|
انٹرنیشنل کرائسزگروپ کی رپورٹ ارضی حقائق سے واقف نہ ہونے کی آئینہ دار ہے،سرکاری ترجمان

05-01-08, 08:38 AM
انٹرنیشنل کرائسزگروپ کی رپورٹ ارضی حقائق سے واقف نہ ہونے کی آئینہ دار ہے،سرکاری ترجمان
اسلام آباد(جنگ نیوز) حکومت نے انٹرنیشنل کرائسز گروپ کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے ارضی حقائق سے ناواقف قرار دیا ہے۔ سرکاری ترجمان نے جمعہ کو برسلز میں قائم غیر سرکاری تنظیم انٹرنیشنل کرائسز گروپ کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان سے ہزاروں میل کی مسافت پر یورپ کے ماحول میں بیٹھ کر انٹرنیشنل کرائسز گروپ دانستہ طور پر پاکستان کے جمہوری عمل میں مداخلت کی کوشش کر رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی جی کا نہ تو کوئی اختیار ہے نہ اس کی ساکھ اور خاص طور پر پاکستان کے قومی معاملات کے بارے میں لاعلمی رکھتا ہے۔
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|