|
انتخابات سے انتشار بڑھے گا،جمہوریت پسند جماعتیں بائیکاٹ کر یں،عمران خان

23-11-07, 09:25 AM
اسلام آباد (نمائندہ جنگ)تحریک انصاف نے آزاد عدلیہ کے بغیر انتخابات کو بے فائدہ قراردیتے ہوئے تمام جمہوریت پسند سیاسی جماعتوں پر زوردیا ہے کہ وہ انتخابات کا بائیکاٹ کریں، کیونکہ ان انتخابات سے پاکستان میں انتشار اور زیادہ بڑھے گا، امید ہے بینظیر مستقل طور پر جمہوریت پسند جماعتوں کے ساتھ کھڑی ہوں گی،پنجاب یونیورسٹی کے واقعہ میں خفیہ ادارے ملوث ہیں ،قاضی حسین احمد یا جمعیت سے کوئی شکایت نہیں۔تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے انتخابات سے بائیکاٹ کی رائے دی ہے تاہم انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ آج جمعہ23نومبر کو اے پی ڈی ایم کے اجلاس میں کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ آزاد عدلیہ کی بحالی کے بغیرانتخابات فضول ہوں گے اور اس وقت ایمرجنسی سے بھی بڑا مسئلہ عدلیہ کی بحالی ہے ۔عمران خان نے کہاکہ جو سیاسی پارٹی الیکشن میں حصہ لے گی وہ جنرل پرویز مشرف کی قانونی حیثیت کو تسلیم کرلے گی۔انہوں نے کہاکہ اس وقت بھی جسٹس افتخار محمد چوہدری ،ملک کے چیف جسٹس ہیں ۔عمران خان نے کہاکہ ان کے دیگرسیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے جاری ہیں اورمسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے بھی ان کی بات چیت ہوتی رہتی ہے۔ اگربینظیر بھٹو انتخابات کا بائیکاٹ کردیں تو ان انتخابات کا کوئی جواز نہیں رہے گا ۔انہوں نے کہاکہ صرف مولانا فضل الزحمان اس خواہش کا اظہار کررہے ہیں کہ الیکشن میں حصہ لیا جائے ۔ عمران خان نے کہا کہ جہاں تک مولانا فضل الرحمان کا تعلق ہے ان سے وہ سترھویں ترمیم کی منظوری میں ان کے کردار کی وجہ سے مایوس ہوئے لیکن پھر جب انہوں نے صدارتی انتخابات کے دوران مستعفی ہونے کی تاریخ 29سے دو تک بڑھائی اور پھر اسمبلی نہ توڑ کر انہوں نے انتخاب کی ساکھ بنائی، بینظیر نے بھی استعفی نہ دے کر خفیہ طریقے سے مدد کر دی جس سے حزب اختلاف کو بہت بڑا نقصان پہنچا ۔جیل جانے کے تجربے کے بارے میں عمران خان نے کہا کہ ان کے لیے ’قائدِ اعظم کی شخصیت مثالی ہے جو کبھی جیل نہیں گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دو جیلوں میں گئے جہاں پولیس اور قیدیوں دونوں نے انہیں بہت عزت دی اور شرمندہ بھی تھے کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ میں نے قانون نہیں توڑا ۔ انہوں نے کہا اصل مسئلہ سپریم کورٹ کو بچانا ہے اور جب تک عدلیہ بحال نہیں ہوتی حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|