|
انڈین کرکٹ لیگ کو تسلیم کرنا پیچیدہ مسئلہ ہے، میلکم اسپیڈ

18-04-08, 04:49 AM
ممبئی (جنگ نیوز) انڈین کرکٹ لیگ کے بز نس ہیڈ ہیمانشو مودی نے کہا ہے کہ آئی سی ایل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مقاصد میں کرکٹ کا فروغ شامل ہے۔ مودی کی جانب سے ان خیالات کا اظہار اس وقت کیا گیا جب آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میلکم اسپیڈ نے اس بات کا انکشاف کیا کہ ہمیں دس دن قبل آئی سی ایل کی جانب سے خط موصول ہوا ہے جس میں اس نے لیگ کو آئی سی سی کی جانب سے تسلیم کیے جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، تاہم اس متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہ ایک پیچیدہ معاملہ ہے۔ ہم اس ایشوپر ا پنے وکلا کے مشوروں کا انتظار کررہے ہیں، امید کرتے ہیں کہ آئندہ ہفتے ہم آئی سی ایل کے وکلا کو اس کا جواب دے پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے آئی سی ایل براہ راست یا مختلف کنڈیشنز میں شناخت فراہم کرناکے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا اور یہ پیچیدہ قانونی ایشو ہے اور ہم قانونی مشورے لے رہے ہیں ۔
|
میاں شاہد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: www.alkamunia.com
مراسلات: 10,442
شکریہ: 8,508
4,556 مراسلہ میں 9,750 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|