|
انتخابات میں سیاسی جماعتوں کی شرکت حوصلہ افزا علامت ہے، وزیراعظم

06-01-08, 07:34 AM
انتخابات میں سیاسی جماعتوں کی شرکت حوصلہ افزا علامت ہے، وزیراعظم
لاہور( جنگ نیوز) نگراں وزیراعظم محمد میاں سومرو نے کہ ہے کہ 2008ء کے عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کی شرکت ملک میں جاری سیاسی عمل کے لیے ایک حوصل افزا علامت ہے اور اس سے ملک میں جمہوری ادارے مضبوط ہونگے انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل خالد مقبول سے بات چیت کے دوران کیا وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کی سیاسی پختگی سے ملک کی سیاسی فضا بہتر ہوئی ہے انہوں نے یقین ظاہر کیاکہ سیاسی جماعتیں پُرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے ضابطہٴ اخلاق کی پیروی جاری رکھیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ قائم کردہ کمیشن کو صوبائی حکومتوں اور عوام کی مدد چاہئے ہوگی اس موقع پر گورنر پنجاب نے وزیراعظم کو صوبے میں جاری ڈیولپمنٹ اسکیم کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|