|
انتخابات میں حصہ لینے یا بائیکاٹ کا فیصلہ 18 نومبر کو کر یں گے،فضل الر حمن

13-11-07, 09:11 AM
ڈیرہ غازیخان ( نمائندہ جنگ ) جے یو آئی ( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے یا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ 18 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے ایم ایم اے کے مرکزی اجلاس میں کرینگے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی طرف سے بے نظیر بھٹو کو خط لکھنے پر حیرت ہوئی ہے۔ہمیں اے پی ڈی ایم پر تحفظات ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ سرحد میں حالات خطرناک ہیں جبکہ جمعہ کو ملک بھر میں ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر ایمرجنسی کیخلاف احتجاج کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز جامعہ محمودیہ میں خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ پیپلزپارٹی کا حق ہے اس سلسلے میں ہم سے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیاہے۔اس وقت ملک میں عملاً مارشل لا نافذ ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ صوبہ سرحد کے حالات کو سنجیدہ نہیں لیا جا رہا، خدانخواستہ پاکستان ٹوٹ نہ جائے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی یا عوامی دباؤ پر تو ملک میں الیکشن ہو جائینگے لیکن کسی بھی ڈکٹیٹر کی موجودگی میں شفاف الیکشن نہیں ہو سکتے لیکن ہم انتخابی میدان خالی بھی نہیں چھوڑناچاہتے ہیں۔ انہوں کہا کہ عدلیہ اور میڈیا کی آزادی ضروری ہے ایمرجنسی کا وار عدلیہ پر کیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ دینی جماعتوں کو حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے خود کو مضبوط کرنا ہوگا۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|