واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


امریکی ڈرون تباہ، ایک اور اتحادی ہیلی کاپٹر مار گرایا، افغان طالبان کا دعویٰ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-08-11, 03:36 AM   #1
امریکی ڈرون تباہ، ایک اور اتحادی ہیلی کاپٹر مار گرایا، افغان طالبان کا دعویٰ
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 22-08-11, 03:36 AM

متعدد اتحادی فوجی مارے گئے‘ ترجمان طالبان‘ وردک میں امریکی ہیلی کاپٹر گرانے والے کمانڈر کی تصویر جاری‘ ہلمند میں چیف پراسیکیوٹر قتل
کابل/ ننگرہار (آئی این پی) طالبان نے پاکستان کی سرحد سے ملحقہ صوبہ ننگرہار میں ایک اور امریکی ڈرون طیارہ اور جلال آباد میں اتحادی فوج کا ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کرلیا۔ نیٹونے ڈرون طیارہ گرنے کے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ طیارہ معمول کی فضائی نگرانی کے دوران فنی خرابی کے باعث گرکرتباہ ہوا، طالبان نے اپنی ویب سائٹ پر صوبہ پکتیا میں امریکی چینیوک ہیلی کاپٹر مار گرانے والے کمانڈر کی تصویر جاری کر دی، جنوبی افغانستان میں مسلح افراد نے چیف پراسیکیوٹر کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ اتوار کو افغان ٹی وی ومغربی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سرحد سے ملحق افغان صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون طیارہ گرکرتباہ ہوگیا، نیٹوکی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈرون طیارہ معمول کے مطابق فضائی نگرانی کے مشن پرتھا کہ فنی خرابی کے باعث گرکرتباہ ہوگیا۔ تاہم طالبان ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون طیارے کو طالبان نے مارگرایا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے ڈرون طیارے کو فضاءمیں آگ لگتے دیکھا ہے جو ایک رہائشی مکان پر گر گیا۔ رواں ہفتے مشرقی صوبہ غزنی میں بھی ایک ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، طالبان نے دعویٰ کیا تھا کہ اُنہوں نے یہ طیارہ مار گرایا ہے جبکہ نیٹو نے اسے فنی خراب کی وجہ قرار دیا تھا۔ترجمان کے مطابق طالبان نے جلال آباد میں اتحادی فوج کے ایک ہیلی کاپٹرکو بھی مارگرایاہے جس میں کافی تعداد میں غیرملکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں تاہم ایساف کی جانب سے واقعہ کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ اس دوران طالبان نے صوبہ پکتیا میں امریکی چینوک ہیلی کاپٹر کو گرانے والے کمانڈر کی تصویر جاری کردی ہے، افغان طالبان نے اپنی ویب سائٹ پر تصویر جاری کی ہے۔ صوبہ میدان وردک میں پیش آنیوالے اس واقعے میں امریکی چنیوک ہیلی کاپٹر میں سوار تمام31 امریکی فوجی اور7افغان اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ دوسری جانب صوبہ ہلمند کے ضلع گریشک میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کر کے چیف پراسیکیوٹر محمد اعظم کو قتل کر دیا ہے جب وہ کام پر جارہے تھے، ہلمند کے اٹارنی جنرل خوشحال شاپا نے بھی ان کی تصدیق کی ہے۔ صوبائی گورنر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے ان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,223 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 114
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
عامرشہزاد (22-08-11)
پرانا 22-08-11, 04:09 AM   #2
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,494
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
طالبان ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون طیارے کو طالبان نے مارگرایا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے ڈرون طیارے کو فضاءمیں آگ لگتے دیکھا ہے جو ایک رہائشی مکان پر گر گیا۔ رواں ہفتے مشرقی صوبہ غزنی میں بھی ایک ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا،
سنا تھا کہ پاکستان کے پاس وہ میزائل نہیں جو ڈرون کو تباہ کر سکے طالبان کے پاس کہاں سے آگے؟
__________________

میرا بلاگ۔ صدائےقلندرhttp://saifikhan011.blogspot.com/
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہے۔, ہے،, فنی, کرتے, پاکستان, ویب, وقت, واقعے, وضاحت, موٹر سائیکل, مطابق, آئی, این, اللہ, تلاش, تصویر, دیکھا, رواں, شروع, ضلع, طالبان, غیرملکی, صوبہ, صوبائی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
افغانستان:طالبان کا ایک اور نیٹو ہیلی کاپٹر تباہ کرنے کا دعویٰ زبیرافتحار خبریں 4 08-08-11 08:29 PM
قادیانی ڈائریکٹر کا عجیب و غریب دعویٰ ALI-OAD خبریں 0 16-06-10 11:14 AM
اسلام آباد حملہ، ذمہ داری کا دعویٰ محمدعدنان خبریں 1 05-06-08 10:32 PM
دعویٰ محمدعدنان قہقہے ہی قہقے 1 05-02-08 06:05 AM
دعویٰ ابن ضیاء قہقہے ہی قہقے 0 02-01-08 11:48 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:42 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger