واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


امسال حج کا دورانیہ 30 دن

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-04-11, 03:50 PM   #1
امسال حج کا دورانیہ 30 دن
ذوالفقار علی ذوالفقار علی آف لائن ہے 27-04-11, 03:50 PM

امسال حج کا دورانیہ 30 دن:عازمین حج کومقدس فریضے سے روکنے کے مترادف ہے، مفتی نعیم

کراچی، وفاقی وزارت مذہبی امورکی جانب سے امسال حج کا دورانیہ تیس دن کرنا عازمین حج کو مقدس فریضے سے روکنے کے مترادف ہے، حج پر جانے کے خواہش مندوں پر سرزمین حرمین پر تیس دن گزارنے کی لازمی شرط عائد کی گئی ہے، وزارت مذہبی امور کے ناروا شرط کی وجہ سے ملازمت پیشہ وکاروباری حضرات لمبی چھٹی نہ ملنے اور چھوٹے بال بچے دار سیکڑوں ادائیگی فریضہ حج کے عازمین سعادت حج سے محروم رہ جائینگے، ناقص پالیسی کی وجہ سے کسی کا فرض عین چھوٹ جانے کا گناہ گاروذمہ دار کون ہوگا؟ سپریم کورٹ سمیت صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے 30 دن کی شرط کوفی الفور ختم کرائیں۔ ان خیالات کا اظہار جا معہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے منگل کو مختلف نجی ٹریول ایجنسیوں کے مالکان اور نمائندوں سے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں کیا۔ اس موقع پر ٹریول ایجنسیوں کے مالکان نے سال2011 میں حج کے لئے وزارت مذہبی امورکے حج پالیسی، کئے جانے والے اقدامات، ٹریول ایجنسیوں کے حوالے حکومتی پالیسی، وزارت مذہبی امورکے کچھ اعلیٰ افسران کے مبینہ گھپلوں اور شکایات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ سیکڑوں عازمین حج نے مذکورہ تیس دن کے لازمی شرط کی وجہ سے اپنے حج ٹوورز آپریٹر سے اپنی بکنگ کینسل کر رہے ہیں جبکہ ہزاروں دیگر گومگو کی کیفیت اور پریشانی کا شکار ہیں۔ مفتی محمد نعیم نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومتوں نے حج وعمرے جیسے مقدس فریضے کو بھی کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے، حج سیزن کے موقعوں پر ہم نے بھی ہر سال بارہا اعلیٰ حکام کوحج کرپشن وگھپلوںسے آگاہ کیا لیکن ہماری تجاویز پرعمل نہیں کیا گیا اور اب اس کے نتائج سامنے ہیں کہ سابق وزیر مذہبی امور ایف آئی اے کسٹڈی میںہیں لیکن حقیقی مجرم اور ہیں جن کو بچانے کےلئے سابق وزیرکو قربانی کا بکرا بنانے کی سازشیں ہو رہی ہیں۔

انہوں نے وزارت مذہبی امورکو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزارت مذہبی امورکی امسال حج پالیسی ناقص ہونے کے ساتھ مشکوک بھی ہے اور عازمین حج پرسرزمین حرمین شریفین پر30 دن لازمی گزارنے کی شرط عائد کرنا سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ ملازمت پیشہ وکاروباری حضرات لمبی چھٹی نہ ملنے اور چھوٹے بال بچے دار سیکڑو ں فریضہ حج کے خواہش مند حضرات کرایہ کی مد میں اضافی رقم دے کر ایئرلائن سے ٹکٹ خریدتے ہیں تاکہ کم وقت اور تمام تر مجبوریوںکے باوجود فرض عین کی ادائیگی چاہتا ہے اس لئے وزارت مذہبی امورکی جانب سے 30 دن کی شرط عازمین کو حج کو فریضہ مقدس کی ادائیگی سے روکنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سالوں میں حاجیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے والی نجی ٹریول ایجنسیوں کو شاندار کاکردگی کی وجہ سے سرکاری احکامات کی بنیادپرملنے والا اضافی حج کوٹے کا حق بھی رشوت، سفارشی اور اقرباءپروری کی نظر ہو رہا ہے اور اس میں وزارت مذہبی امورکے کچھ اعلی افسران ہیں، جبکہ کلیئر قرار دی جانے والی ٹریول ایجنسیوں سے رشوت بھی مانگی جا رہی ہے۔ مفتی محمد نعیم نے سپریم کورٹ، صدر پاکستان اور وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ ان معاملات کا نوٹس لیں کیونکہ اس سے ملک بھر میںمختلف ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے فریضئہ حج کے خواہش مند ہزاروں عازمین حج گومگو کی کیفیت میں ہیںاورکالی بھیڑیں ملک اور حکومت کےلئے ایک بار پھر بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔
karachiupdates.com
__________________
لا فتی الا علیّ لا سیف الاّ ذوالفقار

 
ذوالفقار علی's Avatar
ذوالفقار علی
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مراسلات: 130
شکریہ: 62
76 مراسلہ میں 164 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 180
Reply With Quote
ذوالفقار علی کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 27-04-11, 07:07 PM   #2
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,381
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جو قوم اپنے ہم وطنوں کی عبادت میں‌بھی بے ایمانی کرتی ہے اس کا انجام تباہی کے سوا کچھ نہیں۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
com, فوری, ہے۔, فرض, کورٹ, کلیئر, گئی, پاکستان, وقت, وزیراعظم, نظر, موقع, ملک, اعلیٰ, بہترین, جانے, حضرات, دے, زرداری, سپریم, شاندار, علی, عائد, عازمین, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:43 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger