واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


انتخابات کیلئے پر امن ماحول ضروری ہے،صدر پرویز

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-01-08, 08:06 AM   #1
انتخابات کیلئے پر امن ماحول ضروری ہے،صدر پرویز
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 02-01-08, 08:06 AM

انتخابات کیلئے پر امن ماحول ضروری ہے،صدر پرویز



اسلام آباد (ایجنسیاں)صدرپرویز مشرف نے کہاہے کہ نگران حکومت امن وامان کیلئے تمام وسائل استعمال کرے، صدر پرویزمشرف نے کہا کہ عام انتخابات کا صاف اور شفاف ہونا ہی کافی نہیں بلکہ ان کا پرامن ماحول میں ہونا بہت ضروری ہے تاکہ عوام بلاخوف و خطر اپنے ووٹ کا حق استعمال کرسکیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز صدارتی کیمپ آفس راولپنڈی میں نگران وزیراعظم محمد میاں سومرو سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔نگران وزیراعظم نے صدر پرویزمشرف سے ملاقات اور ان سے ملک کی مجموعی صورتحال، آئندہ انتخابات اور امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا،آن لائن کے مطابق ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق صدر نے کہا کہ وہ جمہوریت کے فروغ پر قائم ہیں اور امید کرتے ہیں کہ جلد اس بحرانی صورتحال سے نکل جائیں گے جو کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیدا ہوئی۔ امن وامان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ نگران حکومت اس کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کر بلکہ تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور یہ بات خوش آئند ہے کہ سندھ میں ملک کے مختلف حصوں میں رینجرز اور فوج کے جانے سے حالات میں تیزی سے بہتری آئی ہے اور زندگی بھی معمول پر آ رہی ہے۔شرپسند عناصر ملک کے خیر خواہ نہیں جو لوگ توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں صدر پرویز مشرف کے آج قوم سے خطاب کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی جبکہ بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کے معاملے پر بھی بات ہوئی اور اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ تحقیقات کے دوران کس مرحلے پر غیرملکی ماہرین کی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔ نگران وزیراعظم نے صدر کو انتخابات کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ اپنے رابطوں اور بات چیت کے بارے میں اعتماد میں لیا۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 358
Reply With Quote
جواب

Tags
وزیراعظم, لوگ, آج, بے نظیر, جلد, خوش, خلاف, زندگی, صاف, صدارتی, صدرپرویز


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اقتدار سے رخصتی کی تجویز بلاجواز ہے،صدر پرویز کو امریکی سینیٹروں نے نہیں پاکستانی پارلیمنٹ نے منتخب کیا،صدارتی ترجمان عبدالقدوس خبریں 0 26-02-08 02:26 AM
بے نظیر بھٹو کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جانا چاہیے،صدر پرویز مشرف ابو کاشان خبریں 0 14-01-08 01:28 AM
فوج کی ترقی کا عمل جاری رہے گا،46سال فیملی ممبر کی طرح گزارے،صدرپرویز خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-12-07 08:30 AM
سعودی عرب نواز شریف کو پاکستان جانے سے روکے ،بے نظیر سے اتحاد نہ کرنے دیا جائے ،صدر پرویز کا شاہ عبداللہ سے مطالبہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 08:13 AM
شیڈول کے مطابق شفاف انتخابات اولین ترجیح ہے،صدر پرویز عبدالقدوس خبریں 0 05-11-07 07:56 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:49 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger