|
انسانی حقوق کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے متعد اقدامات کئے ہیں،وزیراعظم کراچ

02-07-08, 07:42 AM
انسانی حقوق کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے متعد اقدامات کئے ہیں،وزیراعظم
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے تین ماہ کے مختصر عرصہ میں متعدد انتظامی اقدامات کئے ہیں۔ منگل کو یہاں گورنر ہاؤس میں انسانی حقوق کے عالمی ادارے ”ہیومن رائٹس واچ“ کے سابق ڈائریکٹر کینتھ روتھ اور انکے وفدسے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق ان کی حکومت لیگل فریم ورک میں ادارہ جاتی بہتری کیلئے قانون سازی متعارف کرنے میں پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی حکومت نے عدلیہ کو حقیقی طور پر آزاد بنانے کیلئے ایک جامع آئینی پیکج بھی پیش کیا ہے کیونکہ عدلیہ کی آزادی کے بغیر انسانی حقوق کا تقدس نہ تو قائم ہو سکتا ہے نہ ہی انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت معزول ججوں کی بحالی کیلئے بھی پرعزم ہے اور ججوں کی بحالی کے طریقہ کار کے بارے میں حلیف جماعتوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کینتھ روتھ کو بتایا کہ حکومت نے ہزاروں سزا یافتہ قیدیوں کی سزائے موت کو عمر قید میں بدلنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ قیدیوں خاص طور پر خواتین اور بچوں کی سزاؤں میں بھی کمی کی گئی ہے، اسی طرح حکومت نے ایسے سینکڑوں قیدیوں کی رہائی کو ممکن بنایا ہے جو اپنی مدت قید پوری کر چکے تھے مگر جرمانوں کی عدم ادائیگی کے باعث جیلوں میں بند تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عدالت میں مقدمات ثابت کئے بغیر زیر سماعت افراد کو جیل بھیجنے کا طریقہ ختم کرنے کیلئے وسیع البنیاد اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جیلوں کو اصلاح خانوں میں بدلنے کیلئے جیل اصلاحات متعارف کرنے کیلئے ادارہ جاتی اقدامات بھی کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے بھی پرعزم ہے جو ملک کی آبادی کا 50 فیصد ہیں، ان کی جماعت نے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے گذشتہ حکومت کے تحفظ نسواں بل کی حمایت کی جو کہ پارلیمنٹ میں ان کی حمایت کے بغیر قانون نہیں بن سکتا تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح خواتین کے خلاف تشدد کا خاتمہ ہے اور اس حوالہ سے گھریلو تشدد کے بارے میں ایک بل پارلیمنٹ میں زیر غور ہے۔ اس موقع پر کینتھ روتھ نے انسانی حقوق کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے نئی حکومت کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جس طرح وکلاء کے لانگ مارچ سے برتاؤ کیا وہ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت نے پریس کی آزادی بحال کرنے میں اہم پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے بے نظیر بھٹو شہید کے المناک قتل پر تعزیت کا بھی اظہار کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شیری رحمان، وفاقی وزیر قانون فاروق نائیک، سیکرٹری اطلاعات اور دیگر اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|