کراچی (اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے مختلف امتحانات کے نتائج اور ضمنی امتحان کے انعقاد کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ گیارہویں جماعت آرٹس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2007ء کے نتائج کا اعلان ہفتہ 15 دسمبر کو 12 بجے دن کیاجائے گا جبکہ بارہویں جماعت سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، جنرل سائنس اور ہوم اکنامکس کے ضمنی امتحانات برائے سال 2007ء کے امتحانات 26 دسمبر سے شروع ہوں گے جس کے لئے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم 18 دسمبر تک متعلقہ بینک میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ اس تاریخ کے بعد کوئی فارم وصول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بارہویں کامرس اور آرٹس گروپ کے ریگولر اور پرائیویٹ طلبہ کے لئے ضمنی امتحانات 11 جنوری 2008ء سے شروع ہوں گے جبکہ ان امتحانات کے لئے لیٹ فیس کے ساتھ ریگولر طلبہ سے 28 دسمبر تک فارم وصول کئے جائیں گے تاہم ان امتحانات کے لئے پرائیویٹ طلبہ اپنے فارم 2 جنوری 2008ء تک جمع کراسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام ضمنی امتحانات کے نتائج کی تاریخوں کا اعلان بھی ان امتحانات کے اختتام پر کر دیا جائے گا۔ انٹر آرٹس سال اول کے نتائج جنگ کراچی کی ویب سائٹ
www.jang.com.pk پر بھی دیکھے جا سکیں گے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.