واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


امیر اور غریب ممالک کے درمیان فرق کم ہونا چاہئے،بان کی مون

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-09-08, 12:21 AM   #1
امیر اور غریب ممالک کے درمیان فرق کم ہونا چاہئے،بان کی مون
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 24-09-08, 12:21 AM

امیر اور غریب ممالک کے درمیان فرق کم ہونا چاہئے،بان کی مون
نیو یارک...اقوام متحدہ کا تریسٹھواں اجلاس شروع ہو گیا ہے ۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اس وقت امن اور مختلف بحرانوں سے نکلنے کے لیے اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا امیر اور غریب ممالک کے درمیان فرق کم ہونا چاہئے ۔امریکی صدر جارج ڈبلو بش نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں پاکستان اور سعودی عرب کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کارروائیوں کی تعریف کی اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دنیا کے تمام ممالک متحد ہو جائیں ۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا تریسٹھواں اجلاس نیویار ک میں شروع ہوا۔ اجلاس کے افتتاحی دن اپنے خطاب میں امریکی صدر جارج بش نے الزام لگایا کہ شام اور ایران دہشت گردی کی پشت پناہی کررہے ہیں اور جدید دنیا میں اس طرح کی کارروائیوں کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور سعودی عرب کے کردار کو سراہا اور کہا دونوں ملک دہشت گردوں کا موثر پیچھا کر رہے ہیں ۔صدر جارج بش نے کہا کہ اقوام متحدہ کو عالمی مسائل کے حل کے لیے ماضی کے مقابلے میں زیادہ اقدامات کرنا ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ ایٹمی پھیلاؤ کی وجہ سے ایران اور شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں عائد کرے۔عالمی معاشی صورتحال پر امریکی صدر جارج ڈبلو بش نے کہا کہ عالمی مالیاتی مارکیٹ کو بچانے کے لیے موثر اقدامات ضروری ہیں جس کے لیے سب کو آگے آنا ہو گا۔انھوں نے مزید کہا کہ اقتصادی صورت حال صرف امریکا کا مسئلہ نہیں، اس چیلنج کا سب کو سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام عالم اکیسویں صدی میں ایک موثر اور پراعتماد اقوام متحدہ کی توقع رکھتے ہیں۔فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کی یہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف کام کرے، انہوں نے کہا کہ دنیا کو دہشت گردی اور ناانصافی کے خلاف کام کر نا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو بھوک ،غربت اور آلودگی جیسے مسائل کا سامنا ہے ۔یورپ، ایران کی جانب سے اسرائیل کو تباہ کرنے کی کوشش برداشت نہیں کرے گا۔یورپ ایٹمی ہتھیار رکھنے والا ایران نہیں چاہتا۔

 
ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 172
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, مسائل, آلودگی, ایران, اقوام متحدہ, الزام, امیر, حل, خلاف, شمالی کوریا, شام, صورتحال, صدی, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:44 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger