|
انتخابات 2008 حکومتی مشینری کسی جماعت کیلئے استعمال نہ کی جائے،صدر پر ویز کی گور نر وں اور وزرائے اعلیٰ کو ہدایت

25-12-07, 11:45 AM
اسلام آباد (جنگ نیوز) صدر پرویز مشرف نے اپنے اس عزم کو دہرایا ہے کہ آئندہ انتخابات منصفانہ‘ شفاف اور غیرجانبدارانہ ہوں گے۔ انہوں نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ انتخابات میں حکومتی مشنری استعمال کرنے سے متعلق اپوزیشن کے الزامات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی سرکاری محکمہ یا مشنری کسی بھی طور کسی جماعت کی جانب سے انتخابات میں استعمال نہ ہونے پائے۔ ذرائع کے مطابق صدر نے دوبارہ یہ ہدایات جاری کی ہیں کہ عام انتخابات کو ہر لحاظ سے شفاف ‘ منصفانہ اور غیر جانبدار بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں اور اس سلسلے میں کوئی بھی سرکاری محکمہ انتخابات میں کسی جماعت کی حمایت نہ کرے۔ صدر نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ جو بھی پارٹی یا الائنس انتخابات میں جیت کر آئے گا اور جس کی اکثریت ہو گی اس کا خیرمقدم کیا جائے گا اور اسی کو ہی حکومت بنانے کی دعوت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انتخابات کے حوالے سے غیرجانبدار ہے اور وہ کسی بھی پارٹی کی سپورٹ نہیں کرے گی بلکہ ملک میں نگراں حکومتی سیٹ اپ کا بنیادی مقصد بھی یہی ہے کہ عام انتخابات کو شفاف‘ غیرجانبدار اور منصفانہ طریقے سے منعقد کرایا جائے۔ صدر نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنروں کو یہ ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے عام انتخابات میں سرکاری مشنری کے استعمال اور انتخابات سے قبل دھاندلیوں کے الزامات کا سختی سے نوٹس لیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی سرکاری محکمہ یا ادارہ کسی بھی پارٹی کی حمایت نہ کرے اور نہ ہی حکومتی مشنری انتخابات میں استعمال ہو۔ صدر پرویز مشرف نے اپنے اس عزم کو دہرایا کہ 8 جنوری کو ملک میں ہونے والے انتخابات ہر لحاظ سے مثالی ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو اگر اس حوالے سے کوئی بھی شکایت ہے تو وہ الیکشن کمیشن سے رجوع کریں اور الیکشن کمیشن ان شکایات کا ازالہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کو انتخابات کو پُرامن اور سازگار ماحول میں منعقد کرانے کے لیے ہرممکن مدد فراہم کرے گی اور تمام سیاسی جماعتوں کو بھی چاہئے کہ وہ الیکشن کمیشن کے ضابطہٴ اخلاق پر عمل کریں اور پُرامن اور سازگار ماحول میں انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کو اپنا تعاون فراہم کریں۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ بھرپور طریقے سے انتخابات میں شرکت کریں ۔ انہوں نے عوام پر بھی زور دیا کہ وہ 8جنوری کے انتخابات میں اپنا قیمتی ووٹ سوچ سمجھ کر استعمال کریں اور ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لیے صحیح اور دیانت دار لیڈر شپ کا انتخاب کریں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|