واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


انتہا پسند ہندووبھارت کیلئےزیادہ خطرہ ہیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-12-10, 09:55 PM   #1
انتہا پسند ہندووبھارت کیلئےزیادہ خطرہ ہیں
ALI-OAD ALI-OAD آن لائن ہے 17-12-10, 09:55 PM

لندن: برطانوی روزنامے گارڈین نے وکی لیکس کے حوالے سے لکھا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز زیر حراست افراد پر وحشیانہ تشدد کرتی ہیں۔ انہیں مارا جاتا ہے، برقی کرنٹ لگایا جاتا ہے اور جنسی درندگی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔روزنامے کے مطابق راہول گاندھی نے خیال ظاہر کیا تھا کہ مسلمان شدت پسندوں کے مقابلے میں انتہا پسند ہندووبھارت کے لیے زیادہ بڑا خطرہ ہیں۔ گارڈین کے مطابق وکی لیکس کی طرف سے جاری دستاویزات ظاہر کرتی ہیں کہ دوہزار پانچ میں ریڈ کراس نے امریکی سفارت کاروں کو خفیہ طور پر بتایا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں سینکڑوں افراد قید ہیں۔ جن پر وحشیانہ تشدد کیا جاتا ہے۔ ریڈ کراس کے مطابق سیکیورٹی فورسز ان افراد کو زدو کوب کرتی ہیں، انہیں برقی جھٹکے دیتی ہیں اورجنسی ہزیمت کا نشانہ بناتی ہیں۔ گارڈین کے مطابق دیگر مراسلوں سے معلوم ہوا ہے کہ دوہزار سات میں امریکی سفارت کار اس بات پر تشویش کا شکار تھے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث تھیں اور اعتراف کے لیے تشدد کا سہارا لیتی تھیں۔ اپریل دوہزا ر پانچ کو نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے سے بھیجے گئے مراسلے کے مطابق ریڈ کراس بھارتی حکومت کے طرز عمل پر شدید مایوسی کا شکار تھی۔ کیونکہ اس نے زیرحراست افراد کے ساتھ بدسلوکی روکنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ ریڈ کراس کا کہنا تھا کہ تشدد کا شکار افراد عام شہری ہیں کیونکہ جنگجوں کو تو عام طور پر قتل کردیا جاتا ہے۔ گارڈین کا کہنا ہے کہ ایک اور مراسلے کے مطابق بھارتی حکمران جماعت کانگریس کے رہنما اور لوک سبھا کے رکن راہول گاندھی نے خیال ظاہر کیا تھا کہ بھارت کو مسلمان شدت پسندوں کے مقابلے میں انتہا پسند ہندووں سے زیادہ خطرہ ہے۔


انتہا پسند ہندووبھارت کیلئےزیادہ خطرہ ہیں | Urdu Times News
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 70
Reply With Quote
ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
com, ہیں،, ہے،, کوئی, کردیا, پسند, قید, قدم, لندن, نئی, مسلمان, مطابق, معلوم, افراد, بڑا, برطانوی, جاری, حکومت, حوالے, خفیہ, خلاف, خطرہ, سات, شدید, طور


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اللہ کو دین کا کون سا عمل زیادہ پسند ھے sahj مطالعہ حدیث 1 05-01-10 04:27 PM
باجوڑ:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مزید 7شدت پسند ہلاک ابن جلال خبریں 0 18-10-08 03:11 PM
پسماندہ علاقوں کے نوجوان ٹی وی اور کمپیوٹر کے سامنے زیادہ وقت گزارتے ہیں instafotos خبریں 3 01-07-08 05:45 PM
پرووائس چانسلربلوچستان یونیورسٹی قتل ، 60سے زائدافرادزیرحراست عبدالقدوس خبریں 0 23-04-08 01:46 PM
آپکو کون سی جاب سب سے زیادہ پسند ہے۔ ایم اے راجا گپ شپ 3 04-10-07 01:54 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:52 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger