دیا تھا۔


اتوار کو رچرڈ ہالبروک کا دوسرا آپریشن کیا گیا تاکہ ان کے دورانِ خون کو بہتر بنایا جا سکے تاہم ان کی حالت بہتر نہ ہو سکی اور وہ پیر کی شام انتقال کرگئے۔

رچرڈ ہالبروک کو صدر باراک اوباما نے جنوری دو ہزار نو میں پاکستان اور افغانستان کے لیے اپنا نمائندہ خصوصی مقرر کیا تھا۔ وہ ڈیٹن امن معاہدے کے سلسلے میں اپنی کوششوں کے حوالے سے بھی جانے جاتے ہیں۔ اس معاہدے کے نتیجے میں بوسنیائی جنگ بالآخر ختم ہوئی تھی۔

سنہ 1962 میں سفارتی کیرئر کے آغاز کے بعد سے رچرڈ ہالبروک نے جان ایف کینیڈی سے لے کر براک اوباما تک ہر ڈیموکریٹ صدر کے ساتھ کام کیا لیکن بوسنیا میں قیامِ امن میں ان کے کردار نے انہیں امریکی خارجہ پالیسی کا ایک اہم کردار بنوایا۔

سفارتی امور کے لیے بی بی سی کی نامہ نگار بریجیٹ کینڈل کے مطابق رچرڈ ہالبروک منظرِ عام پر دوستانہ تعلقات اور پسِ پردہ صاف گوئی کے لیے جانے جاتے تھے۔ ان کا انتقال ایک ایسے موقع پر ہوا ہے جب امریکہ میں افغانستان میں طالبان کے خلاف مہم میں کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ہالبروک کے انتقال پر امریکی صدر براوک اوباما کا کہنا تھا کہ ’وہ حقیقتاً ایک انوکھی شخصیت تھے جنہیں ان کی انتھک سفارتکاری، حب الوطنی اور امن کی چاہت کے لیے یاد رکھا جائے گا‘۔

امریکی وزیرِ خارجہ ہلیری کلنٹن نے انہیں ان الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا کہ وہ دھن کے پکے سفارتکاروں میں سے تھے۔ ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ’وہ اپنی قسم کے ایک ہی شخص تھے۔ ایک سچے سفارتکار اور یہی وجہ ہے کہ ان کا انتقال زیادہ تکلیف دہ ہے‘۔

سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ’وہ ایک ایسے شاندار آدمی اور ایک شاندار سفارتکار تھے جنہوں نے ایک پرامن دنیا کے قیام کے لیے بےحساب کام کیا‘۔ اس سے پہلے ہالبروک کے انتقال سے قبل امریکی صدر براک اوباما نے انہیں امریکی خارجہ پالیسی کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک قرار دیا تھا۔

ماخذ :‌بی بی سی
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com

Last edited by یاسر عمران مرزا; 14-12-10 at 11:13 AM..

 
یاسر عمران مرزا's Avatar
یاسر عمران مرزا
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 502
Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
ALI-OAD (15-12-10), shafresha (14-12-10), ھارون اعظم (14-12-10), محمدعدنان (14-12-10), تانیہ رحمان ستارہ (14-12-10), حیدر (14-12-10), خرم شہزاد خرم (14-12-10), رضی (14-12-10), عامرشہزاد (15-12-10), عبدالقدوس (14-12-10)
پرانا 14-12-10, 11:21 AM   #2
Senior Member
 
ARHAM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,348
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پہنچی وہیں پے خاک ۔۔۔۔۔
ARHAM آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا
shafresha (14-12-10), یاسر عمران مرزا (14-12-10), تانیہ رحمان ستارہ (14-12-10), حیدر (14-12-10), عبداللہ آدم (14-12-10)
پرانا 14-12-10, 12:00 PM   #3
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,381
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ ظاہر کرتا ہے کہ موت سب کے لیے برابر ہوتی ہے۔ افریقہ کے کسی چھوٹے سے قبیلے کا ایک عام سا آدمی جس کے وجود سے کسی کو کوئی خاص فرق نہیں‌پڑتا یا دنیا کے چودھری کا بہت بڑا نمائندہ، جو دنیا کے کسی حصے کا بھی دورہ کرتا ہے تو انتظامیہ ناچ اٹھتی ہے۔ حکومتی فیصلے تبدیل ہو جاتے ہیں۔ سرکاریں ہل جاتی ہیں۔
موت نے کسی کو نہیں چھوڑنا۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (15-12-10), shafresha (14-12-10), حیدر (14-12-10), خرم شہزاد خرم (14-12-10), طلحہ (14-12-10), عامرشہزاد (15-12-10)
پرانا 14-12-10, 12:02 PM   #4
Senior Member
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,773
شکریہ: 53,117
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

خس کم جہاں ‌پاک!!!!!!!!!!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (14-12-10), حیدر (14-12-10), عبدالقدوس (14-12-10), عبداللہ آدم (14-12-10)
کمائي نے shafresha کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
14-12-10 عبداللہ آدم yhi likhnay wala tha main bhi 0
پرانا 14-12-10, 12:35 PM   #5
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,381
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
خس کم جہاں ‌پاک!!!!!!!!!!
اینا غصہ ؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (14-12-10), حیدر (14-12-10)
پرانا 14-12-10, 01:16 PM   #6
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,188
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

غصہ تو اس سے بھی زیادہ ہے
........
اور اصل غصہ جس پر ہے وہ تو ابھی تک ۔۔۔
ہیں جی !
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (14-12-10), shafresha (14-12-10), ھارون اعظم (14-12-10), حیدر (14-12-10), رضی (14-12-10), عبدالقدوس (14-12-10)
پرانا 14-12-10, 01:20 PM   #7
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,346
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
غصہ تو اس سے بھی زیادہ ہے
........
اور اصل غصہ جس پر ہے وہ تو ابھی تک ۔۔۔
ہیں جی !
جو آیا ہے اسے جانا تو پڑے گا بس تھوڑا صبر کرلو
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
shafresha (14-12-10), فیصل ناصر (14-12-10), ھارون اعظم (14-12-10), یاسر عمران مرزا (14-12-10), تانیہ رحمان ستارہ (14-12-10), حیدر (14-12-10)
پرانا 14-12-10, 04:00 PM   #8
Senior Member
 
ARHAM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,348
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

انفرادی معاملہ ہو تو چلیں انساں صبر بھی کر لے ( ایک حد تک )
جہاں اجتماعی خرابیوں پیدا کی جا رہی ہوں وہاں صبر سے بات آگے بڑھ جاتی ہے ۔۔
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
جو آیا ہے اسے جانا تو پڑے گا بس تھوڑا صبر کرلو
__________________
دختراسلام ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے اہل خانہ کی عظمتوں کو سلام۔
مدہوش حکمرانو! ہوش میں
آؤ۔۔۔
ARHAM آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (14-12-10), ھارون اعظم (14-12-10), یاسر عمران مرزا (14-12-10), حیدر (14-12-10)
پرانا 14-12-10, 05:16 PM   #9
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 95,964
شکریہ: 52,538
11,182 مراسلہ میں 35,263 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مجھے افسوس ہوا یہ جان کر۔ صبح ایک انگریزی ویب سائٹ پر اس خبر پر نظر پڑی تھی۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
پرانا 14-12-10, 06:23 PM   #10
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,381
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جو بندہ مر گیا۔ اس کا معاملہ اللہ تعالی کے سپرد ہو گیا۔ وہ اپنے اعمال کے نتجہ وہیں پا لے گا۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (14-12-10), ھارون اعظم (14-12-10), خرم شہزاد خرم (14-12-10), طاھر (14-12-10)
پرانا 14-12-10, 07:27 PM   #11
Senior Member
 
ARHAM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,348
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس میں کسی کو کوئی شک نہیں بھائی ۔۔!!
اللہ پیچھے رہ جانے والوں کو عبرت حاصل کرنے والا بنائے ۔۔ آمین
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : یاسر عمران مرزا مراسلہ دیکھیں
جو بندہ مر گیا۔ اس کا معاملہ اللہ تعالی کے سپرد ہو گیا۔ وہ اپنے اعمال کے نتجہ وہیں پا لے گا۔
ARHAM آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا
پرانا 14-12-10, 07:39 PM   #12
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,528
شکریہ: 15,094
4,235 مراسلہ میں 12,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ویسے مجھے یہ جان کر حیرت ہوئی کہ ان کی عمر 69 برس تھی۔ ایسی عمر میں بھی وہ ایکٹو تھے۔ عجیب بات ہے۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔

Last edited by ھارون اعظم; 14-12-10 at 07:53 PM. وجہ: تصحیح
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
پرانا 14-12-10, 07:44 PM   #13
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,188
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

انہتر سے بہت سے لوگ کنفیوز ہوتے ہیں
69 کو انہتر کہتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (14-12-10), یاسر عمران مرزا (14-12-10)
پرانا 14-12-10, 07:52 PM   #14
Senior Member
 
تانیہ رحمان ستارہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 1,302
کمائي: 30,790
شکریہ: 1,240
1,047 مراسلہ میں 3,049 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
مجھے افسوس ہوا یہ جان کر۔ صبح ایک انگریزی ویب سائٹ پر اس خبر پر نظر پڑی تھی۔
افسوس مجھے بھی ہوا ۔۔۔ لیکن تھوڑی سی حیرت ہوئی ۔ آپ کو انگریزی پڑھنی آتی ہے ، جی
تانیہ رحمان ستارہ آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے تانیہ رحمان ستارہ کا شکریہ ادا کیا
ALI-OAD (15-12-10), ARHAM (14-12-10), فیصل ناصر (14-12-10), حیدر (15-12-10), خرم شہزاد خرم (14-12-10), عامرشہزاد (15-12-10)
کمائي نے تانیہ رحمان ستارہ کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
14-12-10 فیصل ناصر آپ کو انگریزی پڑھنی آتی ہے 34
پرانا 14-12-10, 07:53 PM   #15
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,528
شکریہ: 15,094
4,235 مراسلہ میں 12,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
انہتر سے بہت سے لوگ کنفیوز ہوتے ہیں
69 کو انہتر کہتے ہیں
فیصل بھائی، مراسلہ میں تصحیح کردی ہے۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (14-12-10), حیدر (15-12-10)
جواب

Tags
کوششوں, کلنٹن, گئی, پاکستان, وقت, واشنگٹن, وزیراعظم, چاہت, موقع, مطابق, آپریشن, آدمی, امریکہ, خون, خلاف, خصوصی, دل, دنیا, سچے, شاندار, شام, طالبان, علالت, صاف, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
خصوصی بحث محمدخلیل عمومی بحث 10 16-06-10 03:45 PM
خصوصی چیکنگ پر ملا جلا ردعمل کنعان خبریں 5 12-01-10 01:58 AM
عبادت و بندگی - رمضان المبارک کے موقع پر خصوصی تحریر گوہر عبادات 0 25-08-09 04:01 AM
عبادت و بندگی - رمضان المبارک کے موقع پر خصوصی تحریر گوہر عبادات 0 25-08-09 04:00 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:39 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger