|
انٹرنیٹ نوجوانوں کے لیے مفید

11-02-09, 05:36 PM
امریکی تحقیق کے مطابق انٹرنیٹ پر سرفنگ کرنا، گیمز کھیلنا اور مختلف گروپس میں بات چیت یا چیٹ کرنا نوجوانوں کی تربیت کےلیے ضروری ہے۔
یہ تحقیق عام طور پر والدین اور استادوں کے اس نظریے سے مختلف ہے جس کے مطابق انٹرنیٹ وقت کا ضیاع ہے۔
اس تحقیق کے بانی ڈاکٹر ممی ایٹو نے بی بی سی کو بتایا ’انٹرنیٹ پر نوجوان تکنیکی صلاحیت بہتر کرتے ہیں جو کہ آج کل کے زمانے میں ضروری ہیں۔ وہ انٹرنیٹ کے ذریعے بات چیت کرنا سیکھتے ہیں، اپنی شناخت بناتے ہیں اور اپنا ہوم پیج بناتے ہیں۔ یہ صلاحیتیں دس سال قبل نہایت تکنیکی سمجھی جاتی تھیں لیکن آج کل کے نوجوانوں کے لیے یہ عام بات ہے۔
یہ تحقیق میک آرتھر فاؤنڈیشن کی معاونت سے کی گئی۔ اس تین سالہ امریکی تحقیق میں آٹھ سو سے زائد نوجوان اور والدین کو انٹرویو کیا گیا۔ ریسرچرز نے پانچ ہزار گھنٹے تحقیق کی۔
ڈاکٹر ایٹو کا کہنا ہے کہ نوجوان سڑکوں اور شاپنگ سینٹر میں گھومنے کے بجائے انٹرنیٹ پر اپنے دوستوں کے ساتھ مائی سپیس اور فیس بک پر پائے جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ نے نوجوانوں کو موقع فراہم کیا کہ وہ اپنی صالحیتوں کو بروئے کار لا سکیں اور کسی موزو پر بھی تحقیق کر سکیں۔
ڈاکٹر ایٹو نے کہا ’میں نے دیکھا کہ وہ نوجوان جو جاپانی اینیمیشن کے پرستار تھے انہوں نے ویڈیو پروڈکشن گروپ یا آن لائن چینل میں شرکت کی۔ نہوں نے جاپانی زبان بھی سیکھی اور ویڈیو بنانے کے گُر بھی۔‘
تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ ان لوگوں میں جن کے پاس انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے اور وہ جن کے پاس نہیں ہے میں بہت فرق پایا۔
ڈاکٹر ایٹو نے والدین اور اساتذہ سے کہا ہے کہ انٹرنیٹ پر تیزی سے آنے والی تبدیلیوں کے ساتھ چلیں کیونکہ ان کا پیچھے رہ جانے سے ان کے اور نوجوانوں کے درمیان مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔
__________________
سمجھو تو بہت قابلِ تعظیم ہے لوگوں
اِک دوست کا اِک دوست سے پیار کا رشتہ
www.tariqraheel.blogspot.com
|
طارق راحیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
شکریہ: 4,003
1,175 مراسلہ میں 2,379 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|