واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کیلئے47 سیاسی جماعتوں کی کا نفر نس9 دسمبر کو طلب

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-12-07, 09:37 AM   #1
انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کیلئے47 سیاسی جماعتوں کی کا نفر نس9 دسمبر کو طلب
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 04-12-07, 09:37 AM

اسلام آباد (طاہر خلیل، نمائندہ جنگ) الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کیلئے 9دسمبر کو سیاسی جماعتوں کی کانفرنس طلب کرلی ہے اور انتخابات میں حصہ لینے والی 47پارٹیوں کو دعوت نامے جاری کردیئے ہیں۔ پیر کو اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) قاضی محمد فاروق کی صدارت میں الیکشن کمیشن کے اجلاس میں انتخابات 2008 کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ ملک میں پروگرام کے مطابق انتخابی عمل آگے بڑھ رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کے سیکرٹری کنور محمد دلشاد نے پیر کو ”جنگ“ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن ڈیوٹی کیلئے پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز تعینات کرنے کیلئے سندھ حکومت کی درخواست مسترد کردی ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نجی سیکورٹی گارڈز کو الیکشن ڈیوٹی دینے سے کئی سنگین قباحتیں پیدا ہوجائیں گی اور الیکشن کمیشن نے ماضی میں بھی اس قسم کا کوئی اقدام نہیں کیا تھا اور ایسا اقدام ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آئے گا اس لئے الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست مسترد کردی ہے۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے اجلاس میں انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کیلئے سیاسی جماعتوں کی درخواستوں کا بھی جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ 9نومبر کو 11بجے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے جن 47سیاسی جماعتوں کو بلایا گیا ہے ان میں عوامی نیشنل پارٹی، ہزارہ قومی محاذ، لیبر پارٹی پاکستان، مہاجر کشمیر موومنٹ، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، پاکستان مسلم الائنس، پاکستان عوامی پارٹی، پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی، پاکستان فریڈم پارٹی، پاکستان غریب پارٹی، مسلم لیگ (قاسم)، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی، پاکستان پیپلزپارٹی (شہید بھٹو)، پاکستان پیپلز پارٹی (شیرپاؤ)، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز، قومی تحفظ پارٹی، سرائیکی صوبہ موومنٹ، سنی تحریک، تعمیر پاکستان پارٹی، تحریک استقلال (رحمت وردگ)، متحدہ مجلس عمل پاکستان، جماعت اسلامی، بلوچستان نیشنل پارٹی، نیشنل پیپلزپ ارٹی، عوامی حمایت تحریک پاکستان، پاکستان مسلم لیگ، پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل)، تحریک استقلال (محمد اکرام ناگرا)، نیشنل پارٹی، پاکستان عوامی پارٹی، جمعیت اہل حدیث (احسان الٰہی ظہیر)، پاکستان سٹیزنز موومنٹ، پاکستان تحریک انقلاب، پاکستان قومی لیگ، بیدار پاکستان، پاکستان سوشل جسٹس پارٹی، پاکستان قومی پارٹی، آزاد پاکستان پارٹی، سندھ یونائیٹڈ پارٹی، پاکستان بچاؤ پارٹی، پاسبان، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، پاکستان محافظ پارٹی، نظام مصطفیٰ پارٹی اور مرکزی جمعیت علمائے پاکستان شامل ہیں۔
انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کیلئے47 سیاسی جماعتوں کی کا نفر نس9 دسمبر کو طلب
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 420
Reply With Quote
جواب

Tags
اسلام, حدیث, خلاف, درخواست, صوبہ, صدارت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
چینی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کی صدر مشرف سے الگ الگ ملاقاتیں ابن جلال خبریں 0 13-04-08 06:49 PM
حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں سیاسی مواقع فراہم کرے، یورپی مبصر مشن عبدالقدوس خبریں 0 06-01-08 07:15 AM
سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان آج الاٹ کیے جائیں گے عبدالقدوس خبریں 0 09-12-07 04:27 PM
ترک صدرسیاسی جماعتوں کوبائیکاٹ سے روکنے کیلئے آئے تھے،ذرائع خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-12-07 08:50 AM
الیکشن کمیشن 3دسمبر کو سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات کیلئے نشانات جاری کرے گا عبدالقدوس خبریں 0 23-11-07 09:47 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:50 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger