واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


انڈین پریمیئرلیگ: کھلاڑیوں کی تیاریاں مکمل ، شائقین میں زبردست جوش و خروش

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-04-08, 07:42 AM   #1
انڈین پریمیئرلیگ: کھلاڑیوں کی تیاریاں مکمل ، شائقین میں زبردست جوش و خروش
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 16-04-08, 07:42 AM

انڈین پریمیئرلیگ: کھلاڑیوں کی تیاریاں مکمل ، شائقین میں زبردست جوش و خروش
کراچی (جنگ نیوز)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کے سنسنی خیز میچوں کے آغاز کی تاریخ جوں جوں قریب آرہی ہے، شائقین کرکٹ کا جوش و خروش عروج پر پہنچتا جارہا ہے ، دوسری جانب ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں نے بھی کروڑوں روپے مالیت کی اس چیمپیئن شپ میں فتح یاب ہونے کے لیے بھرپور تیاریاں کرلی ہیں اور جمعہ18اپریل سے آئی پی ایل کا میدان سج جائے گا، جب پہلا میچ کھیلا جائے گا۔جیو سوپرٹوئنٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے تحت کھیلی جانے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) کے تمام میچز اپنے ناظرین خاص طور پر شائقین کرکٹ کے لیے براہ راست نشر کرے گاتاکہ کرکٹ کے دیوانے8ٹیموں کے درمیان 59مقابلوں سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوسکیں۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک،عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شاہد آفریدی،وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل، فاسٹ بولرسہیل تنویر، محمد آصف، عمر گل،باصلاحیت بلے باز محمد حفیظ ،سلمان بٹ، یونس خان اور مصباح الحق بھی مختلف ٹیموں میں شامل ہیں۔دنیائے کرکٹ کے شہرہ آفاق ستاروں سے سجی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)انڈین کرکٹ لیگ (آئی سی ایل) کے مقابلے میں اس لیے اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اسے آئی سی سی کی بھی منظوری حاصل ہے۔دکن چارجرزکو امید ہے کہ دنیا کے ہر میدان میں چوکوں اور چھکوں کی برسات کرنے والے شاہد آفریدی اس ٹورنامنٹ میں ان کے لیے بھی رنز کا انبار لگائیں گے، دوسری جانب دہلی ڈیئرڈیولز کی ٹیم بیٹنگ کے شعبے میں شعیب ملک اور فاسٹ بولنگ کے میدان میں محمد آصف کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی خواہا ں ہے۔کولکتہ نائٹ رائیڈرزمیں محمد حفیظ، عمر گل اور سلمان بٹ شامل ہیں جو کسی بھی وقت مخالف ٹیم کو حیران کرسکتے ہیں، کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں اسپیڈاسٹار اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر بھی شامل تھے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پابندی کے بعد آئی پی ایل کے منتظمین نے انہیں کھلانے سے معذرت کرلی ہے۔راجستھان رائلز پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان، کامران اکمل اورسہیل تنویر سے شاندار کارکردگی کی توقع رکھے ہوئے ہے جبکہ بنگلور رائل چیلنجرز میں اسٹائلش بلے باز مصباح الحق کی شمولیت پوری ٹیم کے لیے باعث اطمینان ہے۔پاکستانی کھلاڑیوں کے علاوہ دنیائے کرکٹ کے متعدد مشہور و معروف کھلاڑی آئی پی ایل میں شرکت کررہے ہیں جن کی شمولیت نے ٹورنامنٹ کو ہر ایک کیلئے بہت دلچسپ بنادیا ہے ، اس کے علاوہ شو بز شخصیات اور بڑے صنعتکاروں کی جانب سے مختلف ٹیموں کو اپنانے کی وجہ سے بھی دنیا بھر کی توجہ اس ٹورنامنٹ پر مبذول ہوگئی ہے۔ بالی ووڈ کے کنگخان شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز ہے،اس کے علاوہ پریتی زنٹا اور دیگر شخصیات بھی ایونٹ میں گہری دلچسپی دکھارہے ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 245
Reply With Quote
جواب

Tags
نیوز, مکمل, معذرت, آئی سی سی, خان, شاندار, صلاحیتوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
امریکی مڈٹرم الیکشن میں حکمران ڈیموکریٹک پارٹی کو شکست گلاب خان خبریں 0 04-11-10 06:15 AM
ہیلری کلنٹن نے پینسل وینیامیں باراک اوباماکو شکست دیدی عبدالقدوس خبریں 0 23-04-08 01:47 PM
فاطمہ اور ذوالفقار جونیئر سیاست میں آئے تو زندگی کو خطرہ ہوگا، غنویٰ بھٹو ابن ضیاء خبریں 0 09-01-08 11:21 AM
امریکی صدارتی انتخابی مہم،ریاست آئیوا میں اومہ باکی ڈیموکریٹک اور ہکابی کی ری پبلیکن پارٹی میں برتری خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 09:14 AM
بھارتی کرکٹ بورڈ نے دلیپ وینگسارکر زرتلافی کی درخواست پر غور نہیں کیا خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 17-12-07 02:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:59 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger