واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


امن کی بحالی اور حکومتی رٹ قائم کرنے کیلئے سوات میں نیم فوجی دستے تعینات

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-10-07, 08:18 PM   #1
امن کی بحالی اور حکومتی رٹ قائم کرنے کیلئے سوات میں نیم فوجی دستے تعینات
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 25-10-07, 08:18 PM

سوات میں امن کی بحالی اور حکومتی رٹ قائم کرنے کیلئے نیم فوجی دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں اور کئی اہم شاہراہیں آمدورفت کیلئے بند کر دی گئی ہیں جبکہ تعلیمی ادارے اور بنک بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔ 2500 فوجیوں نے فضاگٹ، منگلور، چار باغ، خورزہ خیل، کہل، کانجو اور مٹہ سمیت مختلف علاقوں میں پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔ ادھر مولانا فضل اللہ اور انکے ساتھیوں نے بھی مورچہ بندی شروع کردی ہے ۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل وحید ارشد نے سوات میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوات میں 2500 کے قریب فوجیوں کو تعینات کیا جا رہا ہے جس کی درخواست مقامی انتظامیہ نے وفاقی حکومت سے کی تھی۔ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کا مقصد علاقے میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانا اور لوگوں کو مولانا فضل اللہ کے ساتھیوں سے نجات دلانا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے تمام علاقوں کو کنٹرول میں لے لیا ہے۔ سوات کی تمام اہم شاہراہوں پر ٹریفک اور عوام کی آمد و رفت بند کر دی گئی ہے جس کے باعث لوگ گھروں تک محدود ہو گئے ہیں۔مینگورہ شہر کے علاوہ اس کے مضافاتی علاقوں میں تجارتی مراکز بھی بند ہیں اور علاقے میں گن شپ ہیلی کاپٹر وقفے وقفے سے پروازیں کر رہے ہیں جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ مولانا فضل اللہ اور اس کے حامیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کے لئے بھی تیاریاں کی جا رہی ہیں اور فضل اللہ کے آبائی علاقے امام ڈھیری اور اس کے اردگرد کے علاقوں کی ناکہ بندی کر کے خارجی و داخلی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے

بشکریہ
جنگ
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 460
Reply With Quote
جواب

Tags
ٹریفک, پاک, اللہ, انتظامیہ, خلاف, درخواست, شہر, صورتحال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
افغانستان میں بھارتی افواج کی تعیناتی شروع، آئندہ 4 ماہ پاکستان کیلئے خطرناک champion_pakistani خبریں 4 18-09-08 10:08 AM
بدنام زمانہ امریکی جنرل کی پاکستان میں تعیناتی ابو عمار اپکے کالم 1 19-05-08 11:56 PM
امریکی جنرل کی پاکستان میں تعیناتی میاں شاہد عمومی بحث 6 11-04-08 09:46 AM
سانحہ کار ساز،بینظیر کے گر د متعین رضاکاروں کو چیک نہیں کر نے دیا گیا تھا،تحقیقاتی ٹر یبونل میں ایس ایس پی اسپشل بر انچ کا بیان ابن ضیاء خبریں 0 09-01-08 11:16 AM
سوات میں دستے تعینات،مولانا فضل اللہ روپوش خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-10-07 11:11 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:44 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger