|
امر یکی سفیر کی پیپلز پارٹی کی سر براہ سے ملاقات،انتخابات کے بائیکاٹ سمیت تما م آپشنز زیر غور ہیں،بے نظیر

20-11-07, 09:29 AM
کراچی (اسٹاف رپورٹر/جنگ نیوز) پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے کہا ہے کہ ایمر جنسی میں انتخابات کسی صورت نہیں ہو سکتے الیکشن کے بائیکاٹ سمیت تمام آپشنز پر غور کر رہے ہیں، سپریم کورٹ کا صدر مشرف کی اہلیت سے متعلق درخواستوں کو خارج کرنے کا فیصلہ ہماری توقعات کے مطابق ہے،انہوں نے کہا آئین کو انتہا پسندی کیخلاف معطل نہیں کیا گیا بلکہ صد ر کی نااہلی سے معتلق فیصلہ رکوانے کیلئے کیا گیا ہے، امریکہ پر واضح کر دیا ہے کہ اب حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاؤس میں امریکی سفیر این پیٹرسن سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بے نظیر بھٹو اور امریکی سفیر میں ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی ملاقات کے بعد امریکی سفیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو سے ملاقات کا مقصد بے نظیر اور صدر مشرف کے درمیان جاری مفاہمت کے عمل کو آگے بڑھانا اور ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنا تھا اس موقع پر بے نظیر بھٹو نے کہا کہ ہم نے شفاف انتخابات اور اب تک ہونے والے مذاکرات اور دعوؤں کی خلاف ورزیوں کے بارے میں خدشات اور تحفظات سے امریکی سفیر کو آگاہ کر دیا ہے اور ہم نے واضح کر دیا ہے کہ ایمر جنسی کے تحت انتخابات نہیں ہو سکتے اور یہ مشکوک انتخابات ہوں گے بعد ازاں میڈیا سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے بے نظیر بھٹو نے کہا کہ سپریم کورٹ کا صدر کی نااہلیت سے متعلق درخواستوں کو خارج کرنے کا فیصلہ ہماری توقعات کے مطابق تھا اسی وجہ سے اس کیس میں عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ آئین معطل ہے اور آئین کے تحت کوئی فیصلہ نہیں ہو سکتا لہذا اس صورت میں عدالت میں پیش ہونے کا کوئی فائدہ نہیں تھا انہوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد ملک سے غربت کا خاتمہ ، عوام کی داد رسی اور فلاحی مملکت کا قیام ہے اور ہم اس کے لئے جدوجہد کررہے ہیں اور آئندہ کے لئے حکمت عملی طے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر پر واضح کر دیا ہے کہ پیپلز پارٹی مذاکرات کے اس ٹریک پر واپس نہیں آئے گی۔ مذاکرات کے پہلے مرحلے میں جو وعدے کئے گئے وہ پورے نہیں کئے گئے انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کئے جانے کے شواہد مل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس الیکشن کے بائیکاٹ سمیت تمام آپیشنز موجود ہیں۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|