واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


امر یکی سفارتخانے میں زرداری،امر یکی عہدیداروں اور صدر پر ویز کے نمائندوں کی ملاقات،حکومت سازی کیلئے صلاح مشورےٍ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-02-08, 02:24 AM   #1
امر یکی سفارتخانے میں زرداری،امر یکی عہدیداروں اور صدر پر ویز کے نمائندوں کی ملاقات،حکومت سازی کیلئے صلاح مشورےٍ
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 21-02-08, 02:24 AM

امر یکی سفارتخانے میں زرداری،امر یکی عہدیداروں اور صدر پر ویز کے نمائندوں کی ملاقات،حکومت سازی کیلئے صلاح مشورےٍ
اسلام آباد (ٹی وی رپورٹ/ جنگ نیوز) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی حکومت سازی کیلئے اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں بدھ کو بھی جاری رہیں۔ آصف علی زرداری کی امریکی سفارتخانے میں اعلیٰ امریکی عہدیداروں اور ارکان کانگریس سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں صدر پرویز مشرف کے نمائندے بھی موجود تھے۔ ملاقات میں حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں آصف زرداری کو صدر کے ساتھیوں نے حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم کے ساتھ تعاون بڑھا نے کی پیشکش کی ،جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایوان صدر پر اب اعتماد نہیں اور آئندہ کا لائحہ عمل پارٹی طے کریگی،دریں اثناء انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں حکومت بنانے کیلئے ایم کیو ایم کے ساتھ بات کرینگے،انہوں نے کہا پارلیمنٹ کو مضبوط کیا جائیگا، انہوں نے میڈیا اور عدلیہ کو مکمل آزاد کرانے کے عزم کا بھی اظہار کیا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے وضاحت کی کہ وزارت عظمیٰ کا امیدوارمیں نہیں ،کوئی سینئر رکن ہوگا، ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق صدر پرویز مشرف کے قریبی ساتھیوں نے پیپلز پارٹی کے رہنما سے رابطہ کیا اور کہا کہ اگر پیپلز پارٹی چاہے تو حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم کے ساتھ تعاون بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر صدر مشرف کے ساتھیوں نے آصف علی زرداری کو اعتماد میں لینے کی کوشش کی۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت نے بینظیر بھٹو کے ساتھ جو بات چیت کی تھی، اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا اور اب ان کیلئے تمام آپشن کھلے ہیں۔ آصف علی زرداری نے پیغام دیا کہ انہیں ایوانِ صدر پر اعتماد نہیں اور وہ آئندہ کا لائحہ عمل پارٹی کی مشاورت سے طے کریں گے۔دریں اثنا ء پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ میں وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار نہیں، تمام سیاسی قوتوں کی مشاورت کے ساتھ قومی مفاہمت سے حکومت بنائیں گے، ہم گورننس لیں گے، حکومت نہیں لیں گے، ورنہ یہ حکومت کسی اور کو مبارک ہو، صدر پرویز مشرف کے ساتھ کام کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آئندہ پارلیمنٹ کرے گی، نیب ماضی میں سیاسی مقاصد کے لئے استعمال ہوتا رہا،انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، امریکی سفیر نے مجھے کہا کہ وہ پاکستانی قوم کو جمہوریت کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتے ہیں، بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں سرکاری سطح پر اقوام متحدہ سے یہ مطالبہ کریں گے، انتہا پسندی کا حل بندوق ہے نہ مذاکرات، نو گو ایریاز میں سیاسی عمل قائم کرنا ہو گا۔ وہ بدھ کو زرداری ہاؤس میں سینٹرل ایگزیکٹو کونسل اور فیڈرل کونسل کے مشترکہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر مخدوم امین فہیم، شاہ محمود قریشی، سینیٹر بابر اعوان، سینیٹر رضا ربانی، راجہ پرویز اشرف، جہانگیر بدر، شیری رحمان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ مخدوم امین فہیم کو وزیراعظم بنانے کے معاملے پر ہماری اور میڈیا کی سوچ مشترک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد میڈیا کو مکمل آزادی دیں گے تاکہ ان کی تنقید کے ذریعے ہم رہنمائی حاصل کر سکیں، مالکان کے ذریعے صحافی کارکنوں کو ویج بورڈ ایوارڈ دلوائیں گے اور ایسی پالیسی بنائیں گے تاکہ میڈیا پر پابندی نہ لگائی جا سکے۔ انہوں نے کہا پیمرا کو خود مختار باڈی بنائیں گے اور صحافت کو آزادی دلوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ (آج) جمعرات کو مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمدنواز شریف مجھ سے ملنے آ رہے ہیں جس میں آئندہ حکومت کے قیام اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہم نے الیکشن مہم کے دوران عوام اور میڈیا کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ برسر اقتدار آ کر تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، اس کے مطابق عمل کر رہے ہیں اور اسی سلسلے میں، میں نے آج عبدالحئی بلوچ، عمران خان، قاضی حسین احمد اور محمود اچکزئی سے ٹیلی فون پر بات کی ہے تاکہ ہم سب مل کر آگے چل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود، پارلیمنٹ سے باہر کی قوّتیں اور بائیکاٹ والے سب ہی ہمارے لئے اہم ہیں، ایم کیو ایم کے حوالے سے اگرچہ ہمارے سندھ کے بعض دوستوں کو کچھ تحفظات ہیں لیکن ہم انہیں بھی ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، ہمیں نظام بدلنا ہے اور نظام بدلنے کیلئے تمام سیاسی قوتوں کا اکٹھے کھڑے ہونا ضروری ہے،(ق) لیگ کی کوئی حیثیت نہیں، وہ بعض طاقتوں کی طرف سے چوں چوں کا مربہ تھا، جسے عوام نے مستردکر دیا ہے، اگر ہم اکٹھے کھڑے نہ ہوئے تو پاکستان کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ عدلیہ کا معاملہ آئندہ پارلیمنٹ حل کرے گی، میں صرف چند افراد کی بحالی کی بات نہیں کرنا چاہتا کیونکہ ہم مکمل طور پر اس نظام کو تبدیل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا انتخابات سے قبل تو بھرپور دھاندلی کی ہی گئی تھی، پولنگ کے روز بھی دھاندلی کی شکایات ملی ہیں، کل رات کچھ نتائج تبدیل کئے گئے، اب بھی بعض حلقوں کے نتائج روکے ہوئے ہیں اور یہ نتائج تبدیلی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے ہماری پارٹی لیڈر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے قتل کیس کی تحقیقات کیلئے ہمارے خط کا جواب دیدیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ اگر سرکاری سطح پر مطالبہ کیا گیا تو وہ تحقیقات کرائیں گے، اس لئے سرکاری سطح پر یہ مطالبہ ہونا چاہیے۔ اگر ہم نے حکومت سنبھالی تو یہ مطالبہ ضرور کریں گے۔ انہوں نے کہا بے نظیر کے قتل کا بدلہ انسان نہیں، نظام بدل کر لیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور بد امنی کا خاتمہ ہماری اوّلین ترجیح ہے، اقتدار سنبھالتے ہی اس پر کام شروع کر دیں گے، میں نے کراچی کے تاجروں کو بلا رکھا ہے۔ ان کے تجربات اور اعداد و شمار کی روشنی میں معاشی ترقی کے حوالے سے دعوؤں کا جلد کچاچٹھا کھولیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنے کیلئے 7 ہزار میگا واٹ کے پاور پلانٹ دیئے لیکن ہماری حکومت ختم ہونے کے بعد ہمیں بدنام کیا گیا، اس وقت تاجروں اور دوسرے طبقے کو بولنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے پہاڑوں میں موجود لوگوں سے بھی بات چیت کریں گے، پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں، چوہدری اعتزاز احسن کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان کو ابھی کچھ آزادی ملی ہے، مخدوم امین فہیم کو وزیراعظم بنائے جانے کے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری اور آپ کی رائے ملتی جلتی ہے۔ دہشت گردی اور بم دھماکوں کے خطرات کے باوجود 80 فیصد لوگوں نے ہمیں ووٹ دیئے اور لاکھوں لوگوں نے بے نظیر بھٹو کا استقبال کر کے ہمارے حق میں فیصلہ دیا، ہم ان کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی کا حل بندوق ہے نہ مذاکرات۔ ہم انتہا پسندوں کے پاس جا چکے ہیں اور پھر جائیں گے، نو گو ایریاز میں سیاسی عمل قائم کرنا ہو گا۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 256
Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پاکستان, پاکستانی, وزیراعظم, نیوز, مکمل, موقع, موجودہ, مسائل, آج, آصف زرداری, اقوام متحدہ, انسان, اعلیٰ, بے نظیر, جواب, جلد, حل, علی, عمران, صورتحال, صحافی, صحافت, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
شہر بھر میں آٹے کی شدید قلت،منہ مانگے داموں پر فروخت،شہری پریشان خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 09:37 AM
ن لیگ زرداری کی نئی ٹیم بن گئی،شہباز شریف کارکنوں کو گھیراؤ جلاؤ کی ہدایت دیتے رہے،پرویز الٰہی خرم شہزاد خرم خبریں 0 01-01-08 10:23 AM
ملک بھر میں کریک ڈاؤن،جاوید ہاشمی،حمید گل اور اچکزئی سمیت ہزاروں گرفتار،مختلف شہروں میں مظاہرے عبدالقدوس خبریں 0 05-11-07 07:58 AM
سال بعد لاڑکانہ آمد،بھٹو کے مزار پر حاضری،ایسی اطلاعات نہیں کہ سپریم کورٹ صدر پرویز کو نااہل قرار دے گی،بے نظیر بھٹو عبدالقدوس خبریں 0 28-10-07 08:27 AM
جنرل پرویز کا تیسری مدت کیلئے صدر بننا آئین کی خلاف ورزی ہوگی،ابھی پہلی مدت کا تعین کرنا باقی ہے،جسٹس عباسی عبدالقدوس خبریں 0 25-10-07 08:16 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:43 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger