واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


امین فہیم اے آرڈی صدارت سےمستعفی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-03-08, 03:47 PM   #1
امین فہیم اے آرڈی صدارت سےمستعفی
محمدعدنان محمدعدنان آف لائن ہے 24-03-08, 03:47 PM

پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر مخدوم امین فہیم اتحاد برائے بحالی جمہوریت ( اے آر ڈی) کی صدارت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
اپنے استعفے میں انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے اس اتحاد کے حوالے سے اپنی خدمات احسن طریقے سے انجام دی ہیں لہذا وہ عہدہ صدارت سے مستعفی ہو رہے ہیں۔

امین فہیم نے پیر کو اتحادی جماعتوں کے نامزد وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ملاقات کے فوری بعد اے آر ڈی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

انہوں نے اپنا استعفیٰ اے آر ڈی کے قائمقام جنرل سیکریٹری کو ارسال کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ چونکہ جمہوریت کی بحالی ہی اے آر ڈی کا اصل مشن تھا اور اب نئی اسمبلیاں وجود میں آ گئی ہیں اور اے آر ڈی کے اہداف پورے ہو گئے ہیں، اس لیے میں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اے آر ڈی میں پیپلز پارٹی کے علاوہ اب کوئی قابل ذکر سیاسی جماعت باقی نہیں رہی تھی۔ پاکستان مسلم لیگ نواز نے گزشتہ سال آل پارٹیز ڈیموکریٹک موومنٹ (اے پی ڈی ایم) بنا لی تھی اور وہ اے آر ڈی سے علیحدہ ہوگئی تھی جبکہ پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کا کہنا تھا کہ نئے الائنس بنانے سے بہتر ہے کہ اے آر ڈی کو ہی مضبوط کیا جائے۔

پیپلز پارٹی نے لندن میں پاکستان مسلم لیگ نواز سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کا بننے والا اتحاد اے پی ڈی ایم میں شمولیت اختیار نہیں کی تھی۔ پاکستان مسلم لیگ نواز اور اس اتحاد میں شامل دیگر سیاسی جماعتوں کے درمیان عام انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔ مسلم لیگ نون نے انتخابات میں حصہ لیا تھا تاہم اس اتحاد میں شامل دیگر سیاسی جماعتوں جن میں پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی نے اٹھارہ فروری کو ہونے والے عام انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔
ادھر پاکستان پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے وزیراعظم کے نامزد امیدوار سید یوسف رضا گیلانی نے پیپلز پارٹی (پارلیمنٹیرین) کے چیئرمین مخدوم امین فہیم نے پیر کو ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان سے ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ’مخدوم امین فہیم پارٹی کے سینئر رہنما اور ہمارے بڑے بھائی ہیں، ہمارے درمیان کسی قسم کا اختلاف نہیں ہے اور مخدوم امین فہیم کی طرف سے میرے وزارت عظمٰی کے امیدوار کے لیے نامزدگی پر بھی کسی قسم کے تحفظات نہیں‘۔

ایک سوال کے جواب میں مخدوم امین فہیم نے کہا کہ وہ کبھی بھی پارٹی نہیں چھوڑیں گے اور پارٹی میں رہ کر اس کی مضبوطی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے وزارت عظمی کے نامزد امیدوار سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مخدوم امین فہیم انہیں ووٹ دینے کے لیے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ اتحادی جماعتوں اور فاٹا کے ارکان کے ساتھ صلاح مشورے کے بعد تشکیل دی جائے گی۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ نے وزیراعظم کے انتخاب میں غیر مشروط حمایت کا یقین دلایا ہے۔
__________________
----------

 
محمدعدنان's Avatar
محمدعدنان
ناظم اعلی


تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 307
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, وزیراعظم, لندن, اسلامی, بھائی, جواب, صورتحال, صلاح, صدارت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء عبدالقدوس خاص آفرز اور اعلانات 43 22-12-08 01:26 PM
علوی نستعلیق فونٹ طاھر تجاویز اور شکایات 2 11-11-08 11:53 PM
! علوی نستعلیق ! دھماکہ ! arifkarim سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 16 05-11-08 02:14 PM
! علوی نستعلیق ! ! ریلیز ! دھماکہ ہو گیا!!! arifkarim سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 1 02-11-08 06:34 PM
علوی نستعلیق کی آمد عبداللہ حیدر خاص آفرز اور اعلانات 19 02-11-08 12:52 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:44 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger