واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


انّا کے حامیوں کو پارلیمان کا نوٹس

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-09-11, 12:15 AM   #1
انّا کے حامیوں کو پارلیمان کا نوٹس
محمد یاسرعلی محمد یاسرعلی آف لائن ہے 08-09-11, 12:15 AM

انڈیا میں بعض ارکان پارلیمان نےانّا ہزارے کے کی ساتھی کرن بیدی اور اداکار اوم پوری کو پارلیمان کے خلاف ’ہتک آمیز‘ الفاظ استعال کرنے پر استحقاق شکنی کا نوٹس دیا ہے۔

لوک سبھا یعنی ایوان زیریں کی سپیکر میرا کمار نے ایوان کو بتایا کہ انہیں بعض ارکان کی جانب سے تحریک استحقاق کا نوٹس ملا ہے اور وہ ان پر غور کر رہی ہیں۔

راجیہ سبھا میں ایک رکن نے انّا کےساتھی پرشانت بھوشن کو بھی یہ کہہ کر تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر یہ کہا تھا کہ ارکان رشوت لے کر قانون منظور کرتے ہیں۔

انا کی بھوک ہڑتال کے خاتمے سے قبل جمعہ کو کرن بیدی نے ڈرامائی انداز میں سیاست دانوں کا مذاق اڑایا تھا اور انہیں ’مو کھوٹا‘ کہا تھا ۔ اسی اسٹیج پر اداکار اوم پوری نے انّا کی حمایت کرتے ہوئے ایک تقریر میں کہا تھا کہ ’پارلمنٹ کے آدھے ارکان گنوار اور انپڑھ ہیں اور ان نالائقوں کو دوبارہ چن کر مت بھیجیئے۔‘

راجیہ سبھا میں سماجوادی پارٹی کے رکن رام گوپال یادو اور ایک دیگر رکن محمد ادیب نے تحریک استحقاق کا نوٹس دیا ہے۔ وقفۂ سوالات کے دوران مشتعل ارکان کو ایوان کے ڈپٹی چیرمین کے رحمان خان نے بتایا کہ ان نوٹسوں پو غور کیا جا رہا ہے۔

کرن بیدی نے اپنے بیان کا دفاع کیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے کوئی ہتک آمیز بات نہیں کہی ہے۔ لیکن اوم پوری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ پارلیمنٹ کی اور آئین کی بہت عزت کرتے ہیں اور ’ہو سکتا ہے کہ جوش میں میں میرے منہ سے کچھ ایسی باتیں نکل گئی ہوں جو نہیں کہنی چاہیئے تھیں ۔‘

لیکن مسٹر پوری نے بھی بعض ارکان کے اس بیان پر نکتہ چینی کی ہے جس مین انہوں نے کہا تھا کہ مسٹر پوری نے تقریر کے وقت شراب پی رکھی تھی۔

‭BBC Urdu‬ - ‮نڈیا‬ - ‮انّا حامیوں کو پارلیمان کا نوٹس‬
__________________
فیس بک پہ پاک نیٹ کا حلقہ احباب
https://www.facebook.com/groups/pak.net

دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے شائع کردہ موضوع کو یہاں بھی شئیر کردیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاک نیٹ کی فیملی کا حصہ بنایا جاسکے۔

 
محمد یاسرعلی's Avatar
محمد یاسرعلی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 80
Reply With Quote
محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (08-09-11)
جواب

Tags
india, کہہ, کوئی, کرن, کرتے, گئی, وقت, لے, منظور, مت, محمد, اپنے, ایسی, انٹرویو, انڈیا, انداز, ادیب, اداکار, تحریک, خلاف, خان, سیاست, طور, عزت, غور


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سرکاری اخراجات پر حج سندھ کے 28 افراد کو نوٹس جاری گلاب خان خبریں 0 14-04-11 05:47 AM
امریکیوں کے ہاتھوں ہلاکت، سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے، محمود شاہ گلاب خان خبریں 0 29-01-11 03:32 AM
کرپشن کا الزام لگانے پر ارباب رحیم کو بینظیر کا قانونی نوٹس عبدالقدوس خبریں 0 27-10-07 10:06 AM
ملزمان کو ریچھ اور کتا بنانے کا نوٹس چاچا کمال خبریں 6 17-08-07 12:17 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:54 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger