واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


انٹرنیٹ ڈومین اب چینی اور عربی میں بھی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-11-09, 11:19 PM   #1
انٹرنیٹ ڈومین اب چینی اور عربی میں بھی
محمدعمر محمدعمر آف لائن ہے 06-11-09, 11:19 PM

انٹرنیٹ ریگولیٹری باڈی نے غیر لاطینی رسم الخط میں بھی ویب ایڈریسز بنانے کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے آن لائن کی دنیا میں ایک اور انقلاب آنے کی توقع ہے۔

سیول کی سالانہ میٹنگ میں’انٹرنیٹ کارپوریشن فار اسائنڈ نیم اینڈ نمبرز‘ ( ایکان ) نے عربی، چینی اور دوسری زبانوں میں ڈومین نام استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

چالیس برس قبل جب انٹرنیٹ کی شروعات ہوئی تھی تب سے کسی بھی ویب ایڈریس کو لاطینی رسم الخط میں لکھا جاتا رہا ہے۔ لیکن چار عشروں بعد انٹرنیٹ میں یہ ایک بہت بڑی تبدیلی مانی جارہی ہے۔ دنیا میں ڈیڑھ ارب سے زیادہ لوگ جو انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں ان میں سے نصف سے زائد لاطینی رسم الخط کے علاوہ دوسری زبانیں استعمال کرتے ہیں۔

ایکان کے صدر روڈ بیک سٹرام نے اس تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ تبدیلی دنیا کے نصف انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے لیے ہی ضروری نہیں ہے بلکہ آدھے سے بھی زیادہ اس سے فائدہ اٹھائیں گے اور مستقبل میں انٹرنیٹ اور پھیلتا جائےگا‘۔

ایکان کا کہنا ہے کہ زبردست ٹیکنالوجی کی دستیابی کے سبب انٹرنیٹ کی دنیا میں یہ ایک بڑی تبدیلی ممکن ہوئی ہے۔ آئی ڈی این منصوبے کو دو ہزار آٹھ میں ہی منظوری مل گئی تھی لیکن دو برس سے اس پر تجربات کیے جا رہے تھے۔

اس منصوبے کے تحت ’ڈومین نیم سسٹم‘ میں تبدیلی کی جائےگی تاکہ وہ غیر لاطینی سکرپٹ کی شناخت کر کے انہیں پڑھ سکے۔

ایکان کا کہنا ہے کہ دوسری زبانوں میں انٹرنیشنل ڈومین نیم کے لیے وہ سولہ نومبر درخواستیں قبول کرنا شروع کریگا اور اگلے برس کے وسط تک پہلا ڈومین سامنے آ سکتا ہے۔ امکان ہے کہ سب سے پہلے جن زبانوں میں یہ خدمات حاصل ہوں گی اس میں سر فہرست عربی، چینی اور روسی زبانیں ہیں۔ اس کے بعد دوسری زبانوں کے متعلق بھی غور و فکر کیا جائےگا۔

امریکہ نے انٹرینٹ پر نظر رکھنے کے لیے سنہ انیس اٹھانوے میں ایکان کی بنیاد ڈالی تھی اور وہ ابھی تک اسی کے کنٹرول میں بھی تھی لیکن زبردست عالمی نکتہ چینی کے بعد اس نے گزشتہ ماہ اس پر سے اپنا کنٹرول ختم کردیا ہے۔ اب یہ ایک خود مختارہ ادارہ ہے جو عالمی انٹرنیٹ کمیونٹی کے ماتحت میں کام کرےگا۔
بشکریہ بی بی سی اردو

محمدعمر
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مقام: Earth
مراسلات: 1,784
شکریہ: 121
1,159 مراسلہ میں 2,586 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 257
Reply With Quote
محمدعمر کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 07-11-09, 10:37 AM   #2
Senior Member
 
غلام مجتبی جان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مقام: Islamabad
مراسلات: 330
کمائي: 5,524
شکریہ: 605
259 مراسلہ میں 659 بارشکریہ ادا کیا گیا
غلام مجتبی جان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

برائے کرم ذراوضاحت فرمائیں ہمیں اس سے کیا فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ؟
غلام مجتبی جان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 07-11-09, 10:50 AM   #3
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,381
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شاید اس سے اردو ڈومین کا مستقبل بھی روشن ہو جائے
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, کنٹرول, ویب, لوگ, نظر, ممکن, انٹرنیٹ, اردو, شناخت, عالمی, عربی, غور, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کسی بھی ویب سائٹ کے لوڈنگ ٹائم کا موازنہ کریں عبدالقدوس ویب سائٹس کا جائزہ 43 07-02-11 03:50 PM
اردو ویب سائیٹ اور اینکوڈنگ سسٹم یاسر عمران مرزا ویب ڈیزائینگ 23 07-01-11 03:52 PM
رائس نوڈلز ود میٹ بالز ابو عمار باورچی خانہ 5 11-01-10 08:47 AM
لوکل ایریا نیٹ ورکنگ کے لیے کلر کوڈنگ فرحان دانش کمپیوٹر نیٹ ورکنگ 17 10-01-09 11:12 PM
میرا نے بھی پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھ دیا محمدعدنان فلمی دنیا 2 07-11-07 05:14 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:55 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger