|
امن و امان کے قیام کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گ

25-10-07, 08:54 PM
سلام آباد ............صدر جنرل پرویز مشرف اوروزیر اعظم شوکت عزیز نے اس عزم کااظہار کیا ہے کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے ہر ممکن وسائل استعمال کئے جائیں گے اورکسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیر اعظم نے صدارتی کیمپ آفس راولپنڈی میں صدرمشرف سے ملاقات کی۔ذرائع نے جیونیوز کے نمائندے ارشدوحید چودھری کو بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے عبوری حکومت کے قیام،آئندہ عام انتخابات کے انعقاد، الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق،مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس اور امن و امان کی صورت حال سمیت اہم امور پر تفصیلی مشاورت کی ۔صدر مشرف نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں عام انتخابات کے پرامن انعقادکے لئے حکومت سے تعاون کریں ۔ صدر وزیر اعظم ملاقات کے دوران حکمران مسلم لیگ اور اتحادیوں کوپیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے اعتماد میں لینے پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ ملاقات کے دوران صدرمشرف کوسوات میں ہونے والے بم دھماکے کی اطلاع دی گئی جس پر صدرنے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرد حکومت کے عزم کو کمزور نہں کر سکتے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|