|
انڈر19 کر کٹ ورلڈ کپ17فروری سے ملائیشیا میں شروع ہو گا

24-12-07, 04:35 PM
کوالالمپور......انڈر19 کر کٹ ورلڈ کپ آئندہ سال17فروری سے ملائیشیا میں شروع ہو گا ،ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کر ے گی۔یہ پہلا موقع ہے جب انڈر 19 ورلڈ کپ کسی ایسے ملک میں کھیل جارہا ہے ،جس کے پاس آئی سی سی کا ٹیسٹ اسٹیٹس نہیں ۔ملا ئیشیا میں کھیلے جا نے والے ٹونامنٹ میں آئی سی سی کے10ٹیسٹ ملکوں کے علاوہ میزبان ملائیشیا اور پانچ کو الیفائر ملکوں کی ٹیم حصہ لے رہی ہیں ۔ان ملکوں میں نمیبیا افریقا سے پاپوا نیو گنی ایسٹ ایشیا پیسفک سے،نیپال ایشیا سے اور برمودا امریکا سے کوالیفائی کر کے ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہا ہے۔ٹورنامنٹ میں شریک 16 ٹیموں کو 4گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سپر لیگ مرحلے کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ملائیشیا میں ٹورنامنٹ 17فروری سے 2مارچ تک جاری رہے گا۔ٹورنامنٹ کے میچز ملائیشیا کے 3شہروں میں کھیلے جائیں گے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|