واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


انتخابات میں اکثریت حاصل کرنیوالی پارٹی وزیراعظم نامزد کریگی، صدر پرویز

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-12-07, 09:07 AM   #1
انتخابات میں اکثریت حاصل کرنیوالی پارٹی وزیراعظم نامزد کریگی، صدر پرویز
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 06-12-07, 09:07 AM

انتخابات میں اکثریت حاصل کرنیوالی پارٹی وزیراعظم نامزد کریگی، صدر پرویز



اسلام آباد (جنگ نیوز) صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ انہوں نے وردی اتارنے کا فیصلہ کسی کے دباؤ پر کیا نہ ہی وہ کسی کا دباؤ قبول کرتے ہیں آئندہ انتخابات صاف شفاف اور غیر جانبدار ہونگے جو بھی پارٹی اکثریت حاصل کرے گی وہ اپنا وزیر اعظم نامزد کرے گی، مخلوط حکومت بنانے کی صورت میں ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے، عوام میں مایوسی پھیلانے اور جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، پاکستان میں انتہا پسندی بڑھنے کا تاثر غلط ہے، مغربی میڈیا بے جا تنقید اور تصویر کا ایک رخ دکھا کر انتہا پسندوں کی حوصلہ افزائی کررہا ہے امریکا، مغرب اور برطانیہ میں بیٹھ کر پاکستان کے بارے میں مضامین اور تبصرے لکھے جارہے ہیں۔ وہ ایک غیر ملکی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دے رہے تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ سوات میں پاک فوج نے دہشتگردوں اور عسکریت پسندوں کے حوصلے پست کرکے ان کی کمر توڑ دی، مولانا فضل اللہ غیر قانونی ایف ایم ریڈیو اور دوسرے ذرائع سے جو اسلام کی غلط تشریح کررہا ہے، پاک فوج نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور جو علاقے رہتے ہیں ان کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا جائے گا۔ صدر پرویز نے کہا کہ مغربی ذرائع ابلاغ تصویر کا ایک رخ پیش کرکے ہماری کامیابیوں کو نظر انداز کررہا ہے جس سے انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے مغربی ذرائع ابلاغ کے بعض عناصر یورپ، امریکا اور برطانیہ میں بیٹھ کر پاکستان کی تصویر کشی کرتے ہیں ان کو چاہئے کہ اگر وہ پاکستان کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو یہاں آکر حقائق دیکھیں صدر پرویز نے کہا کہ میڈیا کی آزادی پر پہلے بھی یقین تھا اور اب بھی ہماری خواہش ہے کہ میڈیا کو آزاد ہونا چاہئے تاہم آزادی کے ساتھ ساتھ ذمہ داری کا نہ ہونا باعث افسوس ہے۔ صدر نے کہا کہ ان پر یہ الزام بھی بے بنیاد ہے کہ وہ جذباتی ہیں، انہوں نے کہا کہ میں ہر معاملے میں صبرو تحمل سے کام لیتا ہوں اور میں یقین سے کہتا ہوں کہ گزشتہ 60 سالوں میں پاکستان میں اس قدر متحمل مزاج لیڈر پیدا نہیں ہوا، میڈیا کو عرصہ پانچ سال سے کہہ رہا تھا کہ کوڈ آف کنڈیکٹ بنایا جائے لیکن ایسا نہیں ہوا، پاکستان میں ایک وقت تھا کہ صرف پی ٹی وی دیکھا جاتا تھا اور 2000 میں جب میڈیا کی آزادی کا عزم کیا تو 90 فیصد لوگوں نے کہا کہ یہ اقدام ٹھیک نہیں لیکن میں نے اس کے باوجود حوصلے اور جرأت کے ساتھ میڈیا کو آزاد کیا آج 37 سے زائد چینل ہیں۔ صدر نے کہا کہ ایسے پروپیگنڈے بے بنیاد ہیں کہ سیاسی کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں کو گرفتار کرکے انتخابات میں دھاندلی کا پروگرام بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا پروگرام ہوتا تو آج نواز شریف اور بے نظیر بھٹو جیل میں ہوتے جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے وہ ان کو قانونی خلاف ورزی پر گرفتار کیا ہے۔ ایک سوال پر صدر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کارروائی آسان اور سراغ رسانی مشکل ہے، اگر مغربی ممالک کے پاس اسامہ کے بارے میں کوئی اطلاع ہے کہ وہ پاکستان میں ہے تو وہ اس کی نشاندہی کریں ہم کارروائی کریں گے۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 345
Reply With Quote
جواب

Tags
کمر, پاکستان, وزیراعظم, نیوز, چینل, نواز شریف, نظر, مخلوط, آج, اللہ, الزام, بے نظیر, تصویر, جیل, خلاف, سیاست, صاف, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سکیورٹی اور چینی وزیراعظم کی آمد اسلام آباد میں ہفتہ کو بھی تعطیل کا اعلان گلاب خان خبریں 1 17-12-10 11:34 AM
لشکر اور شدت پسندوں میں کشیدگی، تازہ دم سیکیورٹی دستے باجوڑ پہنچ گئے ابن جلال خبریں 0 11-10-08 02:39 PM
صدر پرویز کی کراچی میں موجودگی، وزیراعظم نے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں قیام کیا عبدالقدوس خبریں 0 19-04-08 04:08 AM
پرویز الٰہی سے سیکورٹی واپس نہیں لی، مزید بھی دینے کو تیار ہیں، شہباز شریف عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:13 AM
آصف زرداری کی صدر پرویز کے نمائندے سے ملاقات نہیں ہوئی، ترجمان پیپلز پارٹی عبدالقدوس خبریں 0 21-02-08 02:33 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:47 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger