واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


انتہا پسند کبھی برسراقتدار نہیں آ سکتے، صدر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-01-08, 09:56 AM   #1
انتہا پسند کبھی برسراقتدار نہیں آ سکتے، صدر
ابو کاشان ابو کاشان آف لائن ہے 16-01-08, 09:56 AM

اسلام آباد.. صدر پرویز مشرف نے پاکستان کے جوہری اثاثے القاعدہ کے ہاتھ لگنے کے تاثر کو دو ٹوک طور پر رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں انتہا پسندوں کے برسراقتدار آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بات جرمن جریدے دی سپائیگل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ جب صدر سے القاعدہ کی طرف سے ان کی حکومت گرانے اور ملک کے جوہری ہتھیاروں پر قابض ہونے کے عزائم کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایک بات یقینی ہے انتہا پسند پاکستان میں کبھی برسراقتدار نہیں آ سکتے، صدر مشرف نے القاعدہ کو ملک کے قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے اور خود کش بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا، تاہم انہوں نے اس تاثر کو رد کر دیا کہ القاعدہ عسکری اور سیاسی طور پر اتنی مضبوط ہے کہ مجموعی کمان سنبھال سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہ تو عسکری طور پر مضبوط ہے کہ ہماری فوج کو شکست دے سکے ،اور نہ ہی سیاسی طور پر اتنی مستحکم ہے کہ انتخابات میں جیت سکے۔

صدر نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ محمد البرادی کے اس بیان کو قطعی طور پر بے جا قرار دیا، جنہوں نے ان خدشات کا اظہار کیا کہ پاکستان کے جوہری اثاثے انتہا پسندوں کے ہاتھ لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر چیز کا حساب رکھا جاتا ہے، دہشت گرد ایک رائفل سے بولٹ بھی باہر نہیں لے جا سکتے۔ صدر نے اس امکان کو بھی یکسر طور پر رد کر دیا کہ فوج یا آئی ایس آئی کے اندر افراد کی مذہبی انتہا پسندوں کے ساتھ کوئی ہمدردیاں ہیں جو جوہری نظام میں دخل انداز کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی کسی جوہری اثاثے کو بالکل ہینڈل نہیں کرتی، ان کا اس سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ پاکستان کی قبائلی پٹی میں امریکہ کے خفیہ آپریشن سے متعلق سوال پر صدر نے کہا کہ میں کبھی بھی امریکی فورسز کو پاکستان کی سرزمین پر کارروائی کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، اگر ہمیں حمایت کی ضرورت پڑتی ہے تو ہم اس کے لئے کہتے ہیں، یہ کوئی اور نہیں ہم ہیں جو کارروائی کر رہے ہیں۔

بے نظیر بھٹو کے قتل کے بارے میں صدر نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ جنگجو انتہا پسندوں نے انہیں مارا جیسا کہ ان کی موت پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے بیت اللہ محسود کی آواز ریکارڈ کی گئی ہے۔ عام انتخابات میں شفاف پن کے بارے میں شبہات سے متعلق سوال کے جواب میں صدر نے کہا کہ اس ضمن میں بین الاقوامی مبصرین کو مدعو کیا گیا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا وہ نواز شریف یا آصف زرداری جیسے اپوزیشن رہنماوٴں کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہوں گے تو صدر مشرف نے کہا کہ جو بھی جیتے گا میں اس کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہوں۔ آرمی میں کمان کی تبدیلی کے بارے میں صدر مشرف نے کہا کہ اگر آرمی چیف، صدر اور وزیراعظم کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کرتا ہے تو تینوں ایک کی نسبت بہتر کام کر سکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی ذاتی وفاداری کی نسبت ایک کاز اور وژن کے لئے وفاداری زیادہ اہم ہوتی ہے، جنرل اشفاق پرویز کیانی اور میں پاکستان، طالبان، القاعدہ، سیاست، انسانی حقوق اور ذرائع ابلاغ کے بارے میں یکساں وژن رکھتے ہیں، جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا کسی قسم کے حالات ان کے استعفیٰ کا باعث بن سکتے ہیں، تو صدر نے کہا کہ مجھ پر یقین کریں جس دن میں نے یہ سمجھا کہ عوام، ان کی اکثریت مجھے مزید نہیں چاہتی اور جس دن میں نے یہ سمجھا کہ میرا اس ملک کے لئے کوئی کردار نہیں ہے تو میں ایک لمحے کے لئے بھی انتظار نہیں کروں گا، اوراقتدار چھوڑ دوں گا۔

ابو کاشان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 246 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 229
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, پسند, وزیراعظم, نواز شریف, مکمل, موت, منصوبہ, آپریشن, آصف زرداری, اللہ, امریکہ, اسلام, جیت, جواب, زرداری, عسکری, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
انتہا پسندی کے رنگ:کیا ہم بھی مجرم ہیں؟ حیدر اپکے کالم 128 24-06-11 02:14 AM
میرا بھی پسندیدہ ایک شعر ایس اے نقوی شعر و شاعری 25 10-04-09 01:46 PM
دوستو" اک نظر ادہر بھی ۔آپ کو کیا پسند نہیں پیاسا گپ شپ 50 23-06-08 08:00 PM
پی پی پی غریب اور پسے ہوئے طبقات کی نمائندہ جماعت ہے‘ غلام شاہ جیلانی خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 09:12 AM
لوگوں کو پسند کا چینل دیکھنے کی آزادی دی جائے، سی پی این ای کراچی ( جنگ نیوز) ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد میڈیا اور جیو پر پابندیوں کو آج عبدالقدوس خبریں 0 07-12-07 08:27 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:52 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger