واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


انتخابات 6 ہفتوں کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-01-08, 08:28 AM   #1
انتخابات 6 ہفتوں کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 02-01-08, 08:28 AM

انتخابات 6 ہفتوں کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ



اسلام آباد( طاہر خلیل/ نمائندہ جنگ) سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے نتیجے میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات چھ ہفتے تک ملتوی کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن آج فیصلے کا اعلان کرے گا ، پیپلز پارٹی اور نواز لیگ نے التواء کی تجویز مسترد کر دی ہے ۔اسلام آباد میں مصدقہ ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن اور حکومت کے سینئر عہدیداروں نے منگل کو ملک کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے کئے اور انہیں محترمہ بے نظیر بھٹو کی المناک موت کے بعد پیدا شدہ امن و امان کی صورت حال اور خاص طور پر سندھ کے 11اضلاع میں انتخابی ریکارڈ نذر آتش کرنے سے متعلق صوبائی حکومت کی رپورٹ سے آگاہ کیا اور بتایا کہ انتخابات کا مختصر دورانیے کیلئے التواء ناگزیر ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہے تا کہ اس عرصے میں الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے دوبارہ تیاری کرسکے اور جہاں انتخابی ریکارڈ ضائع کیا گیا ہے وہاں نیا انتخابی میٹریل فراہم کیا جاسکے۔ ذرائع نے بتایا کہ صدر پرویز مشرف اور نگران وزیراعظم محمد میاں سومرو نے بھی اس ضمن میں قابل ذکر سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ ( قائد اعظم ) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں ایک وفد جس میں مسلم لیگ سندھ کے صدر ارباب غلام رحیم اور سینیٹر مشاہد حسین سید شامل تھے، نے منگل کی شام نگراں وزیراعظم محمد میاں سومرو سے ملاقات کی اور سندھ میں مسلم لیگی رہنماؤں کی املاک کو نقصان پہنچانے اور دیگر قومی تنصیبات کی تباہی کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی بعد میں نگراں وزیراعظم نے راولپنڈی میں صدر پرویز مشرف سے ملاقات کی اور صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ صدر پرویز مشرف آج رات اپنے خطاب میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی اندوہناک موت، امن و امان کی صورتحال اور انتخابات کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے ،ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ( قائد اعظم ) جمعیت علمائے اسلام ( فضل الرحمن )، عوامی نیشنل پارٹی، پی پی پی ( شیر پاؤ)، مسلم لیگ ( فنکشنل )، ایم کیو ایم سمیت بعض دیگر جماعتوں نے مشاورت کے دوران عندیہ دیا ہے کہ اگر انتخابات کا التواء ناگزیر ہو تو التواء کا دورانیہ کم سے کم ہونا چاہئے، جبکہ پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) نے انتخابات کے التواء کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے پیش کش کی ہے کہ وہ مقررہ پروگرام کے مطابق انتخابات کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے ۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 304
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, وزیراعظم, موت, ممکن, آج, بے نظیر, حال, رات, صوبائی, صورتحال, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ چھ دن بعد فیصلہ واپس کیا میچ فکس تھا؟ گلاب خان خبریں 2 08-01-11 03:09 AM
شاہراہ فیصل: نرسری کے قریب 2 دھماکے، ہلاکتوں کا خدشہ ابو عمار خبریں 15 05-02-10 07:03 PM
::::::: عید اور نعمتوں کا شکر ::::::: اللہ کی نعمتوں پر شکر اس طرح تو نہیں کیا جاتا ::::::: عادل سہیل اسلام اور معاشرہ 1 15-09-09 11:16 AM
کراچی میں 26اپریل کو ہونے والا وکلا کنونشن ملتوی کرنے کا فیصلہ عبدالقدوس خبریں 0 23-04-08 02:07 PM
آرٹیکل 254 کے تحت الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ ہوسکتا ہے، وزیر قانون خرم شہزاد خرم خبریں 0 01-01-08 10:24 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:50 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger