واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اندرون سندھ سرچ آپریشن جاری،کروڑوں روپے کا لوٹا ہوا سامان برآمد،سیکٹروں گرفتار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 08:49 AM   #1
اندرون سندھ سرچ آپریشن جاری،کروڑوں روپے کا لوٹا ہوا سامان برآمد،سیکٹروں گرفتار
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 05-01-08, 08:49 AM

اندرون سندھ سرچ آپریشن جاری،کروڑوں روپے کا لوٹا ہوا سامان برآمد،سیکٹروں گرفتار



سکھر+میرپورخاص+ نواب شاہ+ (بیورو رپورٹ+ نامہ نگاران) اندرون سندھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے اس دوران کروڑوں روپے کا لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا گیا جب کہ ایک پولیس اہلکار کے گھر سے کھاد کی بوریاں برآمد ہوئی ہیں۔ جلائی گئی گاڑیوں کے بیشتر مالکان اور ڈرائیور ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔ سکھر پولیس نے ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے دوران لوٹا جانے والا دو کروڑ روپے مالیت کا سامان برآمد کر لیا ہے،ڈی پی او سکھر مظہر نوازشیخ نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے ضلع سکھر میں ہنگامہ آرائی کے دوران لوٹے گئے سامان کی برآمدگی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی تھیں جنہوں نے اب تک 120 من چائے کی پتی، متعدد ریفریجریٹرز، اسپلٹ اے سی ،ٹائر، گاڑیوں کے پرزہ جات، الیکٹرونک کا سامان جس کی مالیت تقریباً دو کروڑ روپے بنتی ہے برآمد کیا ہے اور اب تک150 سے زائد گرفتاریاں کی گئی ہیں ،انہوں نے بتایا کہ حراست میں لئے گئے ملزمان سے اسلحہ بھی برآمدہوا ہے۔میرپورخاص مختلف سرکاری دفاتر، بینکوں، یوٹیلٹی اسٹوروں اور غیرسرکاری عمارتوں سے وہ لوٹا ہوا سامان جسے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپے مار کر مختلف علاقوں سے برآمد کرلیا ہے۔ لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیم اور ڈی پی او میرپورخاص علی احمد جونیجو نے لوٹے گئے سامان کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او نے صحافیوں کو بتایا کہ اب تک ایک کروڑ روپے سے زیادہ کا سامان برآمد ہوچکا ہے ۔ نواب شاہ 12 کروڑ مالیت کی نجی و سرکاری املاک کا نقصان ہوا۔ دو کروڑ کا سامان لوٹا گیا جس میں 35 لاکھ کا مال برآمد کر کے85 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ دو ہزار سے زائد ملزمان کے خلاف 69 مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔ یہ بات ڈی سی او نواب شاہ عبدالرزاق قریشی، کمانڈنٹ انڈس رینجرز کرنل مقصود علی عامر اور ڈی پی او نواب شاہ سید غیاث الدین راشدی نے ضلع حکومت سیکرٹریٹ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی۔ نقصان کا اندازہ 10 سے12 کروڑ روپے لگایا گیا ہے اور سروے کا کام ابھی جاری ہے جب کہ تقریباً 2 کروڑ روپے مالیت کا سامان لوٹا گیا جس میں سے30 سے35 لاکھ کا مال جس میں موٹرسائیکلیں، ٹی وی، ہتھیار، موبائل فونز، چینی کی بوریاں، گھی، صابن، چائے کے ڈبے، زیورات، کپڑے کے تھان اور دیگر سامان شامل ہے، برآمد کر کے85 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہنگامہ آرائی، لوٹ مار اور جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں دو ہزار سے زائد افراد کے خلاف ضلع بھر میں69 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ شہید فاضل راہو سرکاری املاک کو نذرآتش کیے جانے اور توڑ پھوڑ کے خلاف ضلع بھر کے تھانوں میں درج کیے جانے والے مقدمات کی تعداد 80/ سے تجاوز کرگئی ہے، بدین، فاضل راہو، کھوسکی، کڑیو گہنور، کھورواہ، تلہار سمیت ضلع بھر کے تمام شہروں میں پولیس نے نامزد ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے کی جانے والی چھاپہ مار مہم کے دوران 200/ سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ پولیس نے لوٹ مار کے دوران اسلحہ و دیگر مسروقہ سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، فاضل راہو پولیس نے ایک بینک کے گارڈ کی لوٹی جانے والی بندوق، ایک عدد کمپیوٹر، ٹائپنگ مشین ، 2/عدد دروازے، کرسیاں، الماری، ٹیبل، صوفہ سیٹ، فون سیٹ، اے سی یونٹ، پنکھے اور اسٹیبلائزر کی برآمدگی کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔ ہالا میں ہنگامہ آرائی، سرکاری و نجی املاک کو لوٹنے گاڑیوں سمیت آگ لگانے کے واقعات کے بعد رینجرز نے پولیس کے ہمراہ ریلوے کالونی ہالا میں گھر گھر تلاشی کے دوران ٹرکوں و ٹریلرز سے لوٹی گئی گندم، چینی، کھاد کی بوریاں فرج اور ٹولے گئے دیگر سامان کی بھاری کھیپ برآمد کر کے متعلقہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران مبینہ طور پر ایک پولیس اہلکار کے گھر سے 50 سے زائدکھاد کی بوریاں برآمد کیں۔ہالا تھانے پر سول جج ہالا اور جوڈیشل مجسٹریٹ ہالا کی عدالتوں سے خزانہ لوٹنے، فرنیچر و ریکارڈ نذر آتش کرنے کے الزام میں عدلیہ کی مدعیت میں پانچ سو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ دریں اثناء بڑے پیمانے پر بینکس، یوٹیلٹی اسٹورز، سوئی گیس کے دفاتر، مالیاتی اداروں سمیت سرکاری و نجی املاک کے علاوہ قومی شاہراہ پر گاڑیوں کو لوٹنے اور آگ لگانے کے الزام میں ہالا، نیو سعید آباد، بھٹ شاہ، مٹیاری تھانوں پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں و کارکنوں سمیت ساڑھے تین ہزار سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔دریں اثناء شر پسندوں کی جانب سے جلائی گئی گاڑیوں کا ملبہ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے کے باوجود متاثرہ مالکان و ڈرائیوروں نے ملبہ ہٹانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑی مالکان سے لاکھوں روپے چھیننے، تشدد کرنے کے علاوہ اربوں روپے مالیت کے ٹریلر، کنٹینرز، ٹرک، بس و دیگر گاڑیوں کو جلانے اور ان پر لدا مال لوٹنے کا حکومت معاوضہ ادا کرے۔ جلائی گئی گاڑیوں کے اکثر مالکان اور ڈرائیور ذہنی توازن کھو بیٹھے، ٹریلرز، کنٹینرز، ٹرکوں پر لدا قیمتی سامان لوٹے جانے اور قیمتی گاڑیوں کو جلائے جانے کے صدمہ سے دوچار حیدرآباد سے اوکاڑہ کوئلہ لے جانے والے ٹرک نمبر N.r.8500کے ڈرائیور عنایت اللہ خان نے کہا کہ آتشزدگی سے اسکریپ کی صورت اختیار کرنے والا ٹرک ایک ماہ قبل گھر بیچ کر قسطوں پر لیاگیا تھا۔ شر پسندوں نے 10ہزار روپے چھین کر سب کچھ جلا دیا ہے۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 267
Reply With Quote
جواب

Tags
ہنگامہ, ٹریفک, پولیس, واقعات, لوٹے, موقع, موبائل, آپریشن, اللہ, الزام, خلاف, خان, علی, صوفہ, صحافیوں, صدمہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہنگاموں کے دوران لوٹا گیا 50لاکھ روپے مالیت کا سامان برآمد، 82ملزمان گرفتار خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 10:00 AM
جیو کی بندش اور اعتزاز کی نظر بندی کروڑوں لوگوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے،سینئر وکلاء خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 09:55 AM
پنجاب:شریف برادران کی آمدپر پولیس کا کریک ڈاؤن ،سیکڑوں کارکن گرفتار خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-11-07 08:24 AM
سوات:خونریز لڑائی،گن شپ ہیلی کاپٹروں کے حملے،10 جنگجو ہلاک،ہزاروں شہریوں کی نقل مکانی خرم شہزاد خرم خبریں 0 29-10-07 10:41 AM
سوات:خونریز لڑائی،گن شپ ہیلی کاپٹروں کے حملے،10 جنگجو ہلاک،ہزاروں شہریوں کی نقل مکانی عبدالقدوس خبریں 0 29-10-07 09:39 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:53 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger