واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


انتہا پسند ہندو تنظیمیں القاعدہ طالبان سے بڑا خطرہ ہیں ۔۔ پاکستان میں بھارتی مداخلت کے کافی ثبوت ملے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-12-10, 08:46 AM   #1
انتہا پسند ہندو تنظیمیں القاعدہ طالبان سے بڑا خطرہ ہیں ۔۔ پاکستان میں بھارتی مداخلت کے کافی ثبوت ملے
ALI-OAD ALI-OAD آن لائن ہے 09-12-10, 08:46 AM

واشنگٹن (آن لائن + ایجنسیاں + نیشن رپورٹ) وکی لیکس کے تازہ انکشافات میں کہا گیا کہ امریکہ نے بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیموں کو القاعدہ و طالبان سے بھی بڑھ کر عالمی و علاقائی امن کیلئے خطرہ قرار دیا تھا وکی لیکس کے مطابق امریکہ کو پاکستان میں بھارت کی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی کافی ثبوت ملے ہیں۔ ایک اور مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی حقوق انسانی کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔ بھارتی فوج کی شمالی کمانڈ کے سابق جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پناگ کو جنگی جرائم کے ذریعے مسلمانوں کے قتل عام کی وجہ سے سرب جنرل میلاسووچ سے تشبیہہ دی گئی۔ مراسلے میں واشنگٹن پر زور دیا گیا کہ وہ خفیہ طور پر اقوام متحدہ کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کرائے اور امریکہ کو بھارت کے ساتھ اس وقت تک کسی قسم کی مشترکہ فوجی مشقیں نہیں کرنی چاہئیں۔ جب تک بھارت کشمیر میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیاں نہیں روکتا۔ مراسلے میں بھارتی فوج کے سرینگر میں ایک لیفٹیننٹ کرنل اے کے ماتھور کو برائی کا محور قرار دیا گیا تھا۔ ایک اور مراسلے میں بھارتی فوجی قیادت کے ہندو انتہا پسندوں کو دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث کرانے کا اشارہ دیا گیا ہے جس کا مقصد بھارتی مسلمانوں کو پیچھے دھکیلا جائے اور پاکستان کی فوج و انٹیلی جنس پر دباﺅ برقرار رکھا جائے۔ خفیہ دستاویز میں بھارت میں آئی ایس آئی کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے تاہم یہ تصدیق نہیں کی گئی کہ آئی ایس آئی بھارت میں کسی دہشت گردانہ سرگرمی میں ملوث ہے۔ ایک کیبل میں بھارت کی اعلیٰ فوجی قیادت اور ہندو انتہا پسند تنظیموں کے درمیان رابطوں کی تصدیق کی گئی ہے‘ اس کیبل میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بھارت کے ایک انسداد دہشت گردی سپیشل پولیس آفیسر ہیمنت کرکرے نے ان رابطوں کی اس وقت کسی حد تک نشاندہی کی تھی جب اس نے سمجھوتہ ایکسپریس میں دھماکے پر ایک حاضر سروس بھارتی فوج کے کرنل لیفٹیننٹ کرنل پروہت کو گرفتار کیا تھا۔ اس نے امریکی سفارتکار کو مزید بتایا کہ بھارتی فوج کی مرکزی کمانڈ کے سابق کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل پی این ہون ہندو انتہا پسندوں کے عسکری ونگ کی قیادت کرتے ہیں اور انہیں سینئر فوجی افسران کی مکمل تکنیکی، لاجسٹک اور مالی مدد حاصل ہے۔ ایک اور کیبل میں ہندو توا خاص طور پر شیو سینا کو دہشت گردی و انتہا پسندی کے حوالے سے ٹائم بم قرار دیا گیا تھا اور ہندو سٹوڈنٹس کونسل آف امریکہ سمیت دیگر فنڈز جمع کرنے والی تنظیموں کو کالعدم قرار دینے کی تجویز دی گئی تھی کیونکہ یہ تنظیمیں فلاحی اداروں کے نام پر ہندو انتہا پسند تنظیموں کیلئے فنڈز جمع کرتی ہیں۔ ایک اور سفارتی دستاویز میں ہندو توا کو طالبان اور القاعدہ سے بڑھ کر علاقائی و عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیا گیا تھا اور بعد میں مذکورہ تنظیموں کو مونگ پھلی کے دانے سے تشببہہ دی گئی اور واشنگٹن پر زور دیا گیا کہ اس معاملے کو نئی دہلی کے ساتھ اٹھایا جائے ایک اور کیبل میں بھارتی حکومت کی نکسل باغیوں سے نمٹنے کیلئے صلاحیت پر بھی تشویش ظاہر کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ بھارت کی اسی فیصد جوہری تنصیبات شورش زدہ علاقوں میں واقع ہیں اور مخصوص علاقہ جسے ”ریڈ کوریڈور آف انڈیا “کا نام دیا گیا ہے وہاں بھارتی فوج حکومتی رٹ یقینی بنانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے وکی لیکس کے مطابق اسلام آباد سے بھیجی گئی ایک اور کیبل میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وزیرستان اور دیگر قبائلی علاقوں بشمول بلوچستان میں بھارت کے ملوث ہونے کے کافی ثبوت ملے ہیں۔ ایک اور کیبل میں ممبئی حملوں میں آئی ایس آئی کے بلاواسطہ ملوث ہونے کے امکان کو مسترد کیا گیا تاہم ممبئی حملوں کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان کو بھیجے گئے اجمل قصاب کے اعترافی جرم کے حوالے سے ڈوزیئر کو عجیب اور ناقص قرار دیا گیا تھا۔
واشنگٹن (آن لائن) اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ میرڈیگان نے بڑے فخریہ انداز میں امریکی سفارتکاروں کو بتایا تھا کہ ان کی خصوصی ٹیم نے حماس کے فوجی سٹریٹجک رہنما عزالدین شیخ خالد کا ایک حملے میں صفایا کر دیا ہے۔ وکی لیکس کے مطابق امریکہ جانتا ہے کہ موساد نے ایچ آئی ٹی ٹیم بنا رکھی ہے جس کا کام ایجنسی سے الگ رہ کر ان خاص لوگوں کو نشانہ بنانا ہے جن کے لئے ایجنسی کے چیف کی جانب سے ہدایت کی جاتی ہے۔ ایک اور امریکی سفارتی تار میں بتایا گیا ہے کہ موساد چیف نے متعدد اسلامی رہنماوں کو دہشت گرد منصوبوں میں ہلاک کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے اور اس نے اپنی خاص دہشت گرد ٹیم کے لئے اس نے الگ سے 350 ملین کی رقم مختص کر رکھی ہے۔ ایک اور امریکی تار میں بتایا گیا کہ موساد چیف نے ولیم برنز سے ملاقات میں ایران سے متعلق 5 نکاتی ایجنڈے کی تجویز دی تھی جس کے تحت کہا کہ حتمی حملے سے قبل پہلے ایران میں نسلی فسادات کرائے جائیں اور ملک کو اس قسم کی تحریکوں کے ذریعے کمزور کیا جائے۔

Nawaiwaqt eNewspaper - A house of quality news content | Urdu News | Pakistan News | Nawaiwaqt | انتہا پسند ہندو تنظیمیں القاعدہ طالبان سے بڑا خطرہ ہیں ۔۔ پاکستان میں بھارتی مداخلت کے کافی ثبوت ملے : امریکہ
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 78
Reply With Quote
ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
com, house, pakistan, ہندو, ٹائم بم, پولیس, پاکستان, پسند, واشنگٹن, مکمل, منصوبہ, ایران, اقوام متحدہ, امریکہ, اسلام, اسلامی, اعلیٰ, جرم, حماس, خلاف, خصوصی, طالبان, عجیب, عسکری, صلاحیت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بلوچستان میں علیحدگی پسندوں سے مذاکرات کئے جائیں گے، ناکامی پر آپریشن ہوگا گلاب خان خبریں 0 02-03-11 04:07 AM
موت آتی نہیں سیپ شاعری اور مصوری 1 27-12-10 12:18 AM
بلوچستان اور وزیرستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت ملے ہیں، وکی لیکس گلاب خان خبریں 0 09-12-10 05:18 AM
دوسو عسکریت پسند 15اگست کو ”بینڈ “بجا دیں گے : پاکستان پر نیا بھارتی الزام جاویداسد خبریں 1 14-08-10 11:42 PM
موت کی تلاش میں بھٹکتی قوم حیدر اپکے کالم 7 13-12-09 08:45 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:52 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger